30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اس مَدَنی چینل کی ابتدا پر اپنی طرف سے اور خلیفہ اعظم گھمکول شریف خلیفہ الحاج صوفی محمد عبداللہ خان نقبشندی ، مرکزی جامع مسجد گھمکول شریف کی انتظامیہ اور نمازیوں کی طرف سے امیر اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ اور آپ کے تمام معاونین کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور دعا کرتا ہوں کہ اللہ کریم جل جلالہ، رسول کریم صلی اللہ تعالٰی علیہ والہ وسلم کے صدقے اس مَدَنی چینل کو دن گیارھویں رات بارھویں ترقی عطا فرمائے۔اٰمین
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحبیب! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمّد
(118) حضرت مولانامفتی گل رحمن قادری رضوی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(تلمیذ شارحِ بخاری غلام رسول رضوی علیہ رحمۃ اللّہ القوی ، چارلس روڈ برمنگھم ، بانی و چیئرمین جماعت ِ اہلسنّت برطانیہ)
دعوتِ اسلامی اعتقاداً و عملاً اہلسنّت و جماعت کی عالمگیر نمائندہ مذہبی مَدَنی تحریک ہے۔ اس کے بانی و محرّک عظیم رہنما حضرت ِ علّامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری رضوی دامت برکاتہم العالیہ ہیں ۔ فقیر محمد گل رحمٰن قادری رضوی تقریباً بارہ ( 12) سال سے خواہشمند رہا ہے کہ دورِ حاضر میں عالمگیر مَدَنی کام کے لیے ضروری ہے کہ اہلِ حق کا چینل جاری کیا جائے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ علٰی ذٰلِک کہ دعوتِ اسلامی کے بانی و محرّک حضرت ِ عطار قادری رضوی مُدَّظِلُّہُ العَالِینے وقت کی ضرورت کو پیشِ نظر رکھ کر مَدَنی چینل کا اِجرا فرمایا۔ہماری خواہش ہے کہ برطانیہ و یورپ کے لیے بھی جلدی سے مَدَنی چینل کا اِجراء فرمائیں ۔ شرعی طور پر خالص مذہبی پروگراموں کے لیے مَدَنی چینل کا اِجرا ہر لحاظ سے جائز ہے بلکہ مستحسن ذریعۂ اِبلاغ ہے۔ برطانیہ کے علمائے کرام بالعموم اور جماعت اہلسنّت کے علماء بالخصوص تائید کرتے ہیں اور حمایت و تعاون بھی کریں گے ۔ اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحبیب! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمّد
(119) حضرت مولانامحمد قمر الدین اشرفی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(خلیفۂ مجازسرکارکلاں حضرت سید مختار احمد اشرفی کچھوچھوی علیہ رحمۃ اللّہ القوی ومدرس مرکزی دارالعلوم عادیہ منگل ، پٹنہ، بہار، ہند)
میں مبارکباد پیش کرتا ہوں مَدَنی چینل کے مخلص کارکنان کو۔ جب مجھے آگاہی ہوئی تو دل باغ باغ ہوگیا اور اس چینل کی کامیابی کے لیے میرے قلب کی اَتھاہ گہرائیوں سے دعائیں نکلنے لگیں کہ حضرت امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ نے وقت کے تقاضوں کے عین مطابق ایک بہت مفید کام کا آغاز فرمایا ہے، عوام کو اس سے خوب استفادہ کرنا چاہیے، اس میں اسلام کے بہت سارے بنیادی معاملات و مسائل مثلاً وضو نماز روزہ و دیگر عبادات کو خوب اُجاگر کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ عریانی وفحاشی کے دور میں اس چینل کا قیام اللہ تعالٰی کا خصوصی عطیہ ہے۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحبیب! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمّد
(120) حضرت مولانامحمد بوستان القادری الضیائی المدنی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(تلمیذ شارحِ بخاری غلام رسول رضوی علیہ رحمۃ اللّہ القوی ، چیئرمین مساجد کمیٹی مڈلینڈزبرمنگھم ، برطانیہ )
مَدَنی چینل کی نشریا ت اِنْ شَاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ فلاحِ انسانیت کے لیے مفید اور کارآمد ثابت ہوں گی ۔یہ جان کر از حد مسرت ہوئی کہ اللہ تعالٰی کے فضل و کرم اور صدقہ حبیبِ کونین صلی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلم اور نگاہِ غوثُ الثقلین رضی اللہ تعالٰی عنہ کی خیر و برکت اور حضرت قبلۂ عالم روحِ رواں دعوتِ اسلامی انٹرنیشنل کی نیک دعاؤں سے مَدَنی چینل کی نشریات کا آغاز ہوچکا ہے۔ سائنس، ٹیکنالوجی اور میڈیا کی اہمیت و افادیت کا اس برق رفتار ترقی کے دور میں انکار نہیں کیا جاسکتا جبکہ انسان ستاروں پر کمندیں اور کائنات کے ذرّہ ذرّہ کو تسخیر کرنے کے درپے ہے، ایسے حالات میں مَدَنی چینل کی ضرورت اور بھی بڑھ گئی ہے۔امید ہے مَدَنی چینل اور اس کی انتظامیہ اپنی پوری صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر ایک تعمیری کردار اور ظلمت کے اس گھٹا ٹوپ اندھیرے میں روشنی کی ایک کرن بن کر اپنے اردگرد کے ماحول کو روشن و منور کرے گا۔ ہمارے علماء و مشائخِ برطانیہ و یورپ کا تعاون اور ان کی دعائیں ہر حال میں شامل حال رہیں گی۔اِنْ شَاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحبیب! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمّد
(121) حضرت سیدنا الشیخ محمود خالد الشھادۃ الشافعی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(نائب مدیرجامع المغربیۃ دمشق ، الشام) (اصل تحریر عربی میں ہے اس کا اردو ترجمہ پیش کیا جاتا ہے)
اس مَدَنی چینل سے ہمارے دل میں بہت زیادہ خوشی ہوئی ہے کہ یہ وہ چینل ہے جو صحیح واعتدال پسند اسلام اور عظمتِ اسلام کی تبلیغ میں ہمہ تن مصروفِ عمل ہے۔ صحیح معنوں میں یہ چینل عالمِ اسلام اور اسلام کی حقیقت اور اس کے جوہر پر دلالت کرتا ہے اور جب اسلام کو اس کی حقیقت ، اسلام کے نظامِ عدل ورحمت اور اسلام کی حقیقی روح کے ساتھ پیش کیا جائے تو اس کا کوئی انکار نہیں کرسکتا سوائے اس شخص کے جو اپنے اندھے اور بہرے ہونے کی وجہ سے حقیقتِ اسلام سے ناواقف ہے۔اسلام ایسا دین ہے جس میں اللہ تعالٰی نے انسان کے لئے دنیا اور آخرت کی سعادت رکھی ہے۔ چنانچہ جب اسلام کو اس کی حقیقی صورت کے بغیر پیش کیا جائے تو ایسا نظام بن جائے گا جس میں کوئی نظم وضبط نہ ہواور یہی چیز اس
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع