دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Ameer e Ahlesunnat Kay Baray Main 1163 Ulama e Ahlesunnat Kay Tasurat | امیرِ اہلسنت اور آپ کی علمی و دینی خدمات کے بارے میں ۱۱۶۳ علماء اہلسنت کے تاثرات

book_icon
امیرِ اہلسنت اور آپ کی علمی و دینی خدمات کے بارے میں ۱۱۶۳ علماء اہلسنت کے تاثرات

(115) حضرت مولانا مفتی محمد اشفاق احمد رضوی  مُدَّظِلُّہُ العَالِی

 (خلیفۂ مجازآستانہ محدث اعظم پاکستان حضرت مولیٰنا سرداراحمد علیہ رحمۃ الاحد، خطیب الحراء مسجد سلو، برطانیہ)

            اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ پوری دنیا میں  دعوتِ اسلامی کا کام زور و شور کے ساتھ جاری و ساری ہے ، ربُّ العزّت مزید ترقیاں  عطا فرمائے ۔خصوصاً اہل برطانیہ کے دلوں  میں   مَدَنی  تاجدار صلی اللہ تعالٰی علیہ والہ وسلم کی عزت و عظمت کے چراغ روشن کررہے ہیں  ، ربُّ العزّت قبول فرمائے اور مزید مسلمانوں   کی رہنمائی کی توفیق و ہمت عطا فرمائے۔ معلوم ہوا کہ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ  مَدَنی   چینل   کا دعوتِ ِاسلامی نے اِجراء فرما دیا ہے جو کہ آج کے دور میں  دین و دنیا میں  کامیابی کا ایک بہت ہی اَحسن اِقدام ہے۔آج کل میڈیا اور ٹی وی  چینل  کے ذریعے اپنے

 طریق سے  تبلیغِ اسلام ہوسکتی ہے چونکہ آج کے دور میں  عوام النّاس مساجد او ر مجالس میں  بہت کم آتے ہیں  لیکن اپنے گھروں  میں  بیٹھ کر ٹی وی  چینل  پر معلومات کرتے رہتے ہیں ،  اس لیے UK  (انگلینڈ) کے عوام کے لیے اس ٹی وی پروگرام کا ہونا اَشَد ضروری ہے لہٰذا دیگر ممالک کے ساتھ ساتھ یوکے و یورپ کے مسلمانوں   کی رہنمائی کے لیے بھی جلدازجلد  مَدَنی   چینل   کے ذریعے ٹی وی پرنشریات کو جاری فرمایا جائے تاکہ مسلمانانِ یورپ اپنے عقائد کی حفاظت کرسکیں ۔اللہ تعالٰی آپ کو ترقیاں  عطا فرمائے۔ہم  اِنْ شَاءَ اللہ تَعَالٰی  ہر وقت تعاون کے لیے تیار ہیں ۔

اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو

صَلُّوا عَلَی الْحبیب!                صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمّد

 (116) حضرت مولاناپیرابوالرضا  اللہ بخش نیّر مجددی چشتی قادری رضوی  مُدَّظِلُّہُ العَالِی

 (خلیفۂ مجاز حضور سبحانی میاں  سجادہ نشین خانقاہ رضویہ بریلی شریف وسجادہ نشین آستانہ عالیہ ہوت والاشریف جمن شاہ ضلع لیہ پاکستان)

          میں تہ ِدل سے  دعوتِ اسلامی کے تمام کارکنوں  کو بالعموم اور امیر اہلسنّت مُدَّظِلُّہُ العَالِیکو بالخصوص مبارک باد پیش کرتا ہوں  ،  خدا تعالیٰ دعوتِ اسلامی کی مساعیٔ جمیلہ کو بوسیلۂ رسول علیہ الصلوۃ والسلام قبول فرمائے۔ مَدَنی   چینل   مبارک،  نیک اور مستحسن کام ہے جس کے ذریعے تبلیغ دین کا کام باحسنِ وُجوہ ہورہا ہے۔ فقیر کو دعوتِ اسلامی سے  قلبی محبت ہے۔ خدا اس محبت کو قائم رکھے ۔ آمین

اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو

صَلُّوا عَلَی الْحبیب!                صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمّد

 (117)  حضرت مولانا حافظ نیاز احمد صدیقی مُدَّظِلُّہُ العَالِی

 ( خطیب مرکزی جامع مسجد گھمکول شریف ، گولڈن بلاک روڈ سمال ہیتھ برمنگھم ، انگلینڈ)

          اللہ تعالٰی جل جلالہ نے دینِ اسلام کو تمام انسانیت کے لیے مکمل دستورِ حیات بنا کر بھیجا ہے اور اس کی حفاظت،  تبلیغ اور نشرو اشاعت کے لیے ہر دور میں  بندگانِ خدا کو پیدا فرمایا،  جنہوں  نے دینِ اسلام کے عَلَم کو بلند کیا۔ اِنہیں  بندگانِ خدا اور غُلامانِ مصطفٰے میں  امیر اہلسنّت ابوبلال حضرت علّامہ محمد الیاس عطار قادری رضوی دامت برکاتہم العالیہ کا شمار بھی ہوتا ہے۔ امیر اہلسنّت دامَت برکاتُہُمُ العالیہ کی شخصیت اور ان کی سرگرمیوں  کو دیکھ کر یوں  کہاجائے تو بے جا نہ ہوگا ،  معلوم ایسے  ہوتا ہے کہ آپ کے سر میں  دماغ عالمانہ ہے…سینے میں  دل صوفیانہ ہے…انداز ِبیان خطیبانہ ہے…ہاتھ میں  قلم ادیبانہ ہے…اور محنت بہت ہی مخلصانہ ہے۔اِسی وجہ سے  اللہ کریم جل جلالہ نے رسول کریم صلی اللہ تعالٰی علیہ والہ وسلمکے صدقے شاندار کامیابی عطا فرمائی ہے اور اِنْ شَاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ عطا فرماتا رہے گا۔ آپ کے بارے میں  بقولِ شاعر کچھ تبدیلی کے ساتھ یوں  بھی کہا جاسکتا ہے۔   ؎

زمانے بھر میں  چاہت کا عجب انداز دیکھا ہے

تری آنکھوں  میں  مَیں  نے دو جہاں  کا پیار دیکھا ہے

خدا رکھے تیری دعوتِ اسلامی سے  سب کو وابستہ

ترے پیکر میں  روشن نور کا مینار دیکھا ہے

            امیر اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ نے دعوتِ اسلامی کے ذریعے نوجوان نسل کے دلوں  کو خوفِ خدا جلَّ جلاَلہُ اور عشقِ مصطفیٰ صلی اللہ تعالٰی علیہ والہ وسلمسے  روشن اور منور کیا ہے،  یہی وجہ ہے کہ اِن نوجوانوں  کے جسم پر شریعت کے جامے اور سروں  پر سنّت کے عمامے نظر آتے ہیں ۔

            اسی طرح اب  مَدَنی   چینل   کی ابتدا بھی قابلِ صد مبارک باد کارنامہ ہے،  جس کی وجہ سے  پوری دنیا میں  اِنْ شَآءَ اللہ العَزِیز محبتِ رسول صلی اللہ تعالٰی علیہ والہ وسلمکی خوشبو پھیلے گی۔ا س پُرفتن دور میں  جبکہ بے شمار ٹی وی  چینل ز کفر و شرک ،  بدمذہبی،  بدعقیدگی،  عریانی اور فحاشی کا زہر دن رات اُگل رہے ہیں ،  میڈیا کی اس دوڑ میں  ایسے  اسلامی  چینل  کی اَشد ضرورت تھی جو مقدس دینِ اسلام کے خدائی اور مصطفائی رنگ کو پیش کرکے بھٹکی ہوئی انسانیت کو زندگی کے اصل مقصد کی دعوت دے اور ہر انسان اس دعوت کو قبول کرتے ہوئے غلامی ِرسول میں  زندگی گزار کر جب دنیا سے  جائے تو زبانِ حال سے  یہ کہتا ہوا جائے :

          لوگو! اس غلامیِ رسول کے صدقے سے  زندگی کی بازی ہار کے نہیں  ، جیت کے جارہا ہوں  اور تمہیں  بھی دعوت دیتا ہوں  کہ آؤ دیکھو!

رسولِ خدا کی غلامی میں  کیا ہے؟                    ذرا تم غلامی میں  آ کر تو دیکھو

غلامی یہ ہے بادشاہی سے  بہتر                       اِدھر آؤ قسمت جگا کر تو دیکھو

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن