دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Ameer e Ahlesunnat Kay Baray Main 1163 Ulama e Ahlesunnat Kay Tasurat | امیرِ اہلسنت اور آپ کی علمی و دینی خدمات کے بارے میں ۱۱۶۳ علماء اہلسنت کے تاثرات

book_icon
امیرِ اہلسنت اور آپ کی علمی و دینی خدمات کے بارے میں ۱۱۶۳ علماء اہلسنت کے تاثرات

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !                                           صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد

 (104)  حضرت مولانا الطاف الرحمن چشتی مُدَّظِلُّہُ العَالِی

 (مہتمم دارالعلوم رحمانیہ،  چشتیہ، صدر گویرہ  (ٹھٹھہ مسریرہ)  ضلع اوکاڑہ ، پنجاب ، پاکستان)

            غیر سیاسی مذہبی تبلیغی مشن لے کر چلنے والی دعوتِ اسلامی کا یہ عمل اِنتہائی خوش آئند ہے کہ مَدَ نی  چینل  کے ذریعے کروڑوں  لوگوں  کو اِسلام کی تعلیمات سے  اِستفادہ حاصل ہوگا۔

اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !                                           صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد

 (105)  حضرت مولاناپیرسید احمد کمال شاہ  مُدَّظِلُّہُ العَالِی

 (زیب سجادہ نشین آستانہ عالیہ قادریہ،  ہارون آباد،  بہاولپور، پنجاب ، پاکستان)

            اَلْحَمْدُ لِلّٰہِعَزَّوَجَلَّ اہلسنّت پر جو خالقِ اکبر جَلَّ جَلَالُہ نے کرم فرمایا ،  اُن کرم نوازیوں  اور اِنعامات میں  سے  ایک کرم دعوتِ اسلامی کا قیام ہے اور دعوتِ اسلامی جو ایک عالمگیر کام کا فریضہ سر انجام دے رہی ہے،  اس کی مقبولیت اور لوگوں  کا اس کی طرف متوجّہ ہونا اس بات کی غمازی کررہا ہے کہ سرکارِ اَبدقرار صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم اپنی خُصُوصی نگاہِ کرم سے  نواز رہے ہیں ۔ امیرِ اہلسنّت پاسبانِ مسلک رضارضی اللہ تعالٰی عنہ کی ذات ہمارے لیے ایک خُصُوصی نعمت اور خُصُوصی نوازش ہے۔ (اوریہ)  اللہ پاک اور سرکارِ دوعالم صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی طرف سے  ایک عطیہ سے  کم نہیں  ہے۔اللہ پاک بطفیلِ نبی دوعالمصلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم آپ دامت برکاتہم العالیہکو عمر خضر عطا فرمائے۔ اس کے ساتھ  مَدَنی   چینل   کا اِجراء ایک بَہُت بڑی کاوِش ہے ،  خاص کر ایک ایسا  چینل  جو کہ خالِصتاً دِینی ہو۔ اس کا جاری رہنا اہلِ حق پر ایک بَہُت بڑا اِحسانِ عظیم ہے۔مَیں  ان احباب کو اَربابِ اقتدار کوا ور دیگر احبابِ گرامی جن کی کوشش   مَدَنی   چینل   کے اِجراء کے سلسلہ میں  شامل ہے ، کو خراجِ عقیدت اور ہدیۂ تبریک پیش کرتا ہوں ۔

اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !                                           صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد

 (106)  حضرت مولاناپیرمفتی محمدمظہر فرید شاہ  مُدَّظِلُّہُ العَالِی

 (نائب مہتمم جامعہ فریدیہ ، ساہیوال ، پنجاب ، پاکستان)

             مَدَنی   چینل   کااِجراء عالمگیر تبلیغی تحریک دعوتِ اسلامی کا حسین اِقدام ہے،  فَلِلّٰہِ الْحَمْد۔مسلمانوں   کی غیر سیاسی عالمی تبلیغی و اِصلاحی جماعت  ’’ دعوتِ اسلامی  ‘‘  نے اِصلاحِ اُمت کیلئے اپنے اسباب میں  ٹی وی کو بھی شامل کرکے اپنے اسلحہ کو جدید اور مؤثر بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !                                           صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد

 (107)  حضرت مولانا ناصر جاوید سیالوی  مُدَّظِلُّہُ العَالِی

 (مدرس جامعۃ الحراء والاسلامیہ ، میرپور،  آزاد کشمیر )

            اَلْحَمْدُ لِلّٰہِعَزَّوَجَلَّ دعوتِ اسلامی کی دِین اِسلام کے لئے بے شمار خدمات کا اِعتراف تو ہر ذِی شُعُور سُنّی مسلمان کررہا ہے ۔ اور یقیناً لائقِ تعریف ہیں  لیکن  مَدَنی   چینل   کے ذریعے کروڑوں  ، اربوں  اِنسانوں  کی اِصلاح کا بیڑا اُٹھانا اپنی نوعیت کا منفرد اور جدید قابلِ تعریف عمل ہے۔ جس کے ذریعے سے  بیک وقت کھربوں  اِنسانوں  کے عقیدہ و عمل کی اِصلاح کی جاسکتی ہے۔ اور انہیں  اِسلام کی حقیقی تعلیمات سے  روشناس کرایا جاسکتا ہے۔

اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !                                           صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد

 (108)  حضرت پیرغلام رسُول ثانی توگیروی چشتی  مُدَّظِلُّہُ العَالِی

 (سجادہ نشین آستانہ عالیہ توگیرے شریف ، ضلع بہاولنگر ، پنجاب ، پاکستان)

            ذات ِ خداوندی عَزَّوَجَلَّ نے ہر دور میں  اپنے منتخب و محبوب بندوں  سے  اپنے دینِ متین کی ترویج و اشاعت کا عظیم الشّان کام لیا۔ دورِ حاضر  ( جو کہ بِلاشُبہ پُرفِتَن دور ہے)  میں  اللہ عَزَّوَجَلَّ نے اپنے حبیب لبیب صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکی محبوب اُمت کو بے راہ روی سے  بچانے،  اِسے  راہِ سُنَّت دِکھانے اور اس پر چلانے کا عظیم منصب و فریضہ ،  ہمارے زمانے کی مشہور و معروف اور ہر دلعزیز دِینی و مذہبی،  غیرسیاسی شخصیت ،  کشتۂ عشقِ رِسالتعلیٰ صاحبہاالصلوٰۃ و السلام  محافظِ دین و ملت ،  مُبلِّغ قرآن و سُنَّت ،  محسنِ اہلسنّت ،  فیاض ملت ، امیر اہلسنّت بانی ٔ دعوتِ اسلامی حضرت مولانا محمد الیاس عطارؔ ضیائی رضوی قادری   مُدَّظِلُّہُ العَالِی کو محض اپنے فضل و کرم سے  عطا فرمایا۔ بِلاشُبہ ’’ ذٰلِکَ فَضْلُ اللہ یُؤْتِیْہِ مَنْ یَّشَآءُ  ‘‘  آپ  مُدَّظِلُّہُ العَالِی کی تحریر و تقریر سے  بِحَمْدِہٖ تَعَالٰیلا تعداد نوجوان ،  بچے اور بچیاں  گمراہی سے  تائب ہو کر پابندِ سُنَّت بن گئے ہیں ۔اِنْ شَاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ اب  مَدَنی   چینل    کی آمد سے  بھی یہ سلسلۂ رُشد و ہدایت مزید بڑھے گا اور میڈیا کے ذریعے پھیلنے والی گمراہی کی روک تھام میں  مُمِدّو معاون ثابت ہوگا۔مَیں   مَدَنی   چینل   کے آغاز پر قبلہ امیر اہلسنّت   مُدَّظِلُّہُ العَالِی اور آپ کے ساتھیوں  کو خراجِ تحسین پیش کرتا

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن