دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Ameer e Ahlesunnat Kay Baray Main 1163 Ulama e Ahlesunnat Kay Tasurat | امیرِ اہلسنت اور آپ کی علمی و دینی خدمات کے بارے میں ۱۱۶۳ علماء اہلسنت کے تاثرات

book_icon
امیرِ اہلسنت اور آپ کی علمی و دینی خدمات کے بارے میں ۱۱۶۳ علماء اہلسنت کے تاثرات

اُن علمائے کرام کے اسمائے گرامی جنہوں  نے ان آخری تأثرات پرتائیدی دستخط فرمائے :

 (82) حضرت مولانا حافظ غلام حیدر خادمی مُدَّظِلُّہُ العَالِی

 (جامعہ دارالعلوم نعمانیہ رضویہ،  شہاب پورہ ضیاء کوٹ (سیالکوٹ ) پنجاب ، پاکستان)

 (83)  حضرت مولانا محمد سعادت علی قادری اشرفی مُدَّظِلُّہُ العَالِی

 (شیخ الحدیث و ناظم اعلیٰ دارالعلوم،  جامعہ حنفیہ ، قصور ، پنجاب ، پاکستان)

 (84) اُستاذ العلماء حضرت مولانا محمد یعقوب قادری  مُدَّظِلُّہُ العَالِی

 (مہتمم دارالعلوم جامعہ غوثیہ رضویہ،  شیخوپورہ ، پنجاب ، پاکستان)

 (85) حضرت مولانا حافظ قاری محمدسلیم قادری  مُدَّظِلُّہُ العَالِی

 (مہتمم دارالعلوم قادریہ رضویہ ، پُرانا شہر شیخو پورہ ، پنجاب ، پاکستان)

اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !                                           صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد

 (86) حضرت صاحبزادہ غلام معین الدین نظامی  مُدَّظِلُّہُ العَالِی

 (سجادہ نشین آستانہ عالیہ حضرت قبلہ عالم خواجہ نور محمد مہاروی،  چشتیاں  شریف ، ضلع بہاولنگر ، پنجاب ، پاکستان)

            مَاشَآ ءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ ،  دعوتِ اسلامی جو اہلسنّت وجماعت کی مکمل غیر سیاسی تحریک ہے،  نے پچھلے تقریباً 27سالوں  میں  دُنیا بھر کے 200سے  زائد ممالک اور 95سے  زائد مختلف شعبہ جات میں  اِنتہائی جاں  سوزی سے  پُرخُلُوص کام کے ذریعے علماء و مشائخ اہلسنّت کَثَّرَھُمُ اللہ تَعَالٰی اور مسلمانانِ عالم کے دِلوں  میں  خوب خوب خوشیاں  داخل کی ہیں ۔ اور اب  مَدَنی   چینل   کا آغاز تو دعوتِ اسلامی کا ایسا اقدام ہے جو  ’’ ضرورتِ وقت  ‘‘  ہے۔ اللہ تعالٰی جناب امیر اہلسنّت حضرت مولانا محمد الیاس عطارؔ قادِری رضوی دامت برکاتہم العالیہ کو دینِ اسلام کی ترویج واِشاعت کے لئے مزید مساعی ٔ جمیلہ کرنے کی توفیق دے اور جن احباب نے اِس  چینل  کیلئے کوشش کی مولیٰ تعالیٰ اسے  شرفِ قبولیت سے  نوازے اور بالخصوص حکومتی ادارے جنہوں  نے اِس  چینل  کی عارضی منظوری دی ہے اِنہیں  اس نیکی کی اچھی جزا دے اور انہیں  اس  چینل  کو مستقل طور پر جاری کرنے کی توفیق دے، آمین۔

اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !                                           صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد

 (87) حضرت مولانامحمد منور نورانی  مُدَّظِلُّہُ العَالِی

 (ناظمِ تعلیمات ادارہ مصباح القرآن ، ساہیوال ، پنجاب ، پاکستان)

            دورِ حاضر میں  جب کہ میڈیا ذِہن سازی اور کردار کی اچھی یا بُری اَنگیْخت  (ترغیب) میں  سب سے  کارگر ہتھیار

ثابت ہوچکا ہے۔ الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا ذِہن و فکر کے دریچے کھول کررہا ہے۔ ضروری ہے کہ نسلِ نو کو اس کے اَثراتِ بد اور افکارِ فاسِد سے  پاک رکھنے کی مُخلِصانہ تگ و دَو کی جائے۔ بے شمار اَخلاق باختہ اور ایمان سوز  چینل زکی موجودگی میں  پاکیزگی وطَہارتِ فکر،  اِصلاحِ عقائد و اَعمال کے مقصد جلیلہ کے حُصُول کیلئے  مَدَنی   چینل    کا اِجرا اِنتہائی قابل قدر اور لق و دق صحرا میں  نو خیز گلاب کی مانند ہے۔

اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !                                           صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد

 (88) حضرت مولانانیاز احمد فیضی  مُدَّظِلُّہُ العَالِی

 (خطیب مرکزی  جامع مسجد جیلانی ، چشتیاں  ، ضلع بہاولنگر ، پنجاب ، پاکستان)

            اَحقَرُ العِبادنے جب  مَدَنی   چینل   کے اِجراء کی خبر سنی تو اِنتہائی دِلی مَسرَّت ہوئی۔دیگر  چینل ز کے ذریعے زمانہ ٔجاہلیت سے  بڑھ کر اَخلاق کی دھجیاں  اُڑائی جارہی ہیں  اور نسلِ نو کو میڈیا کے ذریعے اَخلاقِ بد اور اَفکارِ فاسِدہ میں  جکڑا جارہا ہے۔اِنتہائی ضرورت تھی کہ ایک ایسا  چینل  ہو جس پر اُمتِ مُسلِمہ کی اَخلاقی،  اِصلاحی،  اورفکری تربیت کی جائے اور صحیح معنوں  میں  آقائے کونین صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا پیغام پہنچایا جاسکے۔اَلْحَمْدُلِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْن دعوتِ اسلامی کے امیر ،  ا میرِ اہلسنّت حضرت مولانا پیر طریقت محمد الیاس عطارؔ قادری  مُدَّظِلُّہُ العَالِی  اور آپ کے تربیت یافتہ نوجوانوں نے اس عظیم ضرورت کو پورا کردیا ہے۔

اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !                                           صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد

 (89) حضرت مولانامفتی انتخاب احمد نورانی چشتی مُدَّظِلُّہُ العَالِی

 (چیئرمین ادارہ صراط القرآن،  مرکز الاولیاء لاہور )

            اَلْحَمْدُ لِلّٰہِعَزَّوَجَلَّ  اہلسنّت وجماعت کی عظیم تبلیغی تحریک دعوتِ اسلامی کایہ مشن  ( مَدَنی   چینل   )

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن