دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Ameer e Ahlesunnat Kay Baray Main 1163 Ulama e Ahlesunnat Kay Tasurat | امیرِ اہلسنت اور آپ کی علمی و دینی خدمات کے بارے میں ۱۱۶۳ علماء اہلسنت کے تاثرات

book_icon
امیرِ اہلسنت اور آپ کی علمی و دینی خدمات کے بارے میں ۱۱۶۳ علماء اہلسنت کے تاثرات

اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !                                           صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد

 (70) شیخ طریقت پیر سید محمد خالدمُدَّظِلُّہُ العَالِی

 (سجادہ نشین آستانہ عالیہ نقشبندیہ ، بہاولپور ، پنجاب ، پاکستان)

             مَدَنی   چینل   دیکھا ،  بے حد خوشی ہوئی، اللہربُّ العزّت سرکارِ دوعالم صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکے صدقے مزید ترقی عطا فرمائے، آمین۔

اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !                                           صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد

 (71)  حضرت مولانامفتی محمد کاشف  مُدَّظِلُّہُ العَالِی

 (مہتمم جامعہ اسلامیہ نبویہ ، ساجد اعوان کالونی،  بہاولپور ، پنجاب ، پاکستان)

            دعوتِ اسلامی کی طرف سے   مَدَنی   چینل   کا اِجرا ایک اہم اِنقلابی قدم ہے۔ اہلسنّت کی طرف سے  نظریاتی سطح پر یہ پہلا  چینل  ہے جس کی جتنی بھی تحسین کی جائے کم ہے۔ ہم دعوتِ اسلامی کو اس زبردست کاوش پر مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔

اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !                                           صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد

  (72) حضرت مولانامحمد فیاض احمد اُویسی رضوی  مُدَّظِلُّہُ العَالِی

 (مہتمم دارالعلوم جامعہ اُویسیہ رضویہ ، جامع سیرانی مسجد ، بہاولپور ، پنجاب ، پاکستان)

            تحریری ،  تبلیغی اور تدریسی میدان میں  دعوتِ اسلامی قابلِ رشک کارہائے نُمایاں  کررہی ہے اور موجودہ دور میں  میڈیا کے کردار سے  کون واقف نہیں  ،  سچی بات ہے کہ آج کی جنگ میڈیا کے ذریعے جیتی جاسکتی ہے۔  مَدَنی   چینل  کے آنے سے  یقیناً اچھی تبدیلی آئے گی۔

اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !                                           صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد

  (73) حضرت مو لانا مفتی احمد بخش مہروی  مُدَّظِلُّہُ العَالِی

 (خطیب و ناظم اعلیٰ جامعہ قادریہ اہلسنّت ، دنیا پور، ضلع لودھراں  ، پنجاب ، پاکستان)

            آج اس وقت اُمتِ مُسلِمہ بے راہ روی کا شکار ہے اور بے حیائی کا طوفان میڈیا کے ذریعے شدّت سے

 پھیل رہا ہے۔ اس کے قلع قمع کے لئے اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ ہماری تبلیغِ قرآن و سُنَّت کی عالمگیر سُنَّتوں  بھری تحریک دعوتِ اسلامی کا  مَدَنی   چینل   بَہُت مؤثر ثابت ہوگا ۔اس تحریک دعوت ِ اسلامی کے بانی ،  امیر اہلسنّت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطارؔقادری دامت برکاتہم العالیہکے اِصلاحی بیانات سے  اُمت کی بَہُت اِصلاح ہوگی اور آنے والے وقت میں اِنْ شَاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ بَہُت کامیابی ہوگی۔

اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !                                           صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد

  (74)  حضرت مولاناپروفیسر عون محمد سعیدی مُدَّظِلُّہُ العَالِی

 (مہتمم دارالعلوم حسنیہ،  نزد سبزی منڈی،  بہاولپور ، پنجاب ، پاکستان)

            اَلْحَمْدُ لِلّٰہِعَزَّوَجَلَّ دعوتِ اسلامی جتنے شعبوں  میں  بھی کام کررہی ہے وہاں  خوب سے  خوب تر کام ہورہا ہے۔  مَدَنی   چینل   کے آغاز کا فیصلہ بھی یقیناً اِنتہائی غور و فکر کے بعد کیا گیا اور اس کے نتائج و ثمرات بھی فوری طور پر آنے شروع ہوگئے ہیں ۔ اس سے  جو فوائد سامنے آرہے ہیں  وہ حسبِ ذیل ہیں :

 (1)  …باطِل کے کشمکش کے اس دور میں  اہلسنّت کا پیغام گھر گھر پَہُنچ رہا ہے۔

 (2)  …بین الاقوامی سطح پر مؤثر اور دِل نشین انداز میں  ہمارا پیغام وہاں  تک پَہُنچ رہا ہے جہاں  اس ذریعے کے بغیر رسائی بے حد مشکل ہے۔

 (3)  …پاکستان میں  ایک  چینل  بھی ایسا نہ تھا جس میں  غیر محرم عورتوں  کو اُچھلتے کودتے نہ دکھایا جاتا ہو۔ یہ واحد  چینل  ہے جو اس خامی سے  مُبرَّا ہے۔ اس لحاظ سے  یہ ایک آئیڈیل اِسلامک  چینل  ہے۔

 (4)  …یہ پہلا  چینل  ہے جو خالِصتاً اہلسنّت کے پیغام کو لیکر اُٹھا ہے اس میں  باطِل کی ہلکی سی آمیزش بھی نہیں  ہے ۔

 (5)  …اس  چینل  سے  اہلسنّت کو ایک تربیت یافتہ ٹیم بھی مل جائے گی جو تیز رفتاری سے  اس میدان میں  اپنا لوہامنوائے گی۔

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن