دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Ameer e Ahlesunnat Kay Baray Main 1163 Ulama e Ahlesunnat Kay Tasurat | امیرِ اہلسنت اور آپ کی علمی و دینی خدمات کے بارے میں ۱۱۶۳ علماء اہلسنت کے تاثرات

book_icon
امیرِ اہلسنت اور آپ کی علمی و دینی خدمات کے بارے میں ۱۱۶۳ علماء اہلسنت کے تاثرات

(1162) حضرت مولانا مفتی محمدہدایت اللہ پسروری  مُدَّظِلُّہُ العَالِی

 (ناظم اعلیٰ جامعہ غوثیہ ہدایت القرآن،  ممتاز آباد،  مَدِینَۃُ الاَولِیاء ملتان، پنجاب،  پاکستان)

            ہمارا  دور میڈیا کا دور ہے اور اَفکارو نظریات پھیلانے کا بہترین و مؤثر ذریعہ ہے۔ بَہُت سے  لوگوں  نے اپنے مخصوص نظریات و معتقدات پھیلانے کے لئے مختلف ناموں  سے   چینل ز شروع کررکھے ہیں  اور وہ اپنے گمراہ کُن اور باطِل نظریات کو شب و روز پھیلا رہے ہیں  اور اُمتِ مُسلِمہ کو گمراہ کرنے کیلئے شیطانی سازشیں  کررہے ہیں ۔ ایسے  حالات میں  اِنْ شَاءَ اللہالْعَزِیْز  مَدَنی   چینل   اُن کا جواب دینے کا مؤثر ذریعہ بنے گا ،  شمعِ رِسالتصلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی نُورانی کرنوں  سے  قُلُوب و اَذہان کی دُنیا کو منوّر و مُسْتَنِیْرکرنے کا فریضہ اَنجام دے گا اور باطِل کی پھیلائی ہوئی تاریکی کو فیضانِ مدینہ کے  نُور سے  روشن کرے گا۔ ہم اُمید کرتے ہیں  کہ  مَدَنی   چینل  بلا اِمتیاز اپنے پروگراموں میں  حُضُور پُرنُور سیِّدِعالَم صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکے مبارَک نظام و مقام کے لئے کام کرتا رہے گا اور اس جدیددورکی ضروریات کو پیشِ نظر رکھتے ہوئے اپنا سفر جاری رکھے گا۔

اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !                                           صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد

 (1163) اُستاذ العلماء حضرت مولانا سید صادِق رسُول شاہ سعیدی  مُدَّظِلُّہُ العَالِی

 (مہتمم ونگران شعبہ تفسیروحدیث جامعہ فریدیہ ، کوٹ مٹھن،  ضلع راجن پور، پنجاب، پاکستان)

          یقیناقرآن و سُنَّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے بانی،  امیر اہلسنّت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطارؔ قادری رضوی مُدَّظِلُّہُ العَالِی اور آپ کی بنائی ہوئی مرکزی مجلس شوریٰ کا  مَدَنی   چینل  کے نام سے  خالِصتاً مذہبی و دِینی اَحکام و معاملات کو گھر گھر پَہُنچانے کے لئے ٹی وی  چینل  کا آغاز کرنا اُن کی بالغ نظری و وقت فہمی کی دلیل ہے۔

اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !                                           صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد

اُن بُزرگ علمائے دین کے اسمائے گرامی جنسے  امیرا ہلسنّت کوتاحال خلافتیں حاصِل ہوئیں

 (۱) خلیفۂ قطب مدینہ حضرت مو لانا عبدالسّلام فتح پوری قادری (ہند)

 (۲) وقارُ الْملّت والدین حضرت مفتی محمد وقارُ الدین قادری رضوی رحمۃ اللہ تعالی علیہ (پاکستان)

 (۳) فقیہ اعظم ہند شارِحِ بخاری حضرت علامہ مفتی محمد شریف الحق امجدی رحمۃ اللہ تعالی علیہ (ہند)

 (۴) شہزادۂ قطب مدینہ مو لانا فضل الرحمن مدنی قادری رحمۃ اللہ تعالی علیہ (مدینہ شریف عرب)  

 (۵) استاد الفقہا حضرت علامہ مفتی قاضی عبدُالرحیم بستوی  رحمۃ اللہ تعالی علیہ (بریلی شریف ہند)

 (۶) مفسر اعظم پاکستان فیض ملت حضرت علامہ مفتی فیض احمد اُویسی رضوی رحمۃ اللہ تعالی علیہ (پاکستان)

 (۷) خلیفۂ غزالی زماں حضرت علامہ مفتی ابو الحسن محمد منظوراحمد فیضی رحمۃ اللہ تعالی علیہ (پاکستان)

 (۸) خلیفہ آستانہ عالیہ بریلی شریف نیّر اہلسنّت حضرت علامہ مولاناابو الرضا اللہ بخش نیّرؔمجددی رضوی رحمۃ اللہ تعالی علیہ (پاکستان)

 (۹) بحرا لعلو م حضرت علامہ مفتی عبدالمنان اعظمی دامت برکاتہم العالیہ (ہند)

 (۱۰) خلیفۂ مفتی اعظم ہند حضرت مولاناالحاج مفتی عبدالحلیم رضوی دامت برکاتہم العالیہ (تاجپور شریف ہند)

 (۱۱) استاد العلماء والمشائخ خواجۂ علم و فن حضرت علامہ خواجہ مظفر حسین صاحب دامت برکاتہم العالیہ  (ہند)

 (۱۲) حضرت مولاناسیّد حُسینی میاں دامت برکاتہم العالیہ (تاجپور شریف ہند)

 (۱۳) خلیفۂ مفتی اعظم ہندحضرت مولانا قاری محمد امانت رسول نوری دامت برکاتہم العالیہ (پیلی بھیت ہند)

 (۱۴) حضرت علامہ مفتی محمد اعظم خان رضوی  دامت برکاتہم العالیہ ( ہند)

اُن بُزرگانِ دین کے اسمائے گرامی جن سےعملیات و تعویذات کی اجازات حاصل ہوئیں

 (۱) خلیفۂ مفتی اعظم ہندغزالی ٔ زماں  حضرت علامہ سید احمد سعید کاظمی شاہ  رحمۃ اللہ تعالی علیہ (پاکستان)

 (۲) خلیفۂ قطب مدینہ حضرت مولانا قاری محمد مصلح الدین صدِّیقی  رحمۃ اللہ تعالی علیہ (پاکستان)

نیک بننے کا نسخہ:

          امیر ِاہلسنّت  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطا کردہ  ’’ مدَنی انعامات  ‘‘  کے مطابق معمول بنانے کیلئے روزانہ فکرِ مدینہ کے ذریعے مدَنی انعامات کے رسالے میں  دیئے گئے خانے پُر

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن