30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
صاحب قادری دامت برکاتہم العالیہ کے زیر نگرانی ہورہا ہے۔ مجھے اس جگہ دارالافتاء اورمکتبہ دیکھ کر انتہائی خوشی ہوئی کہ دین کاکام الحمدللّٰہ اس پلیٹ فارم سے بہت احسن انداز سے سر انجام دیا جارہا ہے۔ اللہ رب العزت تمام اہلسنّت کے علماء اور دینی تحریکوں کو اسی طرح امر بالمعروف و نہی عن المنکر کاکام کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
(1157) حضرت مولانا صاحبزادہ محب اللہ نوری قادری مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(جانشین خلیفہ صدر الافاضل و مہتمم دارالعلوم حنفیہ فریدیہ بصیر پورشریف، اوکاڑہ )
اہلسنّت و جماعت کے لیے اور اہل علم کے لیے یقینا خوشی کا باعث ہے کہ امیر اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کی صورت میں اللہ تعالٰی نے اہلسنّت پر احسان فرمایا۔ دعوتِ اسلامی کے وجود میں آنے کے بعد الحمدللّٰہ ہمارے نوجوان نسل کے سروں پر عمامے آگئے اور سنت نبوی کے مطابق ان کی تربیت شروع ہوگئی اور ان میں تبلیغ کا ایک جذبہ پیدا ہوا۔ الحمدللّٰہ بہت سے شعبہ جات میں دعوتِ اسلامی کی خدمات قابلِ ذکر ہیں ۔ خاص طور پر شعبہ تصنیف و تالیف اور تحقیق کا قابلِ قدر کام سامنے آیا ہے ۔اعلیٰ حضرت فاضل بریلی کی تصانیف اور درسی کتب ان کے حواشی کے ساتھ جدید انداز میں شائع ہوئے ہیں ۔میں سمجھتا ہوں کہ بہت بڑی خدمت ہے، اللہ تعالٰی ان کے کام کو قبول فرمائے اور مزید ان خدمات کو جاری رکھنے کی توفیق عطا فرمائے۔جہاں تک مدنی چینل کا تعلق ہے تو میں سمجھتا ہوں ہر دور کے تقاضے ہوتے ہیں اس دور میں تو جدید ذرائع ابلاغ سے کام لینا وقت کی ضرورت ہے اور تقاضا بھی ہے۔ دعوتِ اسلامی کے قیام سے پہلے مجھے یاد پڑتا ہے کہ حضرت قطبِ مدینہ مولانا ضیاء الدین رحمۃ اللہ علیہ یا مولانا فضل الرحمن رحمۃ اللہ علیہ کی کسی محفل میں ملاقات ایک آدھ مرتبہ آپ سے ہوئی تھی اس کے بعد کبھی ملاقات کا اتفاق نہیں ہوا۔دعوت و تبلیغ کا کام کرنے والے صحیح العقید ہ لوگوں کو اللہ تعالٰی کامیابی عطا فرمائے۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(1158) شارح سلامِ رضاحضرت مولانامفتی محمد خان قادری مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(جامعہ اسلامیہ ، مین بلیو ارڈ ، ایچی سن ہا ؤسنگ سوسائٹی ٹھوکر نیاز بیگ، مرکزالاولیاء لاہور)
مَدَنی چینل کا اِجراء ملک وقوم کے لئے ایک بہترین عطیہ ہے، عوام کو اس سے خوب اِستفادہ کرنا چاہیے کیونکہ اس میں اِسلام کے بَہُت سارے بنیادی معاملات مثلاً وُضُو، نماز اور دیگر عبادات کو خوب اُجاگر کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔عُریانی و فحاشی کے دور میں اس چینل کا قیام اللہ تعالٰی کا خُصُوصی عطیہ ہے۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(1159) حضرت مولانا ڈاکٹر محمد سرفراز نعیمی ازہری شہید علیہ رحمۃ اللہ القوی
(مرکزی ناظم اعلیٰ تنظیم المدارس پاکستان ومہتمم جامعہ نعیمیہ ، گڑھی شاھو، مرکزالاولیاء لاہور)
مَدَنی چینل کے قیام پر اِنتہائی خوشی ہوئی، یہ ایک بَہُت بڑا میدان ہے جو تبلیغی اِعتبار سے خالی چلا آرہا تھا اُس کو پُر کرنے کی عملی کوشش کی گئی ہے ۔میرے خیال میں اگر ہم حالاتِ حاضرہ کے تقاضوں کے مطابق صحیح پیغام پَہُنچانے کی کوشش کریں تو ہم کہیں بہترین نتائج حاصل کرسکتے ہیں ۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(1160) ادیبِ شہیر حضرت مولانا محمد صدیق ہزاروی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(جامعہ ہجویریہ ، دربارِ عالیہ حضرت داتا گنج بخش ، مرکزالاولیاء لاہور)
آج کے اس پُرفِتَن اور لادِینیت کا پرچار کرنے والے نام نہاد اسکالرز کی یَلغار کے دور میں دعوتِ اسلامی کے مَدَنی چینل کا وُجُود روشنی کا مینار ہے ۔ اِنْ شَاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ اس چینل کے ذریعے لادِینیت کا قلع قمع کرنے اور اُمّتِ مُسلِمہ کو گمراہی کی دلدل میں پھنسنے سے بچانے میں بَہُت مدد ملے گی۔ اِنْ شَاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ یہ چینل مسلکِ اہلسنّت کی اِشاعت و فروغ کا اَہم ذریعہ ثابت ہوگا۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(1161) حضرت مولانا مفتی سیدمحمد عظمت علی شاہ مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(ریسرچ و رجسٹریشن آفیسر اوقاف سندھ ، کراچی، مفتی دارالعلوم احسن البرکات، حیدرآباد باب الاسلام، سندھ، پاکستان)
دِین اِسلام کی نشرواِشاعت اور اس کی تَرویج کے لئے دعوتِ اسلامی کا مَدَنی چینل ایک اَہم کردار ادا کررہا ہے نیز عوامِ اہلسنّت کے عقائد اور اَعمال کی دُرُستی کے لئے بھی بہترین ذریعہ قرار دیا جاسکتا ہے۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع