30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(59) حضرت صاحبزادہ خواجہ اظہار الحق مسعود شاہ مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(قائم مقام سجادہ نشین دربار عالیہ چشتیہ نظامیہ ملنگیہ ، علی پور شریف، اوکاڑہ، پنجاب، پاکستان)
اللہ تعالٰی بہترین جزا دے امیر اہلسنّت بانی ٔدعوتِ اسلامی حضرت مولانا ابوبلال محمد الیاس عطارؔ قادری رضوی ضیائی دامت فیوضہم کو کہ جنہوں نے دعوتِ اسلامی کو چلایا ، پروان چڑھایا اور صرف 27 سال کی مختصر مُدَّت میں دعوتِ اسلامی کو تحریک ہی نہیں ، تنظیم (نظم و ضبط) سے مزیّن و آراستہ کیا اور نَتیجۃً آج اس شجرئہ سایہ و پھلدار کی جڑیں
66 سے زائد ملکوں میں پھیل چکیں ، جب کہ 36 سے زائد مختلف شاخوں (شعبہ جات ) سے مختلف میوے اپنے رنگوں اور ذائقوں سے اُمتِ مُصطَفوی علیٰ صاحبھا الصلوۃ والسلام کو مُستَفِید و مُستَفِیض کررہی ہیں او ر اب مَدَنی چینل کے نام سے خالِص مذہبی و دِینی نشریات کے حامل و علمبردار ٹی وی چینل کا آغاز کرنا مولانا موصوف (امیراہلسنّت) اور دعوتِ اسلامی کا واقعی منظم کارنامہ ہے۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(60) صاحبزادہ پیرسید منیر احمد شاہ بخاری مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(سجادہ نشین سلسلہ قادریہ نقشبندیہ، کوٹ غلام محمد خان، قصور، پنجاب ، پاکستان)
مَدَنی چینل ہمارے لئے باعثِ برکت و باعثِ رحمت ہے۔ مَدَنی چینل آنے کی وجہ سے نبی ٔکریم صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکے غلاموں اور عاشِقوں کے دِل و دِماغ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔اِنْ شَاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ اس چینل کی وجہ سے اللہ جَلَّ جَلَالُہ اور اس کے رسُولصلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکی میٹھی میٹھی باتیں عوام الناس تک پہنچیں گی اور معاشرے کی اِصلاح ہوگی۔ لہٰذا حکومتِ پاکستان نے جہاں دیگر چینل کو اِجازت و سہولیات دی ہوئی ہیں وہاں سب سے زیادہ مراعات مَدَنی چینل کو دینی چاہئیں ، کیونکہ یہ چینل شر انگیزی سے پاک اور ملک دوست ہے۔ مَاشَآ ءَ اللہ دعوتِ اسلامی آج تک کبھی بھی گھیراؤ، جلاؤ ، پتھراؤ اور اِنتہا پسندی میں شریک نہیں دیکھی گئی۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(61) حضرت مولانا روھیل احمد عباسی قادری شاذلی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(خطیب جامع مسجد دربار سہیلی سرکار، مظفر آباد، کشمیر)
الیکٹرانک میڈیا پر مَدَنی چینل کا آغاز بالیقین، غلامانِ رسُول اورعاشقانِ رسُول مسلمانوں کے لئے ایک بَہُت بڑی خوش خبری ہے، اور وقت کی ایک اَہم ضرورت اور تقاضا بھی ہے کہ جہاں عوام کو ٹی وی اور دیگر ذرائع سے فُحش قسم کے پروگرامز دکھا کر اللہ تعالٰی سے دُوری کا درس دیا جارہا ہے وہاں ایسے پروگرام یقینا اِصلاحِ احوال کے لئے ضروری اور بہتر اَہمیت کے حامل ہیں ۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(62) حضرت مولانا مفتی حافظ نذیر احمد قادری مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(ضلع مفتی مظفر آباد ، ریاست جموں وکشمیر)
دعوتِ اسلامی نے مَدَنی چینل کے نام سے جس چینل کا آغاز کیا ہے مظفر آباد میں کیبل آپریٹرز یہ چینل دِکھا رہے ہیں ۔ دعوتِ اسلامی کی بَہُت ہی اعلیٰ کاوِش ہے، اس سے دعوتِ اسلامی کا پیغام گھر گھر پَہُنچانے میں آسانی ہوگی۔پیر طریقت رہبر شریعت ، امیر اہلسنّت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطارؔ قادری دامت برکاتہم العالیہ اس پر خراجِ تحسین کے مُستحق ہیں ۔ آپ کے محبت بھرے خطابات لوگوں کے دِلوں پر یقیناً اَثر انداز ہوں گے۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(63) حضرت مولانا قاضی عبدالوحید مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(دربار عالیہ جھاگ شریف، دواریاں ، ضلع نیلم ، مظفر آباد، آزاد کشمیر)
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِعَزَّوَجَلَّ دعوتِ اسلامی نے مَدَنی چینل کے نام سے سیٹلائٹ اور کیبل پر آغاز کرکے اِنقلابی قدم اُٹھایا ہے جس پر دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ اور بالخصوص امیر اہلسنّت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطارؔ قادری دامت برکاتہم العالیہ مبارک باد کے مُستِحق ہیں ۔ مجھے اُمید ہے کہ مَدَنی چینل
بدتہذیبی اور بدعقیدگی کے طوفان کو روکنے میں اَہم کردار ادا کرے گا۔ عالمِ اِسلام کی اس بابَرَکت مدنی تحریک کے کام میں مضبوطی آئے گی۔ عشقِ رسُولصلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم، حُبِّ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع