30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
عریض اوربہت عمدہ ادارہ ہے۔ اس طرف نوجوانوں کا رجحان ہونا بہت خوش آئند بات ہے اور روشن مستقبل کی علامت ہے کہ ان شاء اللہ العزیز یہ مسلمان اللہ اور اس کے رسول کو سچا ماننے والے اور سچے رستے پر چلنے والے ان شاء اللہ دنیا بھر میں غالب آئیں گے اور اسلام کا پیغامِ حق جو ان کے ذریعے پہنچے گا تو اس سے بہت سارے شکوک و شبہات کے بادل چھٹ جائیں گے اور مسلمانوں پر حق واضح ہوجائے گا۔
اس سلسلے میں ان کی کاوشیں یقینا قابلِ تقلید ہیں خصوصا مدارس دینیہ کا قیام ۔اس کے علاوہ اور بہت سے دیگر امور ہیں جیسا کہ جیل خانہ جات میں قیدیوں کو تعلیمِ دین دینا اور گونگے بہرے مسلمانوں کو جو بول اورسن نہیں سکتے ان کو اشاروں کے ساتھ مسائل دین سمجھانا، حج کے موقع پر مسلمانوں کی رہنمائی کرنا وغیرہ ۔اس مدنی چینل کے ذریعے مسلمانوں کو حج اور قربانی کا طریقہ، اس کے احکام اور مسائل بھی بتائے جارہے ہیں اس سے مسلمانوں کو بہت فائدہ پہنچے گا۔
حضور نبی کریم صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم نے حضرت شیر خدا علی المرتضی رضی اللہ عنہ کو فرمایا تھا : ’’ تیرے سبب ایک آدمی کا ہدایت پا جانا یہ سرخ اونٹوں سے بھی زیادہ بہتر ہے۔ ‘‘ (بخاری، کتاب الجہاد، رقم۲۹۴۲، ج۲، ص۲۹۴) تو اللہ تعالٰی دعوت اسلامی کے جملہ اراکین کو بالخصوص بانی دعوتِ اسلامی کو بہترین اجر و ثواب عطا فرمائے کہ جنہوں نے یہ اچھا سلسلہ شروع کیا اور میڈیا کے ذریعے اسلام اور حق بات کی تشہیر کی جارہی ہے یہ بہت قابلِ ستائش کام ہے اور میں دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالٰی دعوتِ اسلامی کے ان تمام جملہ شعبہ جات کو دن دوگنی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے اور اسلام اور دین کا کام اس طرح جاری رہے جس طرح بانی دعوتِ اسلامی کا یہ پیغام مدنی چینل پر بالخصوص نشر ہوتا ہے کہ مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے۔ اللہ تعالٰی اس اصلاح میں برکت عطا فرمائے۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(1154) سجادہ نشین خانقاہ قدوسیہ عروسہ مجاہد ملت حضرت مولانا سید آل رسول حبیبی ہاشمی مُدَّظِلُّہُ العَالِی ( ہند )
دعوت ِا سلامی کے تعلق سے جو اب تک پڑھا، جو کچھ دیکھا اور جو کچھ سنا ہے اس سے یہ اندازہ ہوتا ہے کہ دعوتِ اسلامی لوگوں کے دلوں میں حضور اکرم صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم کی سچی محبت ڈالتے ہوئے ان کو مصطفی جانِ رحمت کی سنتوں کا پابند بنارہی ہے اور اسلامی طور طریقے سے اس طرح آراستہ اور پیراستہ کردیتی ہے کہ جو لوگ فسق و فجور میں ڈوبے ہوئے رہے یا غیر اسلامی لباس ، ماکولات و مشغولات میں اپنے آپ کو ملوث کرتے رہے لیکن جب وہ اس کے سائے تلے آتے ہیں الحمدللہ ہم نے دیکھا ان کے اندر اسلامی ذوق و شوق پیدا ہوتا ہے، چہرہ بھی اسلامی ہوجاتا ہے، لباس و پوشاک بھی اسلامی بن جاتے ہیں ۔ سب سے بڑی بات یہ ہے کہ وہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی سنتوں کے پابند بن جاتے ہیں ، یہ دعوت اسلامی کا وہ لائقِ تحسین کارنامہ ہے جسے ملت کبھی فراموش نہیں کرسکتی بلکہ ہم یہ محسوس کرتے ہیں کہ اگر پورے زور و شور کے ساتھ پوری دنیا میں یہ تحریک چھائی رہی تو وہ دن دور نہیں جب پورے عالم میں ہر طرف اسی کا رنگ و نور نظر آئے گا۔
ہمارے ملک میں ٹی وی والا معاملہ بہت دنوں سے چل رہا ہے لیکن ہمارا اپنا نظریہ ہے کہ میڈیا کی ضرورت اوراہمیت سے کوئی بھی دانشور انکار نہیں کرسکتا۔ اس دور میں میڈیا کے ذریعے اسلام کے افکار و نظریات پر اس طرح حملے ہورہے ہیں اور اسلام کے احکامات کو اور نظریات کوجس طرح توڑ موڑ کر پیش کیا جارہا ہے کہ ضرورت اس بات کی تھی اور ہے کہ مسلمانوں میں کوئی ایسا ٹی وی چینل ہوتا جس کے ذریعے سے حق کو بھی واضح کیا جاتا، دشمنانِ دین اور سنیت کی دندان شکنی بھی ہوتی اور ان کی باطل تحریک کے ذریعے جو گمراہیت پھیل رہی ہے اس کا سدِ باب بھی ہوجاتا۔ یہ بہت دنوں سے دل میں خیالات پیدا ہورہے تھے مگر مدنی چینل آنے کے بعد ہم یہ سمجھتے ہیں کہ اس ضرورت کی تکمیل ہورہی ہے اور لوگوں میں دینی شعور بھی جاگ رہا ہے اور اس کے علاوہ عقیدہ و عمل بھی درست ہورہا ہے۔ دشمنوں کو اپنی گمراہیت پھیلانے کا جو پہلے موقع مل رہا تھا اب کافی حد تک اس کا سدِ باب ہورہا ہے لہٰذا مدنی چینل اب ہماری جماعت کی ایک ضرورت کا نام ہے۔ اللہ اس کو بدنظری سے محفوظ رکھے، امین۔
جو کام المدینۃ العلمیہ نے دعوتِ اسلامی کے پلیٹ فارم سے بالخصوص فتاویٰ رضویہ اور بہار شریعت وغیرہ کی جواشاعت کی ہے یہ کام ہی ایسا ہے کہ دوست تو دوست دشمن بھی اس کی تعریف کیے بغیر نہیں رہ سکتا۔ اہلسنّت و جماعت کے علماء ومشائخ انتہائی تحسین کی نظر سے مدنی کاموں کے انجام دینے کو دیکھ رہے ہیں ا ور امید ہے کہ آنے والے زمانے میں سوفٹ ویئر کے حوالے سے اور زیادہ کام ہوگا۔
مدنی چینل کی خصوصیت ہے کہ اس نے غیر شرعی اشتہارات آج تک اس میں استعمال نہیں کیے۔ ظاہر ہے اس چینل کو استعمال کرنے کے لیے اور پوری د نیا میں پھیلانے کے لیے کثیر رقم کی ضرورت ہے ۔ اگر مالیات کی فراہمی نہ ہو تو پھر یہ چینل آگے بڑھ نہیں سکتا اس لیے تمام اہل ثروت اور مخیر حضرات اس اہم کام کی طرف توجہ دیں اور مالی سرپرستی قبول کریں تو ان شاء اللہ تعالٰی مزید دین کی خدمت ہوگی اور یہ ان کے لیے بھی باعث اجرو ثواب بنے گا۔
میں اپنی خانقا ہ کی جانب سے تمام احبابِ اہلسنت بالخصوص خانقاہ قدوسیہ کے وابستگان کو اس طرف متوجہ کرتا ہوں کہ وہ زیادہ سے زیادہ مدنی چینل کے لیے اپنا تعاون پیش کرکے اجر عظیم کے مستحق ہوں ۔
امیر اہلسنّت مولانا الیاس قادری سے تو میں بہت پہلے سے متاثر ہوں جب میں نے دوسرا حج کیا تھا تو اس موقع پر مکہ شریف اور مدینہ شریف میں ہماری ان سے ملاقات ہوئی تھی اور انہوں نے دو تقریبات میں مجھے مدعو بھی کیا اور میں نے شرکت بھی کی۔ اس موقع پر ان کی ساری خوبیوں کے علاوہ میں نے جو ایک عظیم خوبی دیکھی وہ عشقِ رسول ہے ۔ وہ عشقِ رسول کے ایسے متوالے تھے کہ مجھ گنہگار کاصرف نسبتِ رسول کی بنیاد پر انہوں نے اس طرح احترام کیا کہ میں نے یہ محسوس کیا کہ ان کے دل میں سچا عشقِ رسول جاگ رہا ہے۔ کام تو
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع