30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ہیں جو آپ حضرات کو ملیں ۔ ضرورت تو تھی کہ ہم اپنے پیغام کو الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے سے گھر گھر پہنچائیں اسی لیے کہ بہت سے غیروں کے چینل ز چل رہے تھے جس کی وجہ سے اسلام کی مسخ شدہ تصویر غیروں نے پیش کرنے کی کوشش کی لیکن مدنی چینل نے مدنی فکرو نظر کو ساری دنیا کے سامنے صحیح طور پر پیش کرکے حبِ رسول، حبِ اولیاء کو ان کے دلوں میں پیدا کیا۔ اللہ تعالٰی اس کی جزائے خیر دعوتِ اسلامی کے تمام احباب کو عطا فرمائے۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(1152) نبیرہ ٔ خلیفہ حجۃ الاسلام شیخ القران حضرت علامہ مولانا عبدالغفور ہزاری وزیر آبادحضرت علامہ مولانا پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف ہزاروی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
دعوتِ اسلامی عالم اسلام کی عالمگیر ایسی تنظیم ہے جو مسلمانوں کے قلوب کے اندر عشق مصطفی صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم کی شمع فروزاں کیے ہوئے ہے۔ میری دلی دعا ہے کہ اللہ رب العزت اس عالمی اسلامی تنظیم کو دن دونی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے ۔امیر اہلسنّت مخدوم اہلسنّت حضرت علامہ مولانا الیاس قادری دامت برکاتہم العالیہ آپ کو علماء و مشائخ اہلسنّت میں ایک مرکزی مقام حاصل ہے۔ 1992میں حج بیت اللہ کے موقع پر مدینہ منورہ میں امیر اہلسنّت کے ساتھ چند ایام گزارنے کا موقع ملا اور ان ایام میں میرا ان کے ساتھ بڑا قریبی تعلق رہا ، ان کے شب و روز دیکھنے کا موقع ملا ۔ ایک سچے عاشقِ رسول ہیں اور ان کے سچے عاشق رسول ہونے کا ثبوت اس بات سے ظاہر ہے کہ پوری دنیا کے اندر ان کے ماننے والے اور ان کے تربیت یافتہ لوگ موجود ہیں ، دنیا بھر کے مختلف ممالک میں یہ تحریک دن بہ دن بڑھ رہی ہے جو ان کے سچے جذبے کی غمازی کرتی ہے۔
ان کی وضع انوکھی اورسارے زمانے سے نرالی ہے۔ یا رب! یہ عاشق کون سی بستی کے رہنے والے ہیں ۔یہ ایسے لوگ ہیں جن کے قلوب کے اندر حضرت امیر اہلسنّت نے عشقِ مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی شمع فروزاں کی جو کہ سچے عاشقِ رسول ہیں ۔ ان کے بارے میں اگر یہ کہا جائے کہ وہ اللہ رب العزت کی بہت بڑی نعمت اور احسان ہیں تو بے جانہیں کہ اس گئے گزرے دور میں جب لوگ مادیت کی طرف دوڑ رہے ہیں وہ لوگوں کے قلوب کو عشقِ رسول صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم کی طرف موڑ رہے ہیں ۔ اللہ رب العزت ان کا سایہ علمائے اہلسنّت اور مشائخ اہلسنّت کے سروں پر قائم و دائم رکھے اور عوام اہلسنّت ان سے فیوض برکات حاصل کرتے رہیں ۔
مدنی چینل اولین چینل ہے جس نے لوگوں کے دلوں کی دنیا کو تبدیل کیا ہے ۔وہ لوگ جو وقتی طور پر دعوتِ اسلامی کے اجتماعات میں نہیں جاتے تھے مگر مدنی چینل نے ہر گھر میں جا کر امیر اہلسنّت کا پیغام پہنچایا ہے۔میں سمجھتا ہوں کہ بہت سے ایسے لوگ ہیں جو مساجد یااجتماعات کے اندر نہیں جاتے تھے مگر از خود ان کے گھروں کے اندر امیر اہلسنت کا پیغام پہنچا اور مدنی چینل نے انقلاب برپا کیا ، یہ ہر گھر کے اندر دیکھا جاتا ہے۔ میں نے دیکھا ہے کہ مختلف تعلیمی اداروں میں اس چینل کی وجہ سے طلبہ میں بھی انقلاب برپا ہوا ہے اور ان کے تاثرات ہمیں محسوس ہوتے اورنظر آتے ہیں ۔ وہ کام جو ایک مبلغ نہیں کرسکتا تھا مدنی چینل نے آکر کئی مبلغوں کی بھاری ذمہ داری پوری کردی ہے۔ اللہ رب العزت اس چینل کو مزید ترقی عطا فرمائے۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(1153) حضرت مولانا مفتی محمد نعیم اختر نقشبندی رضوی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(خلیفہ آستانہ عالیہ بریلی شریف، تلمیذ شارح بخاری، مہتمم جامعہ حبیبہ رضویہ کامونکی گجرانوالہ )
دعوتِ اسلامی نے مذہبی حلقوں میں جو ایک کمی محسوس کی جاتی تھی اس کا احساس کرتے ہوئے مدنی چینل کا آغاز کیا۔ اس چینل کے ذریعے مسلمانوں کو اسلامی ، دینی ، مذہبی اور روحانی آگاہی حاصل ہوتی ہے بالخصوص دینِ حق کے بارے میں بہت اچھی معلومات دی جاتی ہیں اور ان کے مختلف سلسلے: فیضانِ سنت، فیضانِ غوث اعظم، فیضانِ اعلیٰ حضرت ، فیضانِ حدائق بخشش اور مختلف مہینوں میں مختلف بزرگوں کے حوالے سے بہت معلومات افزا پروگرام نشر ہوتے ہیں جن سے مسلمانوں کی اخلاقی اسلامی روحانی تربیت بھی ہوتی ہے اور ان کی رہنمائی بھی ہوتی ہے۔
اللہ تعالٰی دعوت اسلامی کے بانی اور امیر حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطارقادری دامت برکاتہم العالیہ اور ان کے جملہ معاونین اور اراکین کو اس کی بہتر جزا عطا فرمائے کہ انہوں نے یہ اچھا کام شروع کرکے بہت بڑی کمی کو پورا کیا ہے اور مسلمانوں کے دل کی آواز بن کر مدنی چینل دنیا میں ظاہر ہوا۔ دنیا کے مختلف ممالک میں اس کے پروگرام دیکھے جاتے ہیں اور خاص طور پر یہ بات بہت خوش آئند ہے کہ ان پروگراموں میں اردو ، عربی، انگریزی زبانو ں میں بھی تقریریں ہوتی ہیں جس سے دنیا بھر کے مسلمانوں کو رہنمائی حاصل ہوتی ہے بالخصوص امام اہلسنّت اعلیٰ حضرت عظیم البرکت مجدد دین و ملت مولانا شاہ احمد رضا خان صاحب رحمۃ اللہ علیہ کی علمی تحقیقات سے دنیا بھر کو آگاہ کیا جاتا ہے۔ اللہ تعالٰی کی بارگاہ میں دعا ہے کہ اللہ تعالٰی اس سلسلے کو جاری و ساری رکھے اور اس میں مزید اضافہ فرمائے۔
دعوتِ اسلامی نے مختلف شعبہ جات میں جو پیش رفت کی ہے وہ بھی بہت عمدہ ہیں بالخصوص شعبہ مطبوعات میں اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ کی کتابوں کوشائع کرنا اور حضرت صدر الشریعہ مولانا امجد علی صاحب رحمۃ اللہ علیہ کی بہار شریعت کو تخریج کے ساتھ شائع کرنا یہ بہت بڑے کام ہیں جودعوتِ اسلامی نے کیے ہیں اور انہوں نے جو ایک سی ڈی پر فتاوی رضویہ شریف منتقل کیا اس سے بہت سے لوگوں کو فائدہ پہنچے گا وہ لوگ جو کمپیوٹر کے ذریعے یا نیٹ کے ذریعے اسلام کی تعلیمات حاصل کرنا چاہتے ہیں ان کے لیے فتاویٰ رضویہ کی تحقیق کا بہترین عطر موجود ہے کہ وہ ا سے دیکھیں ا ور اس سے رہنمائی حاصل کریں ۔ اسی طرح ماشاء اللہ مدارس دینیہ بھی ہیں ۔ایک مرتبہ میں فیضانِ مدینہ میں حاضر ہوا، وہ ماشاء اللہ بہت وسیع و
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع