دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Ameer e Ahlesunnat Kay Baray Main 1163 Ulama e Ahlesunnat Kay Tasurat | امیرِ اہلسنت اور آپ کی علمی و دینی خدمات کے بارے میں ۱۱۶۳ علماء اہلسنت کے تاثرات

book_icon
امیرِ اہلسنت اور آپ کی علمی و دینی خدمات کے بارے میں ۱۱۶۳ علماء اہلسنت کے تاثرات

ساتھ پوری ملت کا واسطہ جو پچھلے اسلاف کے ساتھ ہے اسے  بھی جوڑنے کی کوشش سے  بہت خوش ہوں ۔ اس میں  اللہ پاک آپ کو مزید ترقی عطا فرمائے۔

اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !                                                                                     صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد

 (1147)  سابقہ وفاقی وزیر، حاجی حنیف طیب صاحب     مُدَّظِلُّہُ العَالِی  

            مدنی  چینل  کے اثرات ظاہر ہونا شروع ہوگئے ہیں  اور زیادہ تیزی کے ساتھ عام ہوں  گے۔ یہ  چینل  امن و پیار اور حضور اکرم صلی ا للّٰہ علیہ والہ وسلم کی محبت کا پیغام پھیلا رہا ہے ، اس  چینل  کو جاری و ساری رہنا چاہیے ۔ حضرت علامہ مولانا الیاس قادری صاحب کو مبارکباد دیتا ہوں ۔ ماشاء اللہ  بڑا وسیع کام ہے اور مختلف شعبے کام کررہے ہیں ۔دنیا کی رنگینیوں  کو چھوڑیئے،  اپنے نفس کی خواہشات کوکچلئے اور دعوتِ اسلامی کے اجتماع میں  شریک ہو کر کتابوں کا مطالعہ کرکے اپنے عقیدئہ اہلسنّت پر مضبوطی سے  قائم رہیے۔ اعلیٰ حضرت نے جو پیغام دیا ، اس پیغام کے فروغ کے لیے آپ نہ صرف سننے والے بلکہ پیغام پھیلانے والے بنئے۔

اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !                                                                                     صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد

 (1148)   جماعت اہلسنّت برٹش مسلم فارن یوکے

حضرت مولانا خلیل الرحمن حقانی     مُدَّظِلُّہُ العَالِی  

            دعوتِ اسلامی نام سے  ہی ظاہر ہے یہ خالصتاً مذہبی تنظیم ہے جو الحمدللّٰہعزوجل مسلک اہلسنّت وجماعت اور دین کی اشاعت و تدریج کے لیے مصروف عمل ہے،  اللہ ربّ العالمین مزید برکتیں  عطا فرمائے۔

            پہلے تو دعوتِ اسلامی کے احباب کو مساجد میں ،  اداروں  میں ،  گلی کوچوں میں  دین کا کام کرتے ہوئے ہم دیکھ کر مسرت اور خوشی محسوس کرتے تھے،  اب الحمدللّٰہ گھر میں  آئیں ،  ٹی وی آن کریں  توو ہی ہریالی ہمیں  نظر آتی ہے،  وہی علمی ماحول ہے اور اب تو ایسی بہار آئی ہے کہ اس کے علاوہ کوئی چیز نظر نہیں  آتی۔بالخصوص قبلہ مولانا محمد الیاس قادری صاحب دامت برکاتہم العالیہ کا جو پروگرام مدنی مذاکرہ ہے۔ میں  یہ سمجھتا ہوں  کہ یہ ایک ایسا پروگرام ہے جس کو بچے بوڑھے جوان مرد و خواتین سب ہی شوق سے  دیکھتے ہیں  بالخصوص ان کا انداز،  ان کی سادگی،  ان کا خلوص ،  تقریریں  توہر  چینل  پر بہت ہوتی ہیں  لیکن خلوص خود بولتا ہے،  جس انداز میں  وہ بات کرتے ہیں  وہ دیکھنے والے پر واقعی اثر کرتا ہے کہ یہ جو بات کررہے ہیں یہ ان کے دل کی آواز ہے خصوصاً جب محبت ِمصطفی  صلی ا للّٰہ علیہ والہ وسلمکی وہ بات کرتے ہیں  تو وہ اپنے آپ سے  بے گانہ نظر آتے ہیں ۔لوگ ٹی وی کے کیمرے کے سامنے بڑی تیاری سے  بیٹھتے ہیں  ان کی اپنی ایک حالت ہوتی ہے جو خود اس بات پر دلالت کرتی ہے کہ ان کا مشن کیا ہے اور رسول اللہ صلی اللہ تعالٰی علیہ والہ وسلم کی ذات سے  ان کی محبت کا معیار کیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

            میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! آپ نے علماء ومفتیان کرام دامت فیوضہم کے سیدی شیخ طریقت امیر اہلسنّت حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس قادری رضوی دامت برکاتہم العالیہ ،  دعوتِ اسلامی اور مدنی  چینل  کے حوالے سے  تاثرات ملاحظہ فرمائے،  الحمدللّٰہعزوجل دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوری نے خوب جدوجہدکرکے رمضان المبارک ۱۴۲۹؁ ھ سے  مدنی  چینل  کے ذریعے گھر گھر سنتوں کا پیغام عام کرنا شروع کردیا اور دیکھتے ہی دیکھتے اس کے حیرت انگیز مدنی نتائج آنے لگے اور الحمدللّٰہ عزوجل  توقع سے  زیادہ مدنی  چینل  کو کامیابی حاصل ہوئی۔

اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !                                                                                     صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد

 (1149)  خلیفہ و شاگرد رشید مفتی اعظم ہند  حضرت مولانا مفتی محمد مطیع الرحمن     مُدَّظِلُّہُ العَالِی   

 (قاضی ادارہ شریفہ ، ہند)

            مدنی  چینل  کو جہاں  تک میں  نے دیکھا ہے اسے  اسلام ،  مسلمانوں   اور اہل سنت کے لیے بڑا ہی نافع پایا ہے۔  ان پروگرامزکو دیکھ کر ایسا لگا کہ اسلام اور اہل سنت کی بے پناہ خدمات اس سے  انجا م پارہی ہے۔ اہلسنّت کی خدمت انجام دینا یہ بڑا کارِ ثواب ہے۔میں  اسے  اس لیے بھی کارِ ثواب سمجھتا ہوں  جیسا کہ بتایا جارہا ہے کہ مدنی  چینل  دیکھ کر بہت سے  لوگ داخلِ اسلام ہورہے ہیں  تو بڑی خوش آئند بات ہے ۔آج کے دور میں  میڈیا کی اہمیت سے  انکار نہیں  کیا جاسکتاکہ مدنی  چینل  کے ذریعے لوگ اسلام سے  قریب بھی ہوں  گے،  خدا انہیں  توفیق دے توداخلِ اسلام بھی ہوں  گے۔مزید یہ کہ مدنی  چینل  کے پروگرام دیکھ کر لوگ دین و سنیت سے  قریب ہوں  گے اور اسے  قبول بھی فرمائیں  گے۔ دعوتِ اسلامی مدنی  چینل  کے ذریعے دین و سنیت کا پیغام پہنچارہی ہے۔ اس کے اخراجات میں  اگر اہلسنّت ہاتھ بٹائیں  تو یقینا ان کو بھی اس میں  حصہ ملے گا اور وہ بھی اس ثواب کے مستحق ہوں  گے ۔میں  یہ سمجھتا ہوں  کہ آج جو مسلمانوں   کو میڈیا سے  اور بالخصوص الیکٹرانک میڈیا سے  چیلنج ہے اس چیلنج کا دفعیہ ہم سب پر مل کر کرنا ضروری ہے ۔مدنی  چینل  اپنے ذریعے سے  کررہا ہے۔ اللہ تعالٰی توفیق دے دوسرے مسلمانوں   کو بھی کہ وہ بھی اس طرح کے اسلامی  چینل  قائم کریں ،  اس طرح سنیت کا دفاع کریں  اور اس کو فائدہ پہنچائیں ۔

            میں  گنہگار اور مولانا الیاس قادری صاحب سراپا نیکو کار،  اللہ تعالٰی ان کی عمر میں  برکت عطا فرمائے اور جس مشن کو لے کر وہ آگے بڑھے ہیں  اس میں  اللہ تعالٰی انہیں  کامیابی

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن