دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Ameer e Ahlesunnat Kay Baray Main 1163 Ulama e Ahlesunnat Kay Tasurat | امیرِ اہلسنت اور آپ کی علمی و دینی خدمات کے بارے میں ۱۱۶۳ علماء اہلسنت کے تاثرات

book_icon
امیرِ اہلسنت اور آپ کی علمی و دینی خدمات کے بارے میں ۱۱۶۳ علماء اہلسنت کے تاثرات

اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !                                           صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد

 (1141)  جگر گوشۂ غزالی دوراں  حضرت مولانا سید حامد سعید کاظمی  مُدَّظِلُّہُ العَالِی

 (سابق وفاقی وزیر برائے مذہبی امور )

            محترم مولانا الیاس قادری صاحب جو کہ اللہ کے فضل و کرم سے  اس قافلہ کے سالار ہیں  اور تندہی سے  شب و روز کام میں  مشغول ہیں  ان کی مصالحہ جمیلہ سے  اللہ کے فضل و کرم سے  سنتوں  کی بہار ہمیں  دنیا میں  نظر آرہی ہے۔ ان کو بھی جس طرح میرے والد گرامی کی دعائیں  ہیں  وہ دنیا جانتی ہے اور جب بھی ملتا ن میں  کوئی بڑا اجتماع ہوتا تھا وہ سب سے  پہلے ابا جی قبلہ کی بارگاہ میں  حاضر ہو کر اور ان سے  دعائیں  لے کر آگے کام چلاتے تھے اور ہماری ان سے  پرانی وابستگی اور دیرینہ تعلق ہے اور ان کے لیے ہم دل کی گہرائی سے  دعا گو ہیں  اور یقینا یہ نہ جانے کتنی بے شمار دعاؤں  کا ثمر اور اثر ہے کہ وہ قافلہ روز بروز ترقی کی طرف مائل ہے۔

            اللہ کے فضل و کرم سے  مجھے بہت خوشی ہے کہ مدنی  چینل  کے حوالے سے  مجھے بہت پوزیٹو  رپورٹس  (Possitive Reports)   ملتی ہیں ۔ میں  نے بھی اتفاق سے  دیکھا ہے اور جو دوستوں نے بتایا اس کی روشنی میں  بخوبی کہہ سکتا ہوں  کہ مدنی  چینل  کی خصوصیت ہے کہ اس میں  صرف تقاریر اور وعظ و نصیحت ہی نہیں  بلکہ اس میں   اسلام اور سنت پر عمل کرنے کے طریقوں  کو اجاگر کیا جاتا ہے ۔مزید اس کے ذریعے بہت سے  ایسے  مسائل بھی بتائے جاتے ہیں  جو عام طورپر پوچھے نہیں  جاتے اوران کا تعلق ہماری روزمرہ زندگی سے  ہوتا ہے۔ مثال کے طور پرمیں  انگلینڈ میں  تھا کہ مجھے میرے دوست نے بتایا کہ ہم مدنی  چینل  دیکھ رہے تھے اور اس میں  یہ ہمیں  بتایا کہ کوئی شخص نماز پڑھ رہا ہو،  لوگ ہجوم میں  ہوں اور اس کے آگے سے  گزرنا ہو تو کیا طریقہ اختیار کیا جائے تویہ ہمیں  معلوم نہیں  تھا۔ اس طرح کے  اسلام کے مطابق عملی طریقوں  کو اللہ کے فضل و کرم سے  اس طرح اجاگر کیا جاتا ہے کہ اس سے  لوگوں کی معلومات میں  بہت اضافہ ہوتا ہے اور ان کے لیے دین پر عمل کرنا آسان بھی ہو جاتا ہے۔

اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !                                           صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد

  (1142)   استاذ العلمائحضرت علامہ مولانا مفتی محمد صدیق ہزاروی   مُدَّظِلُّہُ العَالِی

) مترجم کتب کثیرہ،  شیخ الحدیث جامعہ ہجوہریہ مرکز الاولیاء لاہور  (

            اللہ تعالٰی کاارشادِ گرامی ہے:

وَ مَنْ اَحْسَنُ قَوْلًا مِّمَّنْ دَعَاۤ اِلَى اللّٰهِ وَ عَمِلَ صَالِحًا  (پ۲۴حم السجدہ: ۳۳ )

 (ترجمۂ کنز الایمان:  اور اس سے  زیادہ کس کی بات اچھی جو اللہ کی طرف بلائے اور نیکی کرے۔)

            قرآن مجید کے اس ارشادِ ربانی کی روشنی میں  جب ہم دعوتِ اسلامی کو اور دعوتِ اسلامی کے امیر حضرت علامہ مولانا محمد الیاس قادری صاحب دامت برکاتہم العالیہ کو دیکھتے ہیں  تو ہمیں  خوشی و مسرت ہوتی ہے اور ہم یہ سمجھتے ہیں  کہ یہ جماعت ،  اس جماعت کے امیر اور اس سے  جتنے بھی متعلقین ہیں  اور یہ تبلیغ کا فریضہ انجام دے رہے ہیں  یقینا ً یہ اس آیہ مبارکہ کی مصداق ہے۔ اس جماعت نے دیکھتے ہی دیکھتے ایک اتنی کثیر تعداد میں  لوگوں کو اپنا گرویدہ بنایا اور اپنے طریقۂ کار اور اپنے عمل کی وجہ سے  اتنی دنیا کو اس کے ساتھ متعلق کیا اور اس سے  وابسطہ کیا کہ یقینا ہماری عقلیں  حیران رہ جاتی ہیں  اور میں  یہ بات صمیم قلب کے ساتھ کہتا ہوں  اور اس میں  مجھے کوئی باک نہیں ہے کہ حضرت علامہ مولانا محمد الیاس قادری صاحب امیر دعوتِ اسلامی نے وہ انقلاب برپا کیا ہے جس پر ہم سب کو اہلسنّت و جماعت کو بلکہ پورے عالم اسلام کو جو لوگ بھی دین اسلام سے  وابستہ ہیں  ان کو ا س بات پر فخر ہے۔ اس میں  جو سب سے  بنیادی چیز ہے وہ آپ کا عمل ہے کیونکہ تبلیغ کے پیچھے جس طرح قرآن نے بیان کیا کہ دعوت کے ساتھ ساتھ اچھے اعمال کا ہونا ضروری ہے۔ جس طرح ایک مبلغ کی گفتگو کے اندر حکمت ودانائی ہونی چاہیے اور اسوئہ حسنہ ہونا چاہیے تو وہ موثر ہوتی ہے اور لوگ اس سے  فائدہ اٹھاتے ہیں  ۔ایک بنیادی چیز اس میں  مبلغ کا اپنا عمل ہوتا ہے،  اگر مبلغ کا عمل اس کی دعوت کے متعلق نہ ہو تو وہ تبلیغ زیادہ موثر نہیں  ہوتی۔ الحمدللّٰہ حضرت امیر دعوتِ اسلامی علامہ الیاس قادری صاحب کا جو عمل ہے وہ ساری دنیا دیکھتی ہے،  ہم بھی دیکھتے ہیں  کہ وہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سنن مطہرہ کا پورا نقشہ ان کی زندگی،  ان کے لباس ،  ان کے رہن سہن ،  ان کے تمام کلچر کے اندر ہمیں  نظر آتا ہے اسی لیے میں  سمجھتا ہوں  کہ اس دور کے اندر آپ کی شخصیت ہم سب کے لیے قابلِ فخر ہے اور خراج تحسین کے قابل ہے۔ اللہ تعالٰی کے محبوب و برگزیدہ بندوں  میں  سے  ایک عظیم بارگاہِ الہی کامقبول بندہ وہ حضرت علامہ صاحب کی شخصیت ہے۔

            دوسرے نمبر پر دعوتِ اسلامی ہے،  مختلف جماعتیں  اور تنظیمیں  بنتی ہیں ،  ہم نے دیکھا وہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوکر ترقی کے بجائے تنزلی کی طرف چلی جاتی ہیں ،  ان کے درمیان اتحاد قائم نہیں  رہتا اور ان کا اپنے منشور پر عمل کے معاملہ میں  ایک ڈھیلا پن نظر آتا ہے لیکن الحمدللہ ساری دنیا نے دیکھا کہ دعوتِ اسلامی نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا کے اندر اپنے مشن کو بڑھا رہی ہے اور مختلف طبقات کے لوگ جو صرف علماء نہیں  ہیں  بلکہ مختلف طبقات کے لوگ جن میں  انجینئر اور ڈاکٹر بھی ہیں  مختلف حوالوں  سے  اس جماعت سے  وابستہ ہیں  اور ہورہے ہیں  پھر مزے کی بات یہ ہے کہ آخر وہ اسی رنگ کے اندر رنگے جاتے ہیں  اور یہ وہ رنگ ہے جسے  اللہ تعالٰی نے  ’’  صِبْغَةَ اللّٰهِۚ-   ‘‘  فرمایا ہے کہ یہ جس پر چڑھ جاتا ہے اس سے  اچھا رنگ کوئی دوسرا نہیں  ہوسکتا ،  اللہ کا رنگ ،  رسول اللہ کا رنگ بھی تو اللہ ہی کارنگ ہے  (لَقَدْ كَانَ لَكُمْ فِیْ رَسُوْلِ اللّٰهِ اُسْوَةٌ حَسَنَةٌ  (پ۲۱،  الاحزاب ۲۱) ترجمۂ کنز الایمان:  بیشک تمہیں  رسول اللہ کی پیروی بہتر ہے۔)  گویا کہ وہ نمونہ حضور علیہ السلام کی ذات ہے جس کو اللہ تعالٰی نے بنایا اور اس نمونہ کے مطابق دعوتِ اسلامی کے اسٹیج پر دوست اور احباب اسی رنگ میں  رنگے جاتے ہیں ۔

            میں  نے اس انداز میں  بہت کم جماعتوں کو دیکھا ہے کہ جس نے اتنی جلدی اور اتنی بڑی کامیابی حاصل کی ہو اس طرح اس مشن سے  وابستہ بھی ہوئے ہوں  اور اس کو آگے بڑھا

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن