دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Ameer e Ahlesunnat Kay Baray Main 1163 Ulama e Ahlesunnat Kay Tasurat | امیرِ اہلسنت اور آپ کی علمی و دینی خدمات کے بارے میں ۱۱۶۳ علماء اہلسنت کے تاثرات

book_icon
امیرِ اہلسنت اور آپ کی علمی و دینی خدمات کے بارے میں ۱۱۶۳ علماء اہلسنت کے تاثرات

اللہ علیہ وسلم کا نام لے اس کے پیچھے ہاتھ سرکار صلی اللہ علیہ وسلم کا ہوتا ہے اور کام چلتا رہتا ہے    ؎

میں  اکیلا ہی چلا تھا جانب منزل مگر

لوگ  ملتے  گئے ،  قافلہ  بنتا  گیا

            الحمدللّٰہعزوجل حضرت امیر اہلسنّت اس وقت سنیت کی جان اور سنیت کی پہچان ہیں  اور میں  سمجھتا ہوں کہ جب بھی آپ کا اسمِ گرامی لیا جاتا ہے ہر آدمی سر جھکا کر آپ کی عظمتوں  کو سلام کرتا ہے۔ بڑے عرصے سے  شوق تھا کہ میں مرکز فیضانِ مدینہ دیکھوں ،  الحمدللّٰہ مجھے آج کراچی میں  آکر بہت خوشی ہوئی،  مختلف شعبہ جات میں  ہونے والے  کام کو دیکھا الحمدللّٰہمیں  آپ کے تمام مریدین ، متوسلین ،  عقیدت مندوں  اور چالینے والوں  کو ہدیہ تبرک و تحسین پیش کرتا ہوں  کہ آپ نے عالمی سطح پر مدنی  چینل  کھول کرپوری سنیت پراحسان کردیا اور یہ پیغام گھر گھر میں  پہنچ رہا ہے ،  اللہ آپ کا سایہ دیر تک اہلسنّت کے سروں  پر قائم رکھے اور گلشن سنت کو خدا صدا بہار رکھے۔

اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !                                           صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد

  (1136) شیخ الحدیث حضرت مولانا پیر سید مراتب علی  مُدَّظِلُّہُ العَالِی

 (خلیفہ مجاز شیخ الاسلام خواجہ قمر الدین سیالوی علیہ رحمۃ اللہ القوی و شیخ الحدیث والتفسیر جامعہ رضویہ قمر المدارس،  محلہ شمس العارفین ، بالمقابل کنگنی والا ، گوجرانوالہ، پنجاب ، پاکستان)

             مَدَنی   چینل  کا اِجراء بَہُت ہی بہتر ہے۔ مسلکِ اہلسنّت کی تبلیغ کے لئے مددملے گی، پوری دُنیا میں  اہلسنّت کے مسلک کا چرچا ہوگا اوروقت کی اہم ضرورت ہے۔ اللہ  تعالٰی مزید دِینی خدمات کرنے کی توفیق عطا فرمائے،  آمین۔

اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !                                           صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد

  (1137) شیخ الحدیث حضرت مولانامحمد عبدالتواب صدیقی اچھروی  مُدَّظِلُّہُ العَالِی

 (شیخ الحدیث جامعہ نظامیہ رضویہ ، وسجادہ نشین آستانہ عالیہ مناظر اعظم رحمۃ اللہ علیہ،  مرکزالاولیاء لاہور)

            اَلْحَمْدُ لِلّٰہعَزَّوَجَلَّ دعوتِ اسلامی کا نیٹ ورک پہلے ہی بڑا وسیع تھا مگر اللہ تعالٰی کے فضل وکرم سے  اب  مَدَنی   چینل   نے دعوت ِاسلامی،  دعوتِ سُنَّت کو اور زیادہ وسیع کر دیا ہے۔ اِنْ شَاءَ اللہ الْعَزِیز اب دعوت اسلامی کی دعوتِ سُنَّت گھر گھر پَہُنچے گی اور سُنَّتِ رسُولصلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم پر عمل کرنے والوں  کی تعداد میں  کئی گنا اِضافہ ہو گا اور اِنْ شَاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ وہ دن دُور نہیں  کہ پورا ملک سرسبز نظر آئے گا اور پھر یہ خُصُوصی بَرَکات پوری دُنیا میں  پھیل جائیں  گی۔

اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !                                           صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد

 (1138) شارِحِ حدائقِ بخشش حضرت مولانا مفتی غلام حسن قادری  مُدَّظِلُّہُ العَالِی

 (مفتی دارالعلوم حزب الاحناف،  دربارروڈ،  مرکزالاولیاء لاہور)

            دعوتِ اِسلامی کے مُخلِص کارکنان کی زبانی  مَدَنی   چینل   کے بارے میں  جب مجھے آگاہی ہوئی تو دِل باغ باغ ہوگیا اور اس  چینل  کی کامیابی کے لئے میرے قلبِ مُضطَر کی اتھاہ گہرائیوں  سے  دُعائیں  نکلنے لگیں  کہ حضرت امیر اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہنے وقت کے تقاضوں  کے عین مطابق ایک بَہُت مفید کام کا آغاز فرمایا ہے۔

اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !                                           صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد

 (1138) حضرت علامہ مولانا مبارک حسین مصباحی   مُدَّظِلُّہُ العَالِی

 (استاذ جامعہ اشرفیہ مصباح العلوم مبارکپور و مدیر ماہنامہ اشرفیہ،  ہند )

            دعوتِ اسلامی اہلسنّت وجماعت کی عالمی تحریک ہے ،  دعوتِ اسلامی کا فیضان اس وقت محسوس دنیا کے بیشتر ممالک میں  ابر باراں  کی طرح برس رہا ہے۔ جو لوگ اس سے  قریب آرہے ہیں  ان کا دامن دعوتِ اسلامی کے فیضان سے  مالا مال ہورہا ہے۔ ہزاروں  لوگ جو گناہوں میں  مبتلا تھے،  اسلام سے  بہت دور تھے،  بے عملی یا بدعملیوں  کے شکار تھے میں  نے خود محسوس کیا کہ دعوت و تبلیغ کی برکت سے  وہ اسلام سے  بہت قریب آئے اور سنتِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے پابند ہوگئے۔ دعوتِ اسلامی کا فروغ دراصل اہلسنّت وجماعت کا فروغ ہے جس طرح علمی دنیا میں  حضور حافظ ملت کے قائم کردہ الجامعۃ الاشرفیہ نے بے شمار علماء و فضلاء پیدا کیے جو آج عالمی سطح پر دعوت و تبلیغ،  تدریس و تصنیف کا کام کررہے ہیں  اسی طرح جو افراد عوتِ اسلامی سے  وابستہ ہوئے وہ مبلغین بھی آج عالمی سطح پر اسلام و سنّیت کا بے پناہ کام کررہے ہیں ۔ ہم آج ہی سے  نہیں  بلکہ جس روز سے  دعوتِ اسلامی قائم ہوئی ہے بلکہ سچی بات یہ ہے کہ اس کے قیام میں  بنیادی کردار قائد اہلسنّت علامہ ارشد القادری علیہ الرحمہ الرضوان کا ہے اور علامہ ارشد القادری علیہ الرحمہ حضور حافظ ملت کی تلمیذ رشید اور الجامعۃ الاشرفیہ کے قابلِ فکر فرزند تھے اس طرح گویا کہ ہم دعوتِ اسلامی کو کسی اور کی تحریک نہیں  بلکہ اپنی اور الجامعۃ الاشرفیہ اور حضور حافظ ملت کی تحریک تسلیم کرتے ہیں ۔ مولانا الیاس قادری بے پناہ خوبیوں  کی حامل شخصیت ہیں  ، اللہ تعالٰی نے ان کے دل کو عشقِ رسول کا مدینہ بنادیا ہے،  وہ خود بھی پیاری پیاری سنتوں  پر عامل ہیں  اور ان کے کردار و عمل کی برکتیں  آج دنیا میں  محسوس

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن