30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
(مزید فرمایا) جو جس سے محبت کرے گا وہ اس کے ساتھ رہے گا، اللہ کا بڑا فضل و کرم ہے لہٰذا ہم علمائے اہلسنّت کے ساتھ رہیں ، علماء سے محبت کریں ، علماء کو یہاں لاکر زیارت کروائیں ، الحمدللّٰہ دعوتِ اسلامی جو کام کررہی ہے، یہ کام ہم سب کا ہے۔ الحمدللّٰہ میں تو یورپ میں بھی دعوت اسلامی کے پروگراموں میں شرکت کرتا رہا ہوں ۔ برمنگھم، یورپ، انگلینڈ میں میں نے ہزاروں کی تعداد میں سبز عمامے میں ملبوس لوگ دیکھے، اللہ کا احسان و کرم ۔بڑی مسرت ہوئی اور بہت ہی دل خوش ہوگیا کہ دیکھئے یورپ جیسی زمین پر بھی دعوتِ اسلامی کا اتنا بڑا اجتماع موجود ہے، ماشاء اللہ، اللہ تعالٰی اہلسنّت پر فضل و کرم فرمائے۔ ( مدنی چینل کے بارے میں فرمایا: ) دعوتِ اسلامی سرکار دوعالم صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت کو عام کرنے کے لیے جو جو کام کررہی ہے الحمدللّٰہ یہ فقیر حقیر منانی متفق ہے۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(1134) حضرت علامہ مولانا بدر الزمان قادری رضوی مُدَّظِلُّہٗ العَالِی
( مہتمم جامعہ ہجویریہ مرکز الاولیاء لاہور جگر گوشہ خلیفہ محدث اعظم پاکستان)
جہاں تک بات مدنی چینل کی ہے یا امیر اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کی ہے یا دعوتِ اسلامی کی ہے میں سمجھتا ہوں کہ یہ تینوں گوشے ایسے ہیں کہ ان پر گھنٹوں بھی گفتگو کی جائے تو ان کی خدمات، ان کے اوصاف، ان کے کام کو اجاگرنہیں کیا جاسکتا۔ بنیادی چیز جو میں نے دیکھی ہے کہ آج جبکہ اپنے گھرمیں کسی کو کسی بات پر قائل (Convince) کرنا پڑ جائے توباپ بیٹے کو قائل نہیں کرسکتا، ماں بیٹی کو قائل نہیں کرسکتی کہ کسی کی سوچ ، اس کے نظریات اور اس کے قلب و نظر کو مکمل طور پر بدل کر رکھ دینا اور اس میں ایسی تبدیلی لاناکہ جو باطن سے باطن کی زمین سے اٹھتی ہے اور ظاہر پر چھا جاتی ہے ۔۔۔۔مگر آپ دیکھئے: امیر اہلسنّت ایسی تبدیلی لاتے ہیں جس کا ہم تصور نہیں کرسکتے کہ جو بندہ دین سے برگشتہ ہوکر اس سے دوربھاگتا ہے ۔۔۔۔اور جب دعوتِ اسلامی سے اس کا انٹریکشن یا رابطہ ہوتا ہے اور اس کی تعلیمات کو دیکھتا ہے تووہ بندہ ایسے رنگ میں رنگ جاتا ہے کہ اس پر پھر کوئی دوسرا رنگ چڑھتا نظر آتا ہے نہ غالب دکھائی دیتا ہے۔ ایک ہی رنگ غالب دکھائی دیتا ہے۔۔۔ وہ ہے دعوتِ اسلامی کا اور امیر اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کے نظریات و افکار کا۔ آپ کے نظریات و افکار کیا ہیں ؟ امام الانبیاء محمد مصطفی صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم کی تعلیمات ہیں ۔ میں سمجھتا ہوں کہ بہت بڑا انقلاب ہے جس کا ہم جتنا چرچا کریں بہت کم ہے اور پھر مجھے حیرت ہوتی ہے کہ دعوتِ اسلامی نے کہاں کہاں قدم رکھا؟ ۔۔۔ آپ دیکھئے کہ امیر اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کا ظاہر و باطن شریعت مصطفی میں ڈھلا نظر آتا ہے بلکہ ان کی رگ و پے کے اندر سیرت مصطفی چلتی پھرتی نظر آتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ وہ زبان سے بات نکالتے ہیں اور لوگ سر کٹوانے کو تیار ہوجاتے ہیں ، یہی ان کا کمال ہے۔ اگر وہ خود ان پر عمل نہ کرتے میں نہیں سمجھتا کہ تبلیغ موثر ہوتی۔ امیر اہلسنّت کا یہ بہت بڑا کارنامہ ہے کہ انہوں نے سب سے پہلے اپنی ذات کو شریعت مصطفی میں ڈھالا، اپنے آپ کو پابند کیا ، اپنی حدود و قیود کو مقرر کیا ، اس کے بعد میدان میں اترے۔
جہاں تک مدنی چینل کا تعلق ہے یقین جانیں جب بھی ٹیلی ویژن کھولتے ، مختلف چینل چل رہے ہوتے تھے جو مخصوص مکاتبِ فکر کے نظریات لوگوں پر مسلط کررہے ہوتے تھے۔ لوگ مجھ سے جمعہ کے موقع پر پرچیاں دے کر سوال کرتے کہ فلاں چینل پر یہ بات ہوئی اس کے بارے میں رائے دیں تو بہت پریشانی ہوتی تھی۔تمنا کرتے تھے کہ خدا کرے کوئی تو اٹھے، کوئی تو ایسی شخصیت ہو جو ان کا سدِ باب کرے، ان کے آگے بند باندھے۔ الحمدللّٰہ مدنی چینل میدان میں آیا اور آنے کے بعد حقیقی نظریات اور حقیقی اسلام کی تصویر کو پیش کیااور اس کی ضرورت بھی تھی۔ مدنی چینل جس اعتدال اورحقیقت پسندانہ انداز سے آگے بڑھ رہا ہے یہ اپنی مثال آپ ہے۔ الحمدللّٰہ میں نے سب سے بڑا انقلاب جو دیکھا وہ یہ کہ دعوتِ اسلامی نے نوجوان نسل کو ایفیکٹ (Effect) کیا ہے۔ سر پر عمامہ سجائے، داڑھی سجائے اپنے راستے کی طرف گامزن ہیں ۔ اللہ تبارک و تعالیٰ امیر اہلسنّت کا سایہ اہلسنّت پرسلامت رکھے قائم و دائم رکھے ، یہ جماعت جس طرح احسن طریقے سے بڑھ رہی ہے خدا کرے بڑھتی چلی جائے ، اسی طرح مدنی چینل کا سلسلہ بڑھتا رہے ، اللہ عزوجل مدنی چینل ، امیر اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ اور دعوتِ اسلامی کوفضل و برکت عطا فرمائے اور اس مشن کو کامیابی تک پہنچائے۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(1135) حضرت مولانامحمد ابو بکر چشتی مُدَّظِلُّہٗ العَالِی
( خطیب اعظم پاکستان )
( امیر اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ سے ملاقات کے بعد فرمایا) سب سے پہلے تو میں ان تمام دیکھنے اور سننے والوں کو مبارک باد پیش کرتا ہوں کہ جن کا کسی طریقے سے بھی امیر اہلسنّت سے رابطہ ہے۔حضرت امیر اہلسنّت اس زمین پر اللہ کا انعام اور تاجدار مدینہ صلی اللہ علیہ وسلم کا تحفہ ہیں ۔ یہ بات میں علی وجہ البصیرۃ کہہ رہا ہوں اور بہت سارے بزرگوں سے میں نے سنا ہے کہ اس وقت روئے زمین پر جتنے زندہ اللہ کے ولی ہیں ان سب میں سرکارصلی اللہ علیہ وسلم کے زیادہ قریب حضرت امیر اہلسنّت ہیں اور یہ بات بھی کہنے میں حق بجانب ہوں اور مجھے بزرگوں نے بتایا کہ اہلسنّت کی جتنی تنظیمیں اس وقت دنیا میں کام کررہی ہیں اگرچہ وہ سب حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو پسند ہیں مگر سب سے زیادہ پسندیدہ جماعت دعوتِ اسلامی ہے۔ میں اکثر اپنے خطابات میں بھی اور علماء و مشائخ کی محفلوں میں یہ بات کرتا ہوں کہ سرکار صلی اللہ علیہ وسلمکی بڑی مشہور حدیث ہے: جس نے میری سنت کو زندہ کیا اسے سو شہیدوں کا ثواب ملے گا۔ حضرت امیر اہلسنّت کا اللہ و رسول کے دربار میں کیا مقام ہوگا کہ جنہوں نے لاکھوں کو سرکارصلی اللہ علیہ وسلم کی سنتوں کے گرویدہ بنادیا، حضرت امیر اہلسنّت کا یہ قرض سنیت کبھی نہیں اتار سکے گی۔ آپ نے چٹائی پر بیٹھ کر مدینہ والے کا پیغام پوری دنیا میں عام کیا اور آپ نے ثابت کردیا کہ اگر بندہ کام کرنا چاہے تو وہ ننگی زمین ، چٹائی یاگھاس پر بیٹھ جائے اور رسول اللہ صلی
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع