30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(1129) حضرت مولانا عبدالستار قادری مُدَّظِلُّہٗ العَالِی
(خطیب جامع مسجد بلال چشتیاں ضلع بہاولنگر)
نگاہِ مومن سے بدل جاتی ہیں تقدیریں جو ہوذوق یقین پیدا تو کٹ جاتی ہیں زنجیریں
سب سے پہلے ر ہبرِ شریعت، امیرِ اہلسنّت، مولانا حضرت محمد الیاس عطارقادری مدظلہ العالی اور مدنی چینل کے سب سربراہان کو مدنی چینل کا آغاز کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔ مدنی چینل کے جو تاثرات ہیں وہ مَاشَآ ءَ اللہ عَزَّوَجَلّ بہت اچھے ہیں ۔جو لوگ دوسرے چینل وں کو دیکھ کر جاہلیت کے گڑھے میں گررہے تھے مَاشَآ ءَ اللہ عَزَّوَجَلّ اب جب سے مدنی چینل کا آغاز کیا گیا ہے زیادہ تر لوگ مدنی چینل کو دیکھ کر عبرت حاصل کر رہے ہیں ۔ دینی معلومات سے جو لوگ محروم تھے، وہ اس مدنی چینل کے ذریعے دینی معلومات اور مسائل سمجھ چکے ہیں اور سمجھ رہے ہیں ، اِنْ شَآ ءَ اللہ عَزَّوَجَلّ 100فی صد امید ہے کہ مدنی چینل کو دیکھ کر نہ صرف عالمِ اسلام میں لوگ فیض یاب ہورہے ہیں بلکہ جو کافر لوگ ہیں وہ بھی دائرہ اسلام میں داخل ہورہے ہیں اوراِنْ شَآ ءَ اللہ عَزَّوَجَلّ مزید مدنی چینل کے ذریعے اور آپ کی دعاؤں کا صدقہ آئندہ بھی کافر مسلمان ہوتے رہیں گے اور مسلمان اس سے عبرت حاصل کرتے رہیں گے۔ اللہ تعالٰی اس کام میں ترقی اور کامیابی عطا فرمائے۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(1130) حضرت مولانا محمدادریس مُدَّظِلُّہٗ العَالِی
(دارالعلوم امینیہ رضویہ محمد پورہ فیصل آباد )
اَلْحَمْد للّٰہ عَزَّوَجَلّ مجھے مدنی چینل پسند ہے۔ اللہ تعالٰی مدنی چینل کو زیادہ سے زیادہ فروغ محبت رسول صلی اللہ تعالٰی علیہ والہ وسلم کی توفیق عطا فرمائے آمین ۔دعوت اسلامی کے تمام شعبہ جات میں میرا پسندیدہ شعبہ ’’ جامعۃ المدینہ ‘‘ ہے جو درسِ نظامی کرواتاہے۔ میں اس کی ترقی کی ہر دم آرزو رکھتا ہوں ۔ دعوتِ اسلامی کے ساتھ میری محبت بچپن سے ہی ہے، اللہ تعالٰی اسے مزید ترقی عطا فرمائے۔آمین ۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(1131) حضرت مولانا میاں رفیق احمد قادری مُدَّظِلُّہٗ العَالِی
(جانشین درگاہ عالیہ فقیر آباد شریف گوٹھ پیر بخش تعلقہ میرپور ماتھیلو ضلع گھوٹکی)
اَلْحَمْد للّٰہ عَزَّوَجَلّ حاضر دور میں الیکٹرانک میڈیا کی اہمیت کسی تعارف کی محتاج نہیں ۔ مدنی چینل معاشرتی مرض کا بڑاسہل علاج ہے اور الحمدللّٰہعَزَّوَجَلّ اس مدنی چینل سے بہت سے لوگوں کی غلط فہمیوں کا ازالہ ہورہا ہے، مدنی چینل دیکھ کر کتنے لوگ حلقہ بگوشِ اسلام ہورہے ہیں ، کتنے لوگ غلط راستہ چھوڑ کر اسلام کی طرف آرہے ہیں ، اس مدنی چینل کی وجہ سے حق کا بول بالا ہورہا ہے۔ ہماری دعا ہے کہ مدنی چینل ہمیشہ جاری رہے ۔ میں حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قاری صاحب مدظلہ العالی کو مبارک باد دیتا ہوں ۔ مدنی چینل کا تحفۂ عظیمہ آپ کی برکتوں سے نصیب ہوا۔ آپ مدظلہ العالی کی تمام خدمات پر اللہ پاک عَزَّوَجَلّ اپنی بارگاہ سے ضرور اجرِ عظیم سے نوازے گا جیسے آپ دنیا میں نرالے ہیں ویسا مدنی چینل بھی نرالا ہے۔ جب سے مدنی چینل شروع ہوا ہے آج تک آقائے دوجہاں سرور کائنات محبوب رَبُّ العزَّت صلی اللہ تعالٰی علیہ والہ وسلمکے صدقے لاکھوں کروڑوں مسلمان سچے عاشق بن رہے ہیں ۔ ہماری دعا ہے اَلْحَمْد للّٰہ عَزَّوَجَلّ اس مدنی چینل کو مزید ترقی عطا فرمائے۔ آمین یارب العالمین
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(1132) حضرت مولانا نذیر احمد مگسی مُدَّظِلُّہٗ العَالِی
(خطیب جامع مسجد ابوبکر صدیق وندر بلوچستان)
مدنی چینل میں شرعی مسائل اور اِصلاحی پروگرام نشر کیے جاتے ہیں اور حتی المقدور ان کا مشاہدہ کرایا جاتا ہے اس دور میں ایسے چینل وں کی سخت ضرورت ہے ۔دعوتِ اسلامی نے قوم پر اتنا بڑا احسان کیا کہ آنے والی نسلیں بھی اِس احسان کا بدلہ نہیں چُکا سکیں گی اور وہ احسان مدنی چینل ہے۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(1133) حضرت علامہ مولانا مفتی عبدالمنان رضا خان المعروف منانی میاں مُدَّظِلُّہٗ العَالِی
( نواسہ مفتی اعظم ہند ، نبیرہ اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان علیہ رحمۃ الرحمن، ہند)
(فیضان مدینہ آمد پرفرمایا) یہاں جو سنّیت کاکام ہورہاہے سبحٰن اللہ اور وہ بھی بمبئی جیسی مہنگی زمین پر جہاں لوگوں کے پاس رہنے کیلئے بہت ہی مختصر جگہ ہوتی ہے جبکہ یہاں پراس قدر عظیم الشان عمارت دیکھ کراور بھی خوشی ہوئی کیونکہ میں بھی مشتاق تھا کہ اس عظیم الشان ادارہ کی زیارت کروں جو کہ محمد علی روڑ پر مدینے کا فیضان ہے۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع