دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Ameer e Ahlesunnat Kay Baray Main 1163 Ulama e Ahlesunnat Kay Tasurat | امیرِ اہلسنت اور آپ کی علمی و دینی خدمات کے بارے میں ۱۱۶۳ علماء اہلسنت کے تاثرات

book_icon
امیرِ اہلسنت اور آپ کی علمی و دینی خدمات کے بارے میں ۱۱۶۳ علماء اہلسنت کے تاثرات

نے وقت اور قوم کی نباضی کرتے ہوئے مدنی  چینل  کا آغاز کیا ہے جو کہ بہت ہی خوش آئند بات ہے۔ ذرائع ابلاغ میں  ٹی وی کا کردار بہت زیادہ ہے،  جہاں  ٹی وی بہت زیادہ تباہ کاریاں  پھیلا رہا ہے وہیں  سے  اور اسی کے ذریعے اگر قرآن و سنت کی تبلیغ ہو تو یہ اس کا صحیح مصرف بن جائے گا۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ اپنے حبیبِ لبیب صلی اللہ تعالٰی علیہ والہ وسلمکے صدقے اس کاوش کو دینِ متین کی مزید اشاعت کے لیے قبول فرمائے۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ مدنی  چینل  ہر مسلمان سنّی کو دیکھنے اور اُس پر سُنے اور دیکھے گئے قرآن و سنت کے پیغام کو عام کرنے کی اور اس پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور دوسرے  چینل  جو عُریانی و فحاشی پھیلا رہے ہیں  یا غیر اسلامی کام کررہے ہیں  اِن سے  بھی بچنے کی توفیق عطا فرمائے۔

اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !                                           صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد

  (1127) حضرت مولانا محمدحسان رضا قادری مُدَّظِلُّہٗ العَالِی

 ( ناظم اعلیٰ مدرسہ اویسیہ کنزالایمان جامع مسجد بلال علیمیہ کالونی چشتیاں  بہاولنگر)

            عزیز القدر ! آج سے  تقریبا ۸ سال قبل یعنی سن 2000ء میں  ایک کتاب ’’  ٹی وی اور مووی کا شرعی استعمال  ‘‘ نظر سے  گزری۔ یہ ایک نہایت دلچسپ،  اچھوتی ،  نرالی ،  تحقیق ،  علمی ،  معلوماتی بلکہ سائنسی کتاب ہے ،  اس کتاب میں  ابتدائی کلمات بقلم اُستاد العلماء حضرت علامہ مولانا محمد منشاء تابش قصوری مدظلہ العالی کا تحریری بیان پڑھنے کا اتفاق ہوا۔ قبلہ علامہ قصوری صاحب اپنے درد کا اظہار فرماتے ہیں  کہ  ’’  ٹی وی جہاں  دینی،  ملّی،  اسلامی نقصان کا باعث بن رہا ہے وہاں  مسلمان اس کے بے شمار فوائد سے  ہاتھ دھو بیٹھیں  گے کیونکہ ذرائع ابلاغ میں  ریڈیو،  ٹی وی ،  ٹپ ریکارڈر کا دائرہ اثر بہت وسیع و عریض ہے،  وقت اور مسافت کو اس کے ذریعہ ملادیا گیا ہے،  فحاشی اور بے دینی کو ان ذرائع سے  بڑی تیزی سے  پھیلایا جارہا ہے،  دنیائے کفر عالم اسلام کے درپے ہے،  بدکاری،  عیاری اور مکاری کے یہ مرکز بن چکے ہیں ،  انسانیت دم توڑ رہی ہے،  حیوانیت و شیطانیت کا غلبہ ہے،  مسلمانوں   کو ان وسائل سے  شکار کیا جارہا ہے،  اگر عالمِ اسلام اور مفتیان عظام نے اس طرف توجہ نہ دی تو نہ جانے اسلام اور مسلمانوں   کاکیا حال ہو؟  اس لیے ضرورت ہے کہ ان ذرائع ابلاغ کو مسلمان کیاجائے۔

            قبلہ علامہ صاحب کے یہ کلمات بارگاہِ رب العزت میں  کچھ ایسے  مقبول ہوئے کہ ان کلمات کی قبولیت کا اثر 2008میں  مدنی  چینل  کے ذریعہ ظاہر ہوا۔ وقت کی نزاکت کو بھانپتے ہوئے مسلک اہلسنّت اور قرآن و سنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوت اسلامی کی طرف سے  مدنی  چینل  کا شروع ہونا نہایت ہی اچھا قدم اور خوش آئند ہے اور میری معلومات کے مطابق صرف واحد مدنی  چینل  ایسا ہے کہ جس کو علماء و مشائخ کثر ھم اللہ تعالٰی کی تائید و حمایت حاصل ہے۔ اس سلسلے کے کئی رسالے میرے پاس پہنچے ہیں ،  گویا یہ تاثر قائم ہوتا ہے کہ علماء و مشائخ کی اکثریت یہ چاہتی تھی کہ ٹی وی اور مووی وغیرہ کا درست اور مثبت استعمال کیا جائے۔ الیکٹرانک میڈیا کو شرعی تقاضوں  کے مطابق درست سمت چَلانے کا سہرا ’’ دعوتِ اسلامی اس کی مرکزی مجلس شوریٰ اور بالخصوص حکیم الامت قبلہ حضرت علامہ مولانا محمد الیاس قادری مدظلہ العالی بانی دعوتِ اسلامی کے سر سجتا ہے،  اللہ جل مجدہ الکریم بشمول قبلہ امیر اہلسنّت مدظلہ العالی بشمول دعوتِ اسلامی کے تمام ذمہ داران کو اس نیکی پر اجر ِ عظیم عطا فرمائے کہ انہوں  نے مدنی  چینل  کو شروع فرما کر علماء و عوام اہلسنّت کی دیرینہ خواہش کو پورا کیا۔ قبلہ علامہ قصوری صاحب مزید فرماتے ہیں  کہ اس لیے ضرورت ہے کہ اِن ذرائع ابلاغ کو مسلمان کیا جائے،  T.Vکا رخ کلیسا کی بجائے بیت اللہ کی طرف،  گرجا کی بجائے گنبدِ خضراء کی طرف کردیا جائے،  طاؤس و رباب کے رسیا قرآنِ کریم،  احادیث مبارکہ ،  مسائل دینیہ ،  مقالات اسلامیہ اور مضامین سیرتِ مصطفے صلی اللہ تعالٰی علیہ والہ وسلمکا نظارہ کریں ،  منٰی و عرفات و مزدلفہ،  صفا و مروہ ،  حجر اسود کے گرد پروانہ وار مسلمانان ِ عالم کی اندازِ عاشقانہ سے  متاثر ہوں ،  وہ مساجد سے  عظمت اسلام کی گواہی دیں ،  مزاراتِ اولیاء کی T.Vاسکرین پر زیار ت سے  شاد کام ہوں ،  علماء کرام و مشائخ عظام کی ایمان افروز روح پرور تقاریر سے  مستفیض ہوں ،  ثناء خوانِ حبیبِ کبریا علیہ التحیۃ والثناء کی نعتوں  سے  اپنے دامن معصیت کو پاک کریں ،  صلوۃ وسلام اور ذکر و اذکار سے  اپنے قلوب کو منور کریں  اور عالمِ وجد میں  زبانِ حال سے  پکار اٹھیں  :  لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ

            الحمدللّٰہ علٰی احسانہ ! مدنی  چینل  علمائے حقہ کی ان دیرینہ نیک خواہشات کے مطابق اپنا فیض سارے عالم میں  نہایت ہی خوش اُسلوبی سے  لٹا رہا ہے۔ مدنی  چینل  کے ثمرات ہاتھوں  ہاتھ ظاہر ہورہے ہیں  کہ کفار مدنی  چینل  کے مُشکبار علمی،  ادبی تحقیقی روحانی ،  و جدانی سلسلوں  کو دیکھ کر مشرف بہ اسلام ہورہے ہیں ،  بے نمازی نماز کے عادی بن رہے ،  دیگر جرائم پیشہ اور گناہوں  میں  لتھڑے افراد تائب ہو کر صالحین کی صف میں  شامل ہورہے ہیں ،  بدمذہب تائب ہو کر مسلک اہلسنت میں  شامل ہورہے ہیں ،  دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول کی یہ برکات توپہلے سے  ہی ظاہر ہیں  لیکن دعوتِ اسلامی کے اس شعبہ مدنی  چینل  کے ذریعہ دعوت و تبلیغ کا مدنی کام سو فیصد مزید بڑھا ہے۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ مدنی  چینل  کو نظر بد سے  بچائے۔ مدنی  چینل  شروع کرنے پر قبلہ امیر اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کو ۳۱۳بار مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔

اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !                                           صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد

  (1128) حضرت مولانا محمدشہزاد قادری مُدَّظِلُّہٗ العَالِی

 ( مدرسہ عربیہ اسلامیہ فرید یہ باب القرآن جامع مسجد عثمانیہ محبوب کالونی بہاولنگر )

            اَلْحَمْد للّٰہ عَزَّوَجَلّ جب سے  مَیں  نے مدنی  چینل دیکھنا شروع کیا اَلْحَمْد للّٰہ عَزَّوَجَلّ  بہت متاثر ہوا ہوں  خصوصاًقاری مشتاق عطاری کی نعت اور حاجی عمران صاحب کا بیان سن کر میں  بہت متاثر ہوں ۔ غفلت کی وجہ سے  میں  مدنی ماحول سے  دور ہوگیا تھا لیکن اب ان کی وجہ سے  میری سستی کم ہوگئی ہے اوراَلْحَمْد للّٰہ عَزَّوَجَلّ  مدنی  چینل  کو دیکھ کر ہمارے علاقے کے بہت سے  بدمذہب مدنی ماحول سے  منسلک ہورہے ہیں اور کافی سارے لڑکے دعوتِ اسلامی میں  آچکے ہیں  اور اس وقت مدنی کام کررہے ہیں ۔

اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن