دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Ameer e Ahlesunnat Kay Baray Main 1163 Ulama e Ahlesunnat Kay Tasurat | امیرِ اہلسنت اور آپ کی علمی و دینی خدمات کے بارے میں ۱۱۶۳ علماء اہلسنت کے تاثرات

book_icon
امیرِ اہلسنت اور آپ کی علمی و دینی خدمات کے بارے میں ۱۱۶۳ علماء اہلسنت کے تاثرات

اسلامی کو تاقیامت شاد و آباد رکھے۔ جو لوگ بھی اس کارِ خیر سے  وابستہ ہیں  ان کو عمر طویل خیر کثیر عطا فرمائے۔ آمین

اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !                                           صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد

  (1122) حضرت مولانا محمد طاہر محمود امینی مُدَّظِلُّہٗ العَالِی

 ( مسجد و مدرسہ علی المرتضیٰ اعظم کالونی چشتیاں  ضلع بھاولنگر )

            اَلْحَمْد للّٰہ عَزَّوَجَلّ  مدنی  چینل  کو دیکھ کر اور تبلیغ سُن کر جو دل میں  سرکار دوعالم صلی اللہ تعالٰی علیہ والہ وسلم کی محبت اور عشق مصطفے پیدا ہوتا ہے اس کی بات ہی کچھ اور ہے۔ کلمہ گو انسان جب مدنی  چینل  دیکھے گا تواِنْ شَآ ءَ اللہ عَزَّوَجَلّ گناہوں  سے  چھٹکارہ حاصل کرے گا،  فحش گوئی سے  محفوظ رہے گا،  غلط فلموں  سے  نجات ملے گی ،  دوزخ کا ایندھن بننے سے  بچ جائے گا،  سرکار دوعالم صلی اللہ تعالٰی علیہ والہ وسلم کی نعلین شریفین کی برکت سے  اور مدنی  چینل  دیکھنے کی برکت سے  اِنْ شَآ ءَ اللہ عَزَّوَجَلّ بندہ مؤمن جنت کا حق دار ہوگا۔ دعوتِ اسلامی غیر سیاسی تحریک ہے اس میں ہر آدمی کو شامل ہو کر اپنے ایمان اور عقیدہ کی اصلاح کرنی چاہیے۔ اَلْحَمْد للّٰہ عَزَّوَجَلّ حضرت علامہ مولانا الیاس قادری  دامت برکاتہم العالیہ کا یہ مشن تا قیامت جاری ساری رہے اور ہم سب کو مدنی  چینل  کے ساتھ تعاون کرنے کی اور اس کی تبلیغ دوسروں  تک پہنچانے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !                                           صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد

  (1123) حضرت مولانا محمدخالد چشتی مُدَّظِلُّہٗ العَالِی

 ( ناظم اعلیٰ جامعہ غوثیہ مہریہ شمس المدارس فورٹ عباس ضلع بہاولنگر )

            اَلْحَمْد للّٰہ عَزَّوَجَلّ  دعوتِ اسلامی اہلسنّت و جماعت کی بین الاقوامی تنظیم ہے جس نے اصلاح معاشرہ پر بہت کام کیا اور کررہی ہے۔دعوتِ اسلامی  مدنی  چینل  سے  پہلے بھی کام میں  اپنی مثال آپ ہے اور اس نے  اہلسنّت کا سر فخر سے  بلند کیا،  باطل کے دانت کٹھے کیے،  نوجوان نسل پہلے بے حیائی فحاشی کی طرف راغب تھی اس سے  ہٹا کر سنت رسول پر لگادیا،  بہر کیف اصلاح معاشرہ پر بہت کام کیا۔ اب مدنی  چینل  کا اجراء فرمایا کہ مزید اس کام میں  پختگی ہوگی،  امر بالمعروف و نہی المنکر کی دعوت پر اسلامی احباب عمل پیرا ہوں  گے۔ اللہ تعالٰی اس جماعت کو نظر بد سے  محفوظ رکھے اور انہیں  اپنے مشن میں  مزید کامیابی عطا فرمائے۔

اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !                                           صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد

  (1124) حضرت مولانا محمدفیاض قادری مُدَّظِلُّہٗ العَالِی

 ( علیمیہ کالونی گلی نمبر۴ چشتیاں  ضلع بھاولنگر )

            اَلْحَمْد للّٰہ عَزَّوَجَلّ  ! دعوتِ اسلامی ویسے  تو پہلے ہی سے  سنتوں  کا پرچار کررہی تھی لیکن جب سے  مدنی  چینل  چلا ہے اہل سنت وجماعت کو بارہ چاند لگ گئے ہیں ۔ اس میں  بالخصوص قبلہ امیر اہلسنّت کا سنتوں  بھرا بیان اور دعا نے ہمارے دل پہ ایسا اثر کیا جو کمی ہمارے اندر پائی جاتی تھی وہ پوری ہوگئی۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ مدنی  چینل  کو نظر بد سے  محفوظ رکھے۔

اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !                                           صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد

  (1125) حضرت مولانا محمدنعمان صاحب فیضی مُدَّظِلُّہٗ العَالِی

 ( خطیب جامع مسجد حضرت میاں  صاحب نور شاہ روڈ کوٹ خادم علی شاہ ساہیوال )

                مَاشَآ ءَ اللہ  عَزَّوَجَلّ! دعوتِ اسلامی نے اولِیاءے کرام کی خانقاہوں  سے  بچھڑ کر دور دراز گمراہی کے صحراؤں  میں  بھٹکنے والوں  کو پھر سے  مساجد اور آستانوں  کی محبت گھول گھول کر پلادی ہے اور اب پھر سے  مساجد و بازار میں  سُننِ مصطفی صلی اللہ تعالٰی علیہ والہ وسلمکے  پابند نوجوان اولِیاءے کرام رحمہم اللہ السلامکی چلتی پھرتی تصویر بنے نظر آتے ہیں  اور اب مدنی  چینل  نے تو یک لخت ہر گھر،  ہر دکان،  ہر دفتر میں  قرآن و سنت کی تعلیمات کو پہنچانا شروع کردیا ہے۔ میری دُعا ہے کہ اللہ کریم جل جلالہ بانی دعوتِ اسلامی امیر اہلسنّت حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطار قادری رضوی ضیائی مدظلہ العالی اور مجلس شوریٰ کو اِس احسن اقدام پر اپنی بارگاہِ بے نیاز سے  اعلیٰ اجرو ثواب سے  نوازے۔

اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !                                           صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد

  (1126) حضرت مولانا محمد طاہر اطہر چشتی مُدَّظِلُّہٗ العَالِی

 ( خطیب مرکزی جامع مسجد نور چشتیاں  ضلع بھاولنگر )

            دعوتِ اسلامی اہلسنّت وجماعت کی ایک غیر سیاسی عالمگیر تنظیم ہے جو کہ قرآن و سنت کی تعلیم و تبلیغ کا مشن لے کر پوری دنیا میں  مَدنی انقلاب لانے کی کوشش کررہی ہے اوراَلْحَمْد للّٰہعَزَّوَجَلّ  کافی حد تک کامیاب بھی ہورہی ہے۔ اس تحریک کے بانی وا میر صوفی باصفا عاشق مصطفی حضرت قبلہ پیر ابوبلال مولانا محمد الیاس عطار قادری رضوی دامت برکاتہم العالیہ

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن