30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
عَزَّوَجَلَّمدنی چینل کو ڈھیروں ڈھیر ترقیاں عطا فرمائے۔ امیر اہلسنّت اور عاشقانِ رسول کی صبح و شام زیارتیں نصیب ہوتی ہیں ۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(1117) حضرت مولانا محمد ممتاز قادری مُدَّظِلُّہٗ العَالِی
( جامع مسجد توکل ریلوے روڈ ساہیوال)
مدنی چینل آج کے پُر فتن دور میں عشق رسول صلی اللہ تعالٰی علیہ والہ وسلم کی شمع کو فروزاں کرنے اور سنتوں کو عملی جامہ پہنانے کے لیے بے حد مفید ہے۔امیر اہلسنت دامت برکاتہم العالیہ نے مدنی چینل کا کام کر کے امتِ مسلمہ کے لیے انتہائی مفیدثابت کیا ہے۔ دعا ہے کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ امیر اہلسنت کی عمر دراز بالخیر فرمائے اور ان کے فیوض وبرکات سے ہم سب کو فیضیاب فرمائے۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(1118) حضرت مولانا محمدافضال قادری مُدَّظِلُّہٗ العَالِی
( محبوب کالونی چشتیاں ضلع بھاولنگر )
مدنی چینل کے ذریعے دنیا میں اسلامی انقلاب برپا ہوا ہے۔ مدنی چینل کے ذریعے کروڑوں اربوں انسانوں کی اصلاح کا بیڑا اُٹھانا اپنی نوعیت کا منفرد اور قابل تعریف عمل ہے۔یہ بات دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ہے کہ یہ چینل ایک ایسا چینل ہے کہ اس میں نہ تو کوئی موسیقی کا عمل دخل ہے اور نہ ہی عورتوں کا کوئی عمل دخل ہے۔ حضرت امیر اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کی بابرکت شخصیت ہمارے لیے عظیم سرمایہ ہے۔ مدنی چینل پر آپ کو دیکھتے ہیں تو ایمان میں تازگی پیدا ہوجاتی ہے۔اللہ عَزَّوَجَلَّ دعوتِ اسلامی والوں کو جزائے خیر عطا فرمائے کہ انہوں نے مدنی چینل کھول کر ہم پر بہت بڑا احسان فرمایا ہے۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(1119) حضرت مولانا الحاج مفتی محمدیار سیالوی مُدَّظِلُّہٗ العَالِی
( بانی و صدر جامعہ حنفیہ غوثیہ ضیاء العلوم بہاولنگر )
دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء والمشائخ کے چند اسلامی بھائی آئے، مل کر بہت خوشی ہوئی اور مدنی چینل کے بارے میں میرے تاثرات یہ ہیں کہ سیدی اعلیٰ حضرت رضی اللہ عنہ کے بعد قبلہ امیر اہلسنّت مدظلہ العالی کی شخصیت ہیں جو کہ مسلک اہلسنّت کے لیے مخلصانہ کوشش فرمارہے ہیں ۔ قبلہ امیر اہلسنّت کا مدنی چینل کا آغاز فرمانا خوش آئند قدم ہے اور مدنی چینل لوگوں کی ضرورت بن گیا ہے۔ مدنی چینل شروع کرنے پر دعوتِ اسلامی کے امیر قبلہ امیر اہلسنّت محمد الیاس عطار قادری صاحب کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔اللہ عَزَّوَجَلَّ مدنی چینل کو شاد و آباد رکھے۔آمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ تعالٰی علیہ والہ وسلم۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(1120) حضرت مولانا محمد شہزاد حسین اسد مُدَّظِلُّہٗ العَالِی
( مہتمم مدرسہ جامعہ اسلامیہ اہل سنت رانا ٹاؤن فورٹ عباس ضلع بھاولنگر )
اَلْحَمْد للّٰہ عَزَّوَجَلّپیارے اللہ عَزَّوَجَلَّ کا لاکھ لاکھ شکر ہے جس نے ہماری عالمگیر مذہبی جماعت ’’ دعوتِ اسلامی ‘‘ کو توفیق عطا فرمائی کہ انہوں نے دن رات پھیلنے والی فحاشی کو روکنے اور پیارے مصطفے صلی اللہ تعالٰی علیہ والہ وسلم کے دین کی حقیقی روشنی اُمتِ مصطفے صلی اللہ تعالٰی علیہ والہ وسلم تک پہنچانے کے لیے مدنی چینل کا اجراء کیا۔اللہ تعالٰی اپنے پیارے حبیب صلی اللہ تعالٰی علیہ والہ وسلمکے طفیل اس چینل کو اپنے دین کی اشاعت کا بہترین ذریعہ بنائے۔ آمین بجاہ النبی الامینصلی اللہ تعالٰی علیہ والہ وسلم
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(1121) حضرت مولانا محمدارشد قادری مُدَّظِلُّہٗ العَالِی
( خطیب جامع غوثیہ مسجد چشتیاں ضلع بھاولنگر )
اَلْحَمْد للّٰہ عَزَّوَجَلّ میرے پیارے اسلامی بھائیوں کی کاوش جو انہیں بڑی محنت سے حاصل ہوئی ہے اس سے میری مراد مدنی T.Vہے۔ ہمارے اس معاشرہ کو اس چیز کی اشد ضرورت تھی، دعوتِ اسلامی نے اس کڑے وقت اور اتنے پر فتن دور میں اتنا بڑا کام کردیا ہے۔جو نوجوان ہر وقت بُرائی سے پُر چینل دیکھنے پر مجبور تھے اب وہ اصل اسلام سے صحیح طریقہ سے بہرور ہوسکتے ہیں ۔ اسلام کو سمجھنے میں کوئی مشکل نہیں ہوگی، ہر مسئلہ کے حل کے لیے گھر بیٹھے ہی مدنی چینل کے ذریعہ سے استفادہ کرسکتے ہیں ۔میری دعا ہے اللہ تعالٰی دعوتِ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع