30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اللہ رب العزت اس کو تادیر قائم رکھے اور حضرت مولانا محمد الیاس قادری دامت برکاتہم العالیہ کے فیض سے لوگ مستفید ہوتے رہیں ۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(1114) حضرت علامہ مولانا اشرف آصف جلالی مُدَّظِلُّہٗ العَالِی
(شیخ الحدیث جامعہ جلالیہ رضویہ اشرف المدارس کامونکی )
آج اللہ تعالٰی نے اہلسنّت و جماعت کو مدنی چینل کے توسط سے ایک موقع عطا فرمایا ہے۔ الیکٹرانک میڈیا کی آج بہت زیادہ ضرورت ہے۔ہماری نیت صاف ہے اور ہم باطل کا راستہ روکنے کے لیے اپنے عقائد کو درست رکھنے کے لیے اور اپنا پیغام گھر گھر دینے کے لیے نکلے ہیں ۔ الحمدللّٰہ ثم الحمدللّٰہ اہلسنّت کا یہ چینل جس کو ہم مدنی چینل سے یاد کرتے ہیں یہ اللہ کا فضل و کرم اور اس کی نعمت و احسان ہے کہ جس کی وساطت سے ہم اپنے پیغام کو آگے تسلسل کے ساتھ پہنچارہے ہیں ۔ایک سو پچاس سے زیادہ ممالک اس کو سن رہے ہیں ۔بہت زیادہ لوگ اس کی تعریف کرتے اور اس کو بہت اچھے لفظوں کے ساتھ یاد کرتے ہیں ۔
پورے پاکستان میں دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام چلنے والے جامعات اور مدارس اپنی منزل کی طرف کامیابی کے ساتھ رواں دواں ہیں ۔تین سال پہلے جب جامعہ نعیمیہ تنظیم المدارس کے رزلٹ کا اعلان کیا گیااور اول دوم سوم آنے والے افراد کو انعامات سے نوازا گیا تو ۷۲میں سے ۳۷ انعامات دعوتِ اسلامی کے جامعات لے گئے۔
دارالافتاء اور مدارس پر کام ہورہا ہے، نت نئے پیدا ہونے والے مسائل پر بھی کام ہورہا ہے اور تحقیق شدہ کتب بھی گاہے بگاہے موصول ہوتی رہتی ہیں ۔میں اس پر بھی آپ کا شکر گزار ہوں اور میں سمجھتا ہوں ان شاء اللہ العزیز اگر یہی حال رہا تو مدار س و جامعات دن بہ دن ترقی کرتے جائیں گے۔ دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام چلنے والے مدارس اور جامعات کے پیچھے بھی مولانا محمد الیاس عطار قادری کا اچھا خاصا ہاتھ ہے۔ حضرت مولانا شیخ القران غلام علی صاحب اوکاڑوی اکثر فرمایا کرتے تھے کہ ہم جو بڑے بڑے علماء ، جید، مقبول اورمشہور ہیں جن کا تفسیر اور حدیث کے حوالے سے ایک نام ہے، بعض اوقات ایسا ہوتا ہے کہ ان کی کوئی بات سننے کے لیے تیار نہیں ہوتا اور مولانا صاحب کے بھیجے ہوئے چھوٹے چھوٹے بچے کتاب ہاتھ میں لیے مغرب یا عصر کے بعد کھڑے ہوجاتے ہیں تو لوگ ان کا درس دھیان سے سنتے ہیں ۔
اللہکریم نے فرمایا:
لَقَدْ خَلَقْنَا الْاِنْسَانَ فِیْ كَبَدٍؕ (۴) (پ۳۰ ، البلد: ۴)
(ترجمۂ کنز الایمان: بے شک ہم نے آدمی کو مشقت میں رہتا پیدا کیا۔)
اللہ تعالٰی کے فضل و کرم سے میں نے جتنا بھی بزرگ رہنما مولاناابوبلال محمد الیاس عطار قادری کی ذات کے بارے میں دیکھا اور پڑھا ان کو محنتی ہی محنتی پایا۔ ان کی محنت کا یہ نتیجہ ہے کہ آج دعوتِ اسلامی کا پوری دنیا میں پیغام ہے، الحمدللّٰہعزوجل ثم الحمدللّٰہ قران پاک میں اللہ تعالٰی فرماتا ہے:
وَّ اَنَّ اللّٰهَ لَا یُضِیْعُ اَجْرَ الْمُؤْمِنِیْنَ (۱۷۱) (پ۴ ، آل عران: ۱۷۱)
(ترجمۂ کنز الایمان: اور یہ کہ اللہ ضائع نہیں کرتا اجر مسلمانوں کا۔)
مولانا محمد الیاس عطار قادری کی دن رات ، صبح شام محنت ہی کا نتیجہ ہے کہ اللہ و رسول کا پیغام گھر گھر پہنچ رہا ہے۔ میں خود مولانا الیاس عطار قادری کی شخصیت سے متاثر ہوں اور ان کا مداح ہوں اور سمجھتا ہوں کہ جتنا کام آج تک انہوں نے کیا ہے شاید کسی اور کے بس میں نہ ہو۔ وہ باطل کی بہت ساری دیواروں کے سامنے کھڑے ہوگئے۔اللہ تعالٰی مولانا کی عمر کو مزید برکات سے مالا مال فرمائے۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(1115) حضرت مولانا محمدقاری محمد مشتاق فریدی مُدَّظِلُّہٗ العَالِی
آپ کا مدنی چینل قابلِ تعریف ہے۔ تبلیغ قرآن و سنت کی عالمگیر تحریک دعوتِ اسلامی جو کہ غیر سیاسی ہے اور صلوۃ و سنت کی ایک عرصہ سے بے لوث خدمت کررہی ہے اب مدنی چینل نیکی کی ترویج و اشاعت کے لیے ایک شاندار اضافہ ہے۔ مدنی چینل کے ذریعے گھر گھر میں جو عُریانی ، فحاشی ، ناچ گانا جیسے چینل چَلتے تھے وہ ان شآء اللہ عَزَّوَجَلَّ ضرور ضرور بند ہوں گے۔ میری دلی دُعا ہے کہ اللہ عَزَّوَجَلَّدعوتِ اسلامی کے امیر اور آپ جیسے محنت والے لوگوں کا سایہ ہم سب اہلسنت پر تادیر قائم رکھے۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(1116) حضرت مولانا محمد حافظ نور محمد قادری مُدَّظِلُّہٗ العَالِی
( خطیب و امام جامع مسجد فیضانِ مدینہ ، فیصل کالونی عارف روڈ ساہیوال )
اَلْحَمْد للّٰہ عَزَّوَجَلّ مدنی چینل اِس پر فتن دور میں اللہ تعالٰی کی بہت بڑی نعمت اور گھر میں مدنی ماحول بنانے کا بہترین ذریعہ ہے، ایمان کی سلامتی ، عقائد و اعمال صالحہ کا خزانہ ہے، مسلک ِ حق کا بہترین ترجمان ہے، برائیوں کے خلاف جہاد ہے، جاہلوں کو عالم، فاسقوں کو نیکوکار، کافروں اور منافقوں کو مسلمان، اور گمراہوں کو صحیح راستہ پر چلَانے والا ہے۔ اللہ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع