30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
آرہا ہے مدنی چینل کا اس کی تو کیابات ہے! اس نے پورے عالم کو مدنی خوشبو سے معطر کردیا ہے۔ اَلْحَمْد للّٰہ عَزَّوَجَلّ اس کے ذریعے مشرق سے مغرب تک ایک روحانی و جدانی ماحول پر وان چڑھ رہا ہے۔ معاشرے کی آلودگی کو ختم کرنے کے لیے جس مدنی ماحول کی اس وقت ضرورت تھی مدنی چینل نے اس کو پورا کردیا ہے۔ ا میر اہلسنّت مدظلہ العالی تبلیغ و اشاعت کا کام مدنی چینل پر جس انداز پر کررہے ہیں میں ان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔اَلْحَمْد للّٰہ عَزَّوَجَلّ دیہات میں رہنے کے باوجود میں خود بھی بذریعہ ڈش مدنی چینل کے پروگرام دیکھتا ہوں اور دیگر لوگوں کو بھی اس مدنی چینل کو دیکھنے کی ترغیب دلاتا ہوں ۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(1105) حضرت مولانا فیضِ رسول مُدَّظِلُّہٗ العَالِی
( مدرس جامعہ رضویہ حسینہ احسن المدارس سرائے مہاجر ضلع بھکر)
نبی کریم صلی اللہ تعالٰی علیہ والہ وسلمکا فرمان ذیشان ہے کہ ایک ایسا دور آئے گاکہ ایمان بچانا اتنا مشکل ہوجائے گا جس طر ح اپنے ہاتھ میں انگارہ لینا نیز فرمان مصطفے صلی اللہ تعالٰی علیہ والہ وسلمہے کہ آخر زمانہ میں کچھ ایسے لوگ آئیں گے جو بغیر علم شریعت کے مسائل غلط بتائیں گے، خود بھی گمراہ ہوں گے اور دوسروں کو بھی گمراہ کریں گے۔
دورِ حاضر ان فرامین مصطفے صلی اللہ تعالٰی علیہ والہ وسلمکا پورا مصداق ہے۔ آج کل میڈیا خصوصاً ٹی وی ، کیبل کے ذریعے لوگوں کو گمراہ کیا جارہا ہے، لہٰذا اس بات کی ضرورت تھی کہ ایسے لوگوں کے گمراہ کن لیکچرز اورزہر آلود عقائد سے بچانے کے لیے ایک ٹی وی چینل کا آغاز کیا جائے جو ان مقاصد کو پورا کرے ۔اَلْحَمْد للّٰہ عَزَّوَجَلّ امیر اہلسنت حضرت مولانا الحاج محمد الیاس قادری مدظلہ العالی نے حالات کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے مدنی چینل کے نام سے ایک چینل کا آغازفرمایا جس کے ذریعے لاکھوں سنی عوام کے عقائد کو محفوظ کرنے اور انہیں سنتِ نبویہ کا پابند بنانے کا اہتمام فرمایا۔ یہ حضرت امیر اہلسنّت مدظلہ کے عشق ِ رسول کا نتیجہ ہے کہ آج ہمارے سنی نوجوان اپنے چہروں پر نبی کریم صلی اللہ تعالٰی علیہ والہ وسلمکی سنت سجائے دن رات تبلیغ دین میں مصروف ہیں اور یہ مدنی قافلے شہر شہر، گاؤں گاؤں ، نگر نگر پہنچ کر دین اسلام شریعت مصطفے صلی اللہ تعالٰی علیہ والہ وسلم کی ترویج و اشاعت کررہے ہیں ، اللہ تعالٰی سے دُعا ہے کہ ان حضرات کی ان کوششوں ، کاوشوں کو اپنی بارگاہ میں شرف قبولیت عطا فرمائے، مدنی چینل کو دن بدن پذیرائی اور ترقی کی طرف گامزن فرمائے۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(1106) حضرت مولانا پروفیسر محمد عارف ساجد مُدَّظِلُّہٗ العَالِی
(پروفیسرگورنمنٹ ڈگری کالج گوجرانوالہ )
دعوتِ اسلامی کو گنبد خضریٰ کے طفیل کم وقت میں جو فروغ و پذیرائی حاصل ہوئی اس کا جواب نہیں ۔ ملک پاکستان کے قریہ قریہ میں دعوتِ اسلامی سے محبت کرنے والوں کی کثیر تعداد کو دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ اسے بلاشبہ سرکارِ مدینہ سرورِ قلب و سینہ صلی اللہ تعالٰی علیہ والہ وسلمکی تائید و نصرت حاصل ہے۔
الیکٹرانک میڈیا مخرب الاخلاق پروگرام دکھا رہاتھا، اس کا مقابلہ کرتے ہوئے اَلْحَمْد للّٰہ عَزَّوَجَلّ مدنی چینل نے نئی نسل کو اخلاقی گراوٹ سے بچایا ہے۔اس کی برکات میں سے ایک یہ بھی ہے کہ کمسن بچے جن کی زبان پر گانے کے بول ہوتے تھے اب نعتِ رسول مقبول صلی اللہ تعالٰی علیہ والہ وسلم گنگناتے نظر آتے ہیں ۔ اس پر میں اپنی اور اپنے جملہ احباب کی طرف سے آپ سب کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں اور مجھے اس بات کا بر ملا اعتراف ہے کہ یہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ہمیں اس سے بڑی توقعات ہیں ، میں مدنی چینل ہی دیکھتا ہوں ۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(1107) حضرت مولانا خلیل الرحمن الازھری قادری مُدَّظِلُّہٗ العَالِی
( خطیب غوثیہ مسجد المعروف پٹھان کالونی ، احسن آباد راولپنڈی )
اَلْحَمْد للّٰہ عَزَّوَجَلّ دعوتِ اسلامی کا الیکٹرانک میڈیا کو صحیح استعمال کرتے ہوئے مدنی چینل کے نام سے ٹی وی نشریات کا آغاز فرمانا بلا شک و شُبہ انتہائی مفید ہے کہ اِس کے ذریعہ قرآن و سنت کا پیغام احسن و مثبت انداز میں ملک ملک، گھر گھر، دکان دکان پہنچ رہا ہے۔ دعا ہے اللہ کریم جل جلالہ امیر اہل سنت بانیٔ دعوت ِاسلامی حضرت علامہ مولاناابوبلال محمد الیاس عطار قادری رضوی ضیائی مدظلہ العالی کی جملہ مساعیٔ جمیلہ بالخصوص مدنی چینل کو ترقی سے نوازے اور نظر بد سے محفوظ رکھے ۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(1108) حضرت مولانا محمد امیر احمد نقشبندی مُدَّظِلُّہٗ العَالِی
( جامعہ انوارالعلوم سریاب کسٹم کوئٹہ)
اَلْحَمْد للّٰہ عَزَّوَجَلّ مدنی چینل کے کام سے ہمیں بہت خوشی ہورہی ہے، اس کی بنیادی وجوہات بہت ساری ہیں ، لیکن چند ایک یہ ہیں کہ (۱) اس کے ذریعے سے ہر گھر میں اسلام کی درست معلومات پہنچ رہی ہیں ، لوگوں میں علمی شعور اور عمل کا جذبہ بیدار ہورہا ہے، حالات کے پیش نظر کہ لوگ بڑے اجتماعات میں شرکت سے محروم ہوتے ہیں وہ بھی علمی استفادہ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع