30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
( مہتمم مدرسہ محمدیہ غوثیہ جنڈ ضلع اٹک)
مدنی چینل سے بہت لوگ مستفید ہورہے ہیں ہماری دعا ہے یہ سلسلہ جاری رہے۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(1099) حضرت مولانا قاری عبدالخالق قریشی قادری مُدَّظِلُّہٗ العَالِی
( خطیب و مدرس مرکزی جامع مسجد سیدہ آمنہ ومدرسہ خالقیہ اِنجراضلع اٹک)
اَلْحَمْد للّٰہ عَزَّوَجَلّ میرے علاقے میں دعوتِ اسلامی کے قافلوں کی آمد کی برکت سے میری مسجد میں نمازی بڑھ گئے ہیں ۔ چھوٹے بچے والدین کو نمازِ فجر کے لیے جگاتے اور گلیوں میں صبح صبح آواز ( صدائے مدینہ) لگاتے ہیں ، گلیوں میں گانے بجانے والے بچے چھوٹے چھوٹے رسالے ( رسائل عطاریہ) پڑھتے نظر آتے ہیں ۔ اللہ کریم جل و علا دعوتِ اسلامی کے ہر شعبے بالخصوص مدنی چینل جو عقائدو معمولاتِ صحیحہ کو عام کررہا ہے کو مزید ترقی سے نوازے ۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(1100) حضرت مولانا حافظ صاحبزادہ محمد علی نقشبندی مُدَّظِلُّہٗ العَالِی
( صدرمدرس جامعہ چشتیہ مَیرویہ مقبول الاسلام دربار عالیہ ضلع اٹک)
اَلْحَمْد للّٰہ عَزَّوَجَلّکئی بار مدنی چینل دیکھنے کا موقع ملا ہے بہت ہی نافعِ پایا۔ بِلا شُبہ مدنی چینل کفار کے لیے دولتِ اسلام اور بے عمل و بدعمل لوگوں کے لیے دولتِ عمل صالح لے کر آیا ہے۔ اللہ تعالٰی اِس چینل کو اپنی حفظ و امان میں رکھے۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(1101) حضرت مولانا پیر سید عابد حسین شاہ مُدَّظِلُّہٗ العَالِی
( آستانہ عالیہ غوثیہ نیومہریہ آباد چورہ شریف ہری پور ہزارہ )
فقیرکو امیر اہل سنت مدظلہ اور دعوتِ اسلامی سے قلبی لگاؤ ہے کیونکہ یہ میرے نانا جان رحمتِ دوجہان صلی اللہ تعالٰی علیہ والہ وسلمکی محبت کا درس دیتے ہیں ۔ اللہ تعالٰی امیر اہل سنت مولانا ابوبلال محمد الیاس عطار قادری رضوی مدظلہ کی تمام کوششوں بالخصوص مدنی چینل کو مزید ترقی عطا فرمائے۔ یقیناً مدنی چینل ہم سب کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں ، اللہ تعالٰی اس کی برکتوں کو گھر گھر عام فرمادے۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(1102) حضرت مولاناحافظ الطاف حسین صدیقی مُدَّظِلُّہٗ العَالِی
(امام وخطیب جامع مسجد غوثیہ بمقام جنڈضلع اٹک )
اَلْحَمْد للّٰہ عَزَّوَجَلّ آج صبح ایک ہوٹل پر مدنی چینل پر سلسلہ دارالافتاء اہل سنت دیکھنے کا موقع ملا بہت پسند آیا۔دعوتِ اسلامی کا یہ چینل دیکھ کر بہت خوشی ہوئی، اِس سے بدعملی اور بد مذہبیت کا ازالہ ہوگا۔ اللہ تعالٰی مدنی چینل اور دعوتِ اسلامی کو ترقی عطا فرمائے۔
اللہ عَزّ وَجَلَّکی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(1103) حضرت مولانا حافظ محمد کرم الہٰی چشتی مُدَّظِلُّہٗ العَالِی
( مہتمم جامعہ اسلامیہ رضویہ فیض العلوم تحصیل جنڈ ضلع اٹک)
مجھے دعوتِ اسلامی سے پیار ہے اور عملی طور پر جنڈ شہر اور گردو نواح میں ہر ممکن تعاون کرتا ہوں اور کرتا رہوں گا۔ اللہ کریم اس دعوتِ اسلامی کو دن بدن ترقی اور برکتیں عطا فرمائے۔ مدنی چینل کا فیض جاری و ساری ہے۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(1104) حضرت مولانا غلام فرید احمد قادری مُدَّظِلُّہٗ العَالِی
( امام وخطیب جامع غوثیہ وانڈھی جنوبی غلامان تحصیل کلورکوٹ ضلع بھکر)
اَلْحَمْد للّٰہ عَزَّوَجَلّ یوں تو روزِ روشن کی طرح واضح ہے کہ مرکزی اور صوبائی سطح دعوت اسلامی کے مدنی کام اور مدنی قافلے دین متین کی خدمت میں کوشاں ہیں مگر جو عروج نظر
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع