30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
(بانی وسرپرست علمی و روحانی مرکز نقشبندیہ مجددیہ واہ کینٹ ضلع راولپنڈی )
بفضلہ تعالیٰ قرآن و سنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی بہت ہی احسن انداز میں قرآن و سنت کی اشاعت میں مصروفِ عمل ہے اور دور حاضر میں مدنی چینل کا اجراء تو اپنی مثال آپ ہے ۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(1094) حضرت مولانا مفتی عبدالسلام قادری مُدَّظِلُّہٗ العَالِی
( مہتمم دارالعلوم منظر الاسلام غوثیہ مصطفے آباد ( باغاں والا) نزد واہ کینٹ)
ماشاا للّٰہ عَزَّوَجَلّ اہل سنت و جماعت کی محبوب و محترم شخصیت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری رضوی مدظلہ کی دن رات کی مساعی جمیلہ سے دعوتِ اسلامی نے بہت قلیل عرصہ میں دینِ حق کی ترویج و اشاعت کا سلسلہ دنیا کے کم وبیش 72 (تاحال ڈیرھ سو سے زائد) ملکوں میں پھیلا دیا ہے بالخصوص مدنی چینل کے ذریعے تو دنیا کے بے شمار ممالک میں عقائد و معمولاتِ اہل سنت کی اشاعت انتہائی مثبت و مؤثر انداز میں جاری ہے۔ یقیناً یہ دعوتِ اسلامی کا غیر معمولی کارنامہ ہے ، اللہ عَزَّوَجَلَّ اِسے نظر بد سے محفوظ فرمائے ، علماء و مشائخ کی دعاؤں کے سایہ میں اِس کے فیضان کو مزید چار دانگِ عالم میں عام فرمائے ۔ اِنْ شَآ ءَ اللہ عَزَّوَجَلّا س سے احقاق حق وابطال باطل کا کام تیز رفتاری سے ہوگا جس کی ہمیں اس وقت سخت حاجت ہے۔ مولا تعالیٰ اِس کام میں اپنی غیبی امدادشامل فرمائے، آمین بجاہ طٰہٰ ویٰسٓ صلی اللہ تعالٰی علیہ والہ وسلم
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(1095) حضرت مولانا محمد نصیر عباسی قادری مُدَّظِلُّہٗ العَالِی
( خطیب نورانی مسجد منیر آباد واہ کینٹ ضلع راولپنڈی)
اَلْحَمْدُ للّٰہ عَزَّوَجَلّ مدنی چینل دیکھنے کا کئی بار موقع ملا ہے ۔بلا شُبہ اِس کا اجراء ملک و ملت کے لیے نافِع ہے۔ عوام الناس اِس سے بہت اِستفادہ کررہی ہے۔اللہ کریم جل جلالہ بوسیلہ رسول کریم علیہ التحیہ والتسلیم مدنی چینل کو مزید برکتوں سے نوازے اور اِسے ہر طرح کی نظر بد سے محفوظ فرمائے۔ اِس کے قیام پر محسن ِ اہلسنّت بانی دعوتِ اسلامی حضرت مولانا محمد الیاس عطار قادری رضوی مدظلہ کو اجر جزیل سے نوازے اور ان کا سایۂ شفقت تمامی اہلِ سنت کے سروں پر صحت و عافیت سے قائم رکھے۔آمین بجاہ النبی الکریم الامین صلی اللہ تعالٰی علیہ والہ وسلم۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(1096) حضرت مولانا حافظ شبیر احمد چشتی مُدَّظِلُّہٗ العَالِی
(ناظم جامعہ فاطمہ فیض اللبنات ، خطیب مرکزی جامع مسجد فقیر آبادلارنس پوراٹک )
آج کے اِس میڈیا کے دور میں جہاں لوگ مساجد میں آکر علماء کی باتیں کم سنتے ہیں اور دین سے رغبت کم ہے دعوتِ اسلامی نے مدنی چینل کے ذریعے گھر گھر علمائے کرام کا پیغام پہنچانے کا اہتمام کیا ہے جو یقیناً قابل صد تحسین ہے۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(1097) حضرت مولانا حفیظ الرحمن حقانی قادری مُدَّظِلُّہٗ العَالِی
( مدرس دارالعلوم غفوریہ حقانیہ فقیر آباد، ضلع اٹک)
حق و باطل ہمیشہ ایک دوسرے سے نبرد آزما رہے ہیں مگر فتح و کامیابی ہمیشہ حق ہی کا مقدر رہی اور شکست وریخت باطل کا۔ موجودہ دور میں بھی باطل و طاغوتی قوتیں اسلام کو مٹانے کے درپے ہیں ۔ چنانچہ خالق و مالک دوجہاں عَزَّوَجَلَّ نے اِس دور میں اپنے فضل سے امیر اہل سنت بانیٔ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیا س عطار قادری رضوی مدظلہ جیسی متقی اورعشقِ رسول صلی اللہ تعالٰی علیہ والہ وسلمسے سرشار شخصیت کو آج کے لوگوں کے لیے سرچشمہ ہدایت اور باطل کے سیلاب کے لیے سیسہ پلائی دیوار بنایا جن کی اَنمِٹ مساعی سے اِس وقت لاکھوں نوجوان دعوتِ اسلامی کے پلیٹ فارم کے ذریعے دنیا کے کم و بیش 70 (تا حال ڈیڑھ سو ) سے زائد ملکوں میں انسانی زندگی کے تقریباً 40 (تا حال پچھتر) سے زائد شعبہ جات سے وابستہ لوگوں کو اسلامیات کی دولت ِ لازوال انتہائی احسن و مثبت انداز میں پہنچارہے ہیں اور اب مدنی چینل کے ذریعے عقائد ِ حقہ و اعمالِ صحیحہ کو گھر گھر پہنچا کر جواحسان اس امت پر فرمایا ہے اس کی تو مثال ملنا ہی مشکل ہے ۔ ربِ کریم جل جلالہ کی بارگاہ ِ عظیم میں التجا ہے کہ امیر اہلسنّتمدظلہ کو اپنی بارگاہِ عالی سے بے پناہ اجر عطا فرمائے ۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(1098) حضرت مولانا قاری غلام فرید قادری مُدَّظِلُّہٗ العَالِی
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع