30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
بے سرو سامانی کے عالم میں 1981میں کیا تھا آج ایک عالمگیر تحریک کا روپ دھار چکی ہے۔اللہ تعالی اسکے فیضان کو تاقیامت جاری وساری فرمائے اور بانیِ دعوت اسلامی حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطارقادری متع اللہ الاسلام والمسلمین بطول بقائہکو عمر خضری عطافرمائے آمین۔
الحمدللّٰہمدنی چینل کاآغاز ایک بروقت اور دور اندیش فیصلہ ہے ۔چونکہ آج میڈیا کا دور ہے اور بین الاقوامی سطح پر ملت اسلامیہ کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ اور صیہونی و طاغوتی قوتوں کے ناپاک عزائم اور سازشوں کو ناکام بنانے کیلئیمدنی چینل کا آغاز ایک ناگزیر امرتھا۔دعا ہے کہ اللہ تعالی اس چینل کی مدنی ضیاء پاشیوں سے عالم اسلام کو منور کردے آمین بجاہ سید المرسلین صلی اللہ علیہ وسلم
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(1089) حضرت مولاناعبدالوارث چشتی مُدَّظِلُّہٗ العَالِی
( خطیب و امام جامع مسجد دربار عالیہ چشتیہ میراشریف ضلع اٹک)
دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء والمشائخ کے صوبائی ذمہ دارا و ردیگر اراکین کیمیراشریف (ضلع اٹک) آمد و ملاقات کی برکت سے معلوم ہوا کہ مذہب مہذب اہلِ سنت و جماعت کے بچاؤ اور پھیلاؤ کے لیے قبلہ امیر اہل سنت بانیٔ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطار قادری مدظلہ نے مدنی چینل کے نام سے ٹی وی نشریات کا آغاز فرمایا ہے جس کے ذریعے عقائد و معمولات اہل سنت بحسن ِ خوبی بے شمار ملکوں میں سُنے سنائے جارہے ہیں تو قلبی مسرت ہوئی۔ دُعا ہے کہ مولا تعالیٰ مولانا موصوف کو اِس عملِ جمیل پر اجر جزیل عطا فرمائے اور اشاعت ِ دینیہ کا کام مدنی چینل کے ذریعے سے دن رات پھیلے۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(1090) حضرت مولانا محمد ناصر چشتی گولڑوی مُدَّظِلُّہٗ العَالِی
( صدر مدرس جامعہ مفتاح العلوم بنگئی حضرو ضلع اٹک )
اَلْحَمْد للّٰہ عَزَّوَجَلّ راقم تقریباً بِلا ناغہ مدنی چینل ملاحظہ کرتا ہے، اس کے سلسلے قابلِ دیدو قابل تعریف ہیں ۔دُعا ہے کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ اِس سلسلہ نافعہ کو اپنی رحمت کے سایہ تلے جاری رکھے۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(1091) حضرت مولانا محمد حامد رضا قادری مُدَّظِلُّہٗ العَالِی
( مہتمم جامعہ محمدیہ غوثیہ فیض القرآن کامرہ کینٹ اٹک)
اَلْحَمْد للّٰہ عَزَّوَجَلّ مدنی چینل کا اجراء حد درجہ احسن کوشش ہے اس کے ذریعہ نیکی کی دعوت عام ہوگی۔ نسل نو کی اصلاح کی بہترین سعی ہے۔ موجودہ دور میں برائی کو عام کرنے کے بے شمار ذرائع معرض وجود میں آچکے ہیں ان حالات میں مدنی چینل کا اجراء بہت بڑا قدم ہے۔ اس کے دور رس نتائج سامنے آئیں گے، د رست دینی فکر اور دینی محبت نوجوان نسل کے دل و دماغ میں راسخ ہوگی اور مذہب مہذب مسلک اہل سنت و جماعت اور فکرِ رضا کو مدنی چینل کے ذریعہ خوب فروغ ملے گا۔
اہل اسلام کو چاہیے کہ مدنی چینل سے استفادہ کریں اور اپنی نسلِ نوکو بے دین اور گمراہ ہونے سے محفوظ کریں ۔مولا کریم بطفیل رسول کریم علیہ التحیۃوالتسلیم اہل حق کو دعوتِ حق عام کرنے اور خصوصاً مدنی چینل کے ذریعہ اپنے قلب و نظر اور دل و دماغ کو حبُ مصطفے صلی اللہ تعالٰی علیہ والہ وسلمسے مزین و منور کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(1092) حضرت مولاناضیاء الرحمن قادری مُدَّظِلُّہٗ العَالِی
(مدرس جامعہ رضویہ انوار العلوم خطیب غوثیہ مسجد 19 / Eواہ کینٹ ضلع راولپنڈی)
اہلسنّت کی عالمگیر تحریک دعوتِ اسلامی نے سنتوں کے فروغ اور بدعتوں کے سدِباب کے لیے ایک نمایاں کام کیا ہے اور اس پُر فتن و پر آشوب دو رمیں دینِ حق اسلام کی ترویج و اشاعت جیسے کٹھن اور دشوار کام کو بطریق خوبی سر انجام دیا ہے۔ دعوتِ اسلامی کے کارہائے نمایاں میں سے ایک کاوش مدنی چینل بھی ہے جو موجودہ وقت کی ایک اہم ترین ضرورت ہے۔ الیکٹرانک میڈیا کے صحیح استعمال سے ہم اپنی نئی نسل کو لادینیت ، بدمذہبیت اور بے راہ روی کا شکار ہونے سے بچا سکتے ہیں اور مدنی چینل نے کئی گمراہوں کا رُخ دینِ اسلام اور سنت مصطفے صلی اللہ تعالٰی علیہ والہ وسلم کی طرف موڑا ہے۔ دُعا ہے کہ اللہ تعالٰی اپنے حبیب ِ کریم صلی اللہ تعالٰی علیہ والہ وسلم کے صدقے دعوتِ اسلامی اور امیر دعوتِ اسلامی کو اپنی خصوصی عنایتوں اور نوازشوں سے نوازے ۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(1093) حضرت پیر آفتا ب احمدنقشبندی مُدَّظِلُّہٗ العَالِی
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع