1091 حضرت مولانا محمد حامد رضا قادری مدظلہٗ العالی
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Ameer e Ahlesunnat Kay Baray Main 1163 Ulama e Ahlesunnat Kay Tasurat | امیرِ اہلسنت اور آپ کی علمی و دینی خدمات کے بارے میں ۱۱۶۳ علماء اہلسنت کے تاثرات

book_icon
امیرِ اہلسنت اور آپ کی علمی و دینی خدمات کے بارے میں ۱۱۶۳ علماء اہلسنت کے تاثرات

            میں  تمام مسلمانوں   سے  گزارش و التماس کرتا ہوں  کہ وہ دینی معلومات کے لئے دعوت اسلامی سے  وابستہ رہیں  اور جو لوگ ٹی وی دیکھتے ہیں  وہ صرف مدنی  چینل  ہی کو دیکھیں  کہ فقط یہی دینی  چینل  ہے۔

اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !                                                                                     صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد

  (1085) حضرت  مولانا امیر احمد نقشبندی  مُدَّظِلُّہٗ العَالِی

  ( مہتمم جامعہ انوار العلوم نزد میرگاہی خان شاہوانی چوک کوئٹہ، بلوچستان)

            الحمدللہ مدنی  چینل  کے کام سے  ہمیں  بہت خوشی ہورہی ہے اسکی بنیادی وجوہات بہت ساری ہیں ۔ چند ایک یہ ہیں کہ اس کے ذریعے ہر گھر میں اسلام کی درست معلومات پہنچ رہی ہیں ، لوگو ں  میں  علمی شعور اور عمل کا جذبہ بیدار ہورہا ہے، حالات کے پیش نظر جو لوگ بڑے اجتماعات میں  شرکت سے  محروم ہوتے ہیں  وہ بھی علمی استفادہ کررہے ہیں ۔میرے خیال میں  یہ کام مزید بڑھے گا اور مدنی  چینل  کی برکت سے  ہر گھر حقیقی اسلامی تعلیمات کے مطابق عمل کرنے والا اور عمل وامن کاگہوارہ ہوگا۔شہری علاقوں میں عام طور پر جامعات ومدارس اہلسنّت اصلاح ِمسلمین کا ذریعہ بنتے ہیں مگر دیہات اور دور افتادہ علاقوں  میں  کہ جہاں  دینی مدارس اور علمائے اہلسنّت کی قلت ہوتی ہے الحمدللہ مدنی  چینل  کی برکت سے  وہاں  کے لوگ بھی اب مکمل اور درست معلومات حاصل کرکے اسلامی احکامات کے سیکھنے اور ان پر عمل کرنے کی سعادت  باآسانی حاصل کررہے ہیں ۔

            مدنی  چینل  کی خصوصیات میں  یہ بھی ہے کہ یہ دن اور رات 24گھنٹے دینی تعلیمات ومعلومات فراہم کررہا ہے۔ اسی وجہ سے  جب بھی اس کو دیکھا جائے توہر وقت علم وعمل کا جذبہ ملتا ہے اور ہر وقت ہر فرد اس سے  مستفید ہوسکتاہے ۔ امیر اہلسنّت مدظلہ العالی وہ باکمال اور دین متین کیلئے وہ عظیم سرمایہ ہیں  کہ اپنی نگاہ فیض اثر سے  لاکھوں  بے عمل مسلمانوں   کی اصلاح کرکے دین متین کا داعی، کئی افرادکوعالم اور عالم گر بنادیا۔ کل تک جولوگ بے عمل تھے صحبتِ عطاراوران کی نگاہ فیض اثر کی برکت سے  دن رات لوگوں  کی اصلاح کرنے والے بن گئے۔ امیر اہل سنت مولانا ابوبلال محمد الیاس عطار قادری رضوی مدظلہ العالی وہ مبلغ اعظم ہیں  کہ فقط دین متین کیلئے اپنی زندگی وقف کرکے اصلاح مسلمین کیلئے کوشاں  ہیں  اور اصلاح امت کے جذبے کے تحت دنیا والوں  کو اصلاح کا ذہن دیا۔اللہ عَزَّوَجَلَّ امیر اہلسنّت مدظلہ کے نگاہ فیض اوران کے علم وعمل وعمر میں  برکت عطا فرمائے ۔ا للہ عَزَّوَجَلَّ مدنی  چینل  کی مجلس بلکہ دعوت اسلامی کی تمام مجالس واراکین اور مبلغین ومتعلقین کی دن رات خدمت قبول فرمائے۔ آمین!

اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !                                                                                     صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد

   (1086) حضرت  مولاناصالح محمد نقشبندی   مُدَّظِلُّہٗ العَالِی

  ( مدرس جامعہ انوار العلوم نزد میرگاہی خان شاہوانی چوک کوئٹہ، بلوچستان)

              دعوت اسلامی جہاں  مختلف اچھے اچھے شعبوں  میں  کام کررہی ہے مدنی  چینل  ان میں ا یک اچھا اضافہ ہے۔کبھی کبھارمدنی  چینل  کے دینی پروگرام دیکھنے کا اتفاق ہوتا ہے الحمدللّٰہخوشی ہوتی ہے ۔اللہ تعالی ہم سب کا حامی وناصر ہو اور دعوت اسلامی کے پرخلوص بزرگوں  کو سلامت رکھے۔

اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !                                                                                     صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد

 (1087) حضرت  مفتی خطیب احمد چشتی الازہری  مُدَّظِلُّہٗ العَالِی

  (پرنسپل وناظم دارالافتاء الکلیۃالغوثیۃ للبنات کلیام آباد ، ڈھوک حسو،  راولپنڈی پاکستان)  

 (اصل تحریر عربی میں  ہے اس کا اردو ترجمہ پیش خدمت ہے)

            ہم دعوتِ اسلامی کو مدنی  چینل  کے آغاز کرنے اور علمائے کرام اور عوام میں  شرفِ قبولیت حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔ مسلمان مدنی  چینل   کو دیگر  چینل ز پر ترجیح دیتے ہیں  کیونکہ مدنی  چینل  مسلمانوں   کے دلوں  میں  محبت رسول صلی اللہ تعالٰی علیہ والہ وسلم پیدا کرتا ہے،  نبی کریم صلی اللہ تعالٰی علیہ والہ وسلم کی سنتوں  کو زندہ کرتا ہے،  دینی ثقافت کو عام کرتا ہے،  عید میلا النبی صلی اللہ تعالٰی علیہ والہ وسلم اور بزرگوں  کے عُرس اور دینی سلسلوں  (پروگراموں )  کو نشر کرتا ہے تاکہ ہر شخص کو معلوم ہو کہ ہمارے بزرگوں  نے دینِ اسلام کی خدمت کے لیے کتنی محنت و مشقت کی ہے۔

            میری خواہش ہے کہ مدنی  چینل   مسلمانوں   کی زندگی میں  دینی و علمی انقلاب کا وسیلہ بنے تاکہ اس کے ذریعہ مسلمان وہ بلند مقام حاصل کریں  جو مغربی تہذیب اور اس کے اثرات پر غلبہ حاصل کرنے کے سبب تاریخ کے اوراق میں  ایک یادگار واقع ہو اور میں  دعا کرتا ہوں  کہمدنی  چینل  دنیا بھر میں  شرق تا غرب اپنی دینی تعلیمات عام کرے۔

اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !                                                                                     صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد

 (1088) حضرت   مفتی عزیز احمد کوکب  مُدَّظِلُّہٗ العَالِی

  (سرپرست الکلیۃالغوثیۃ للبنات کلیام آباد ، ڈھوک حسو  راولپنڈی ، پاکستان)

            آج کے اس پر فتن دور میں  دعوت اسلامی کا وجود مسعود بلا شبہ انعام الہی اور اہل اسلام کے لئے نوید سحر ہے۔دعوت اسلامی جس نے اپنے تبلیغی سفر کا آغاز درد مندانہ خلوص اور

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن