30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
(1080) حضرت مولانا محمد اشتیاق محمود شاہ مُدَّظِلُّہٗ العَالِی
( امام وخطیب جامع مسجد محلہ لائن پارک پیر مگھی روڈ ضلع چکوال )
بفضل اللہ عَزَّوَجَل مدنی چینل اسلام کی خوب خدمت سر انجام دے رہا ہے اور ا سکے ذریعے ان لوگوں کو بھی جو دعوتِ اسلامی کا صحیح تعارف نہ رکھتے تھے بے حد فائدہ ہورہا ہے۔ دراصل یہ ایک علمی اور عملی چینل ہے جو صرف علم نہیں دیتا بلکہ تعلیم بھی دیتا ہے اور تربیت بھی۔ خاص بات جو راقم کو بہت بھلی لگی اور دِل مسرور ہوا وہ شعبہ I.Tکی خدمات ہیں خصوصاً فتاویٰ رضویہ شریف کی C.D بہت عظیم خدمتِ دین ہے۔ جب سے مَدَنی چینل آیا ہے اسکول، کالج کے طلبہ ہوں یا عام عوام سب کو یہی ترغیب دینا چاہیے کہ وہ برائیوں کا مقابلہ کرنے والا یہ چینل بطورِ وظیفہ دیکھیں ۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(1081) حضرت مخدوم حاجی سید عارف حسین قدو سی مُدَّظِلُّہٗ العَالِی
( بانی و مہتمم دارالعلوم جامعہ فریدیہ رجسٹرڈ بہل روڈ بھکر)
ہم مدنی چینل کی تمام ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے اتنے عظیم کام کا بیڑا اُٹھایا اور مسلک ِاعلیٰ حضرت عظیم البرکت رضی اللہ تعالٰی عنہ کے فروغ کے لیے بے پناہ کام کیا ہے اور کررہے ہیں ان شاء اللہ عَزَّوَجَل بصدقہ سیدالمرسلینصلی اللہ تعالٰی علیہ والہ وسلم ہم سب کو مسلکِ حقّہ کی خدمت کی بے لوث توفیق عطا فرمائے۔ ہمارے اِس مدنی چینل کو میٹھا میٹھا محبت بھرا ایسا گلستان بنائے کہ جس سے آنے والی معطر معنبر ہوائیں ہمارے دلوں میں عظمتِ مصطفی کریم صلی اللہ تعالٰی علیہ والہ وسلمکے تحفظ اور اس پر مر مٹنے کا جذبہ عطا فرما دیں ۔ اللہ عَزَّوَجَل بحرمتِ شافع محشر صلی اللہ تعالٰی علیہ والہ وسلمہمارے اپنے چینل کو اور اس کی مساعی کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے ، آمین
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(1082) حضرت مخدوم سید علی حسین چشتی مُدَّظِلُّہٗ العَالِی
( سیکریٹری مرکزی میلاد کونسل ضلع بھکر )
اللہ عَزَّوَجَل کا بڑا کرم ہوا کہ اس نے بصدقۂ رحمۃ للعالمین صلی اللہ تعالٰی علیہ والہ وسلم ہمیں اپنا مدنی چینل دیا جس پر ہم میٹھی میٹھی پیاری پیاری سنتیں سنتے سیکھتے ہیں ، اسلام کے آفاقی پیغام کو یاد کرتے ہیں ، آپصلی اللہ تعالٰی علیہ والہ وسلم کی پیاری پیاری میٹھی حیاتِ مبارکہ کے اوراقِ مقدسہ کو چومنے کی سعادت حاصل کرتے ہیں اور اہل بیت وصحابہ کرام رضوان اللہ اجمعین، اولیاء و صالحین کی ایمان افروز زندگیوں سے سبق حاصل کرتے ہیں ۔ یہ ایک عظیم کام ہے اور پوری قوم پر احسان ہے ۔دعا ہے کہ مدنی چینل کی اِس کاوش کو عظیم برکات حاصل ہوں ۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(1083) حضرت مولانا قاری محمد حامد فریدی مُدَّظِلُّہٗ العَالِی
( امام مسجد دارالعلوم محمدیہ غوثیہ داتا نگر بادامی باغ لاہور، عثمان چوک شیر شاہ روڈ لاہور )
اَلْحَمْد للّٰہعَزَّوَجَل مدنی چینل سے بہت خوشی ہے اس سے ہر گھر میں اچھے اثرات پیدا ہو ں گے اور بے حیائی ختم ہوگی۔ یہ چینل وقت حاضرکی ضرورت ہے۔ آپ نے بالکل صحیح وقت میں اس کا آغاز کیا ہے۔پہلے لوگ فلم اور دیگر برائی والی چیزیں دیکھتے تھے لیکن اب جب مدنی چینل کا آغاز ہوگیا ہے تو امید ہے کہ اس چینل کے ذریعے لوگوں میں ضرور تبدیلی آئے گی اور ان کے دل میں خوفِ خدا اور محبت رسول صلی اللہ تعالٰی علیہ والہ وسلمپیدا ہوگی۔دعوتِ اسلامی سے اہلسنّت وجماعت کو بہت زیادہ تقویت ملی ہے۔ آج فتنہ فساد کے دور میں ہزاروں لوگ مرد، عورتیں بچے بوڑھے فلموں کو دیکھنے کی بجائے اس چینل کے ذریعے اپنی اصلاح کررہے ہیں اور اپنی زندگی کو سنوار رہے ہیں ۔ اللہ عَزَّوَجَل اس چینل اوردعوت اسلامی کو ہمیشہ ترقی دے ۔ دعوتِ اسلامی کی ہر شعبہ میں بہت ساری خدمات ہیں ۔اللہ عَزَّوَجَل سے دُعاہے کہ وہ دعوتِ اسلامی کی تحریک کو دین کا علم پھیلانے میں اور توفیق دے۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(1084) حضرتپیر ڈاکٹر ابو الصابرسید محمد مزمل شاہ کاظمی مُدَّظِلُّہٗ العَالِی
(سجادہ نشین آستانہ عالیہ چشتیہ ، نظامیہ ومہتمم جامعہ محمدیہ کاظمیہ مصطفے آباد شریف ڈاکخانہ سریاب ملز کالونی کوئٹہ )
دعوت اسلامی دنیائے اسلام میں مسلک اہلسنّت وجماعت کی بھرپور خدمت کررہی ہے۔ اس تنظیم کے بانی اور اراکین شوریٰ وتمام مبلغین کی خدمات کو جتنا سراہا جائے کم ہے۔جدید دور کے اعتبار اور حالات میں دعوت اسلامی کا مدنی چینل کو شروع کرنا ایک عظیم کارنامہ ہے ۔مدنی چینل ایک خالصتاً مذہبی اور دینی چینل ہے جو اسلامی تعلیمات کو شریعت کے عین مطابق عوام الناس تک پہنچا رہا ہے۔اسکے مختلف سلسلے (پروگرام) دارالافتاء اہلسنّت، فیضان قرآن، فیضان انبیائ، تلاوت قرآن بہت اچھے ہیں ۔اللہ عَزَّوَجَلَّ دعوت اسلامی ، بانی دعوت اسلامی مدظلہ اور مدنی چینل سمیت تمام ذمہ داران کو ترقی عطافرمائے اور اخلاص سے مزید خدمت کرتے رہنے کی توفیق عطا فرمائے۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع