30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(1074) حضرت مولانا سرفراز احمد فیاضی مُدَّ ظِلُّہُ العَالِی
( خطیب وامام جامع مسجدگوجرانوالہ )
اَلْحَمْد للّٰہعَزَّوَجَل پیاری پیاری تحریک دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام مدنی چینل کا جو آغاز ہوا ہے یہ ایک عظیم الشان اہتمام ہے جس کے ذریعہ عشق و محبت رسول صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکی اشاعت عام ہوگی اور گنبدِ خضریٰ کی برکت سے وہ دن دور نہیں کہ غیر اسلامی چینل اپنی موت مرجائیں گے اور ہر جگہ مدنی چینل ہی حضور علیہ السلام کے صدقے غالب ہوگا اور ہر شخص کے سینے میں عشقِ سرکار صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکا سمندر ٹھاٹھیں مارتا ہوگا۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(1075) حضرت مولاناابو مسعود حضرت مولاناسجاد حسین مُدَّ ظِلُّہُ العَالِی
( خطیب وامام جامع مسجدگوجرانوالہ )
دعوتِ اسلامی کے روحانی سنتوں بھرے اجتماع میں شامل ہو کر انتہائی سکون اور روحانیت کا ماحول دیکھ کر بے حد خوشی ہوئی ۔ اسی طرح دعوتِ اسلامی کا مدنی چینل معاشرے کی اصلاح اور رہنمائی کے لیے بہترین معاون ہے۔ اللہ عَزَّوَجَلّ اس تحریک کو دن دونی رات چوگنی ترقی نصیب فرمائے۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(1076) حضرت مولانا محمدرضاثاقب مصطفائی مُدَّ ظِلُّہُ العَالِی
(جامعۃ المصطفی لوہیاں والا مسجد گلزار مدینہ ضلع گو جرانوالہ )
عاشقان رسول سنتِ رسول صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکا نور حاصل کرنے کے لیے اس پاکیزہ نورانی ماحول سے وابستہ ہیں ۔ فقیر دعا گو ہے اللہ جل شانہ اس تحریک کو ایسا عروج نصیب فرمائے جسے زوال نہ ہو۔ مدنی چینل میڈیا کے اِس دور میں بیش بہاخدمات سر انجام دے رہا ہے۔اللہ تعالٰی جل شانہ ہم سب کو خدمت ِ دین میں قبول فرمائے۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(1077) حضرت مولانا سید شبیر حسین بخاری مُدَّ ظِلُّہُ العَالِی
( ضلعی امیر جماعت اہلسنت پاکستان ضلع گوجرانوالہ)
اللہ رب العزت کے فضل و کرم اور سرکارِ مدینہ صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکے طفیل دعوتِ اسلامی کے مدنی چینل کی دنیا بھر میں دُھوم مچ گئی ہے۔ اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ مدنی چینل اسی طرح تبلیغ اسلام کرتا رہے اور اہلسنّت کے دلوں کو گرماتا رہے۔ اللھم زدفزد
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(1078) حضرت مولانا حافظ ابولقمان محمد اشرف رضا مُدَّ ظِلُّہُ العَالِی
(انجمن فدایان مصطفیٰ وخطیب جامع مسجد جتی شاہ جماعت راہوالی ضلع گوجرانوالہ)
مدنی چینل نے لوگوں کی فکرتبدیل کرکے مدنی سوچ پیداکی ہے۔ مدنی چینل دیکھنے والے گھروں میں واقعی تبدیلی پیداہورہی ہے۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(1079) حضرت مولانا سید گوہر علی شاہ گیلانی مُدَّظِلُّہٗ العَالِی
(صدرمدرس دارالعلوم غوثیہ رضویہ کلورکوٹ ضلع بھکر پنجاب )
دورِ حاضر میں جس طرح فحاشی اور بدمذہبی کی ترویج کے لیے غیر مسلموں اور اہل باطل نے اپنے چینل کھولے ہیں ا س کے مقابلے میں ایک اسلامی چینل کا چلانا دعوتِ اسلامی کا عظیم کارنامہ اور ایک خوش آئند اقدام ہے۔ تمام مسلمانوں سے یہی التجاء ہے کہ فحاشی اور بدمذہبی پھیلانے والے چینل ز کو دیکھنے کے بجائے مدنی چینل کو دیکھیں تاکہ گھروں میں مدنی رنگ پیدا ہوجائے۔
اللہ رب العزت اپنے پیارے حبیب صلی اللہ تعالٰی علیہ والہ وسلمکے طفیل امیر اہلسنّت مدظلہ العالی کو عمر دراز عطا فرمائے اور دعوتِ اسلامی کی اس مدنی کاوش کو قبول فرما کر مدنی چینل کو دن دگنی اور را ت چو گنی ترقی عطا فرمائے ۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع