30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحبیب! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمّد
(1070) حضرت مولانا قاری نذیر احمد باروی مُدَّ ظِلُّہُ العَالِی
( نائب خطیب اعظم جامع مسجد چوک اعظم ضلع لیہ )
مدنی چینل پر جب باعمل باکردار ، باصلاحیت سنتِ مطہرہ کے رنگ میں رنگے ہوئے افراد جلوہ گر ہوتے ہیں تو ناظرین کے قلوب و اذہان میں سنتِ مطہرہ کو اپنانے کا جذبہ پیدا ہوتا ہے اور ان شخصیات کی جب گفتگو سنتے ہیں تو سامعین پر ان کی گفتار دوسروں کی نسبت زیادہ مؤثر ہوتی ہے۔اگر یہ چینل اسی طرح کام کرتا رہے تو میں سمجھتا ہوں کہ قلیل عرصہ میں اس کے مثبت نتائج برآمدہوں گے۔ دعا ہے کہ اللہ تعالٰی ہمارے نوجوانوں کو ہمت و طاقت عطا فرمائے کہ وہ اسی طرح خدماتِ دین سر انجام دیتے رہیں ۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحبیب! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمّد
(1071) حضرت مولانا شبیر حسین احمد مُدَّ ظِلُّہُ العَالِی
( امام مسجد جامعہ سلطانیہ ابراہیم فتح پور روڈ چوک اعظم ضلع لیہ )
دعوتِ اسلامی کی طرف سے مدنی چینل کے اجرا ہوتے ہی نہ صرف مذہبی حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی بلکہ تمام عالمِ اسلام کے دل باغ باغ ہوگئے کہ اب شہروں میں پائی جانے والی تمام برائیوں کا خاتمہ ہوگا اور محمد مصطفی صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے دین کا چرچا ہوگا، نفرتیں محبتوں میں تبدیل ہوجائیں گی اور تعصبات ختم ہوجائیں گے۔ ان شاء اللہ عَزَّوَجَلّ ، اللہ تعالٰی اس چینل کو سدا جاری و ساری رکھے آمین ثم آمین
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحبیب! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمّد
(1072) حضرت مولاناحافظ امجد علی حسرت نقشبندی مُدَّ ظِلُّہُ العَالِی
(مہتمم مدرسہ غوثیہ رضویہ شیر ربانی گرومانگٹ نو آباد کاہنہ نو ضلع مرکزالاولیاء لاہور )
عصرِحاضر کی عریانی اور فحاشی نے ماہیت انسانیہ کے جواہر مادیہ اور جواہر روحانیہ کو مفلوج کردیا ہے اس پر فتن دور میں جہاں بھی دیکھو ہر طرف بے حیائی نظر آتی ہے۔ مسلما ن اپنی تخلیق کا مقصد بھول گیا اوراُس کے دن رات گناہوں میں گزرنے لگے اس کی سب سے بڑی وجہ کیبل ہے کہ جس کو دیکھ کر ہمارے مسلمان بھائی اوربہنیں کفار اور غیر مسلموں کے طریقہ کار کو اپنا رہے ہیں ۔ ہماری مائیں بہنیں جن کو باپردہ رہنا چاہیے تھا آج بے پردہ ہوگئی ہیں ، شریعت مصطفوی صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمسے آج کا مسلمان کوسوں دور چلا گیا ہے ۔اللہ رب العزت کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ ان چینل وں میں ایک چینل ایسا آیا کہ جس نے مسلمان کو جھنجھوڑ ا اورا س کو تخلیق کا مقصد بتایا وہ چینل دعوتِ اسلامی کا مدنی چینل ہے کہ جس کو دیکھ کر ہزاروں غیر مسلم مشرف بہ اسلام ہوگئے اور ہماری وہ ماں بہنیں جن کو بے پردگی میں فخر محسوس ہوتا تھا آج وہ باپردہ ہوگئی ہیں اور ہمارے وہ بھائی جو دن رات گناہوں کی دلدل میں پھنس چکے تھے آج وہ سنتِ رسول کے پابند ہوگئے ہیں ۔ ایک ایسا انقلاب آیا ہے کہ جس کا ذکر کرنا ہمارے بس میں نہیں ۔ یہ سب مہربانی و کرم نوازی امیر اہلسنّت حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطار قادری رضوی ضیائی دامت برکاتہم العالیہ کی ہے کہ جن کی شب روز محنت سے مسلمان سیدھے راستے پہ آرہے ہیں ۔ اللہ رب العزت کی بارگاہ میں دعا ہے کہ مولائے کریم قبلہ امیر اہلسنّت کو مزید ترقی عطا فرمائے اور اس مدنی چینل کو عوام و خواص کے لیے نفع بخش بنائے، آمین ۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(1073) حضرت مولاناپیر محمد عبدالرحیم اشرفی القادری مُدَّ ظِلُّہُ العَالِی
( خطیب جامع مسجد حضرت بلال المعروف جالندھر یاں والی ہجویری ٹاؤن سردارآبادفیصل آباد)
دعوتِ اسلامی ایک ایسی تحریک ہے جو ’’ آگئی اور چھا گئی ‘‘ کی مصداق ہے۔ یہ فقط اللہ تعالٰی کی کرم نوازی ، نبی رحمت صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکی نظرِ کرم ، اولِیاءے اُمت کے فیضان اور امیر اہلسنّت حضرت مولانا محمد الیاس عطارقادری دامت برکاتہم العالیہ کی مخلصانہ کوششوں اور کاوشوں کا نتیجہ ہے۔
اَلْحَمْد للّٰہ عَزَّوَجَل مدنی چینل کا آغاز ایک اچھی اور جدید سوچ ہے۔ طبِ یونانی کے قانون کے مطابق کسی بھی بیماری کا علاج اس کی ضد کے ساتھ کیا جاتا ہے۔الیکٹرانک میڈیا پر بے حیائی اور فحاشی کی بیماری کا علاج بھی الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے فرما کر امیر اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ نے قوم پر ایک احسانِ عظیم فرمایا ہے اور اس طریقۂ علاج سے نوجوان نسل ایمان لیوا بیماریوں سے شفا یاب ہورہی ہے اور مدنی چینل کی صورت میں ملنے والا ایمان افروز ٹانک اُن کی ایمانی کمزوری کو دن بدن تقویتِ ایمانی میں بدل رہا ہے۔
مدنی چینل کے ذریعے عوام اہلسنّت کو مسلک حق اہلسنّت سے کما حقہ آگاہی ہورہی ہے۔ میں دل کی گہرائیوں سے امیر اہلسنّت اور تمام ا نتظامیہ مدنی چینل کو مبارک باد پیش کرتا ہوں ۔ دیر آید دُرُست آید۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع