30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مدنی چینل دیکھنے کو ملتا ہے۔ میں شکرگزار ہوں دعوت اسلامی والوں کا اب ہمارے بچے فلموں ڈراموں کی جگہ مدنی چینل دیکھتے ہیں تو ہمیں بہت خوشی ہوتی ہے ۔خدا کرے کہ یہ مدنی چینل نظر بد سے محفوظ رہے، یقیناً یہ دین کی اشاعت ہے۔ دین کی اشاعت کے لیے ہمارے پیارے آقا صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمنے پتھر بھی کھائے تھے اور مختلف تکلیفیں بھی برداشت کیں لیکن اپنے مقصد میں ڈٹے رہے اور دعوتِ اسلامی بھی سرکار صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے دین کے کام میں مصروف عمل ہے۔ میں دعاگو ہوں کہ اللہ تعالٰی امیر اہلسنّت بانی دعوتِ اسلامی اور ان کے رفقاء کی کوششوں کو قبول فرمائے۔ آمین ۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحبیب! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمّد
(1066) حضرت مولانامحمد ارشد مُدَّ ظِلُّہُ العَالِی
( خطیب جامع مسجد رحمانیہ غوثیہ سوڈا کینٹ مرکزالاولیاء لاہور )
دعوتِ اسلامی اپنے ا س مقصد کے تحت کہ ’’ مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اِصلاح کی کوشش کرنی ہے ‘‘ ترقی پر ترقی کرتی جارہی ہے۔ آج نوجوان نسل کو سنتوں کے سانچے میں ڈھالنا بہت مشکل تھا لیکن اس تحریک نے ایک دو نہیں بلکہ لاکھوں لوگوں کی اصلاح کی ہے۔ دعوتِ اسلامی علم و عمل کے لحاظ سے بہت مضبوط تحریک ہے۔ آج میڈیا میں ایسے چینل کی ضرورت تھی کہ جو اسلام کی اشاعت کرتا، دعوتِ اسلامی نے مدنی چینل کے ذریعے اس کمی کو بھی پورا کردیا ہے۔میں علماء سے بھی التجاء کرتا ہوں کہ بانی دعوتِ اسلامی مولانا محمد الیاس عطار قادری صاحب کی ہر معاملے میں معاونت کریں ۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحبیب! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمّد
(1067) حضرت مولانا پیر سید فرخ شاہ مُدَّ ظِلُّہُ العَالِی
( آستانہ عالیہ نقشبندیہ توحید آباد شریف نزد نواں پنڈآرائیاں ضیاء کوٹ ) سیالکوٹ{)
اَلْحَمْد للّٰہ عَزَّوَجَلتبلیغ قرآن و سنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کم و بیش 66 (تاحال ڈیڑھ سو سے زائد) ممالک میں اللہ اور اس کے پیارے حبیب صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکا پیغام پہنچا رہی ہے۔ یہ امیر اہلسنّت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطار قادری رضوی دامت برکاتہم العالیہ کی محنت کا نتیجہ ہے۔ اللہ اور اس کے رسول صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکا خاص فضل و کرم ہے، اللہ آپ کا سایہ تادیر تمام مسلمانوں پر قائم رکھے۔ اَلْحَمْد للّٰہ عَزَّوَجَل دعوتِ اسلامی کا ایک اہم کام سنی علماء پر مشتمل علمی تحقیقی اور تصنیفی شعبہ المد ینۃ العلمیۃ ہے جو اس وقت بڑی تیزی سے کام کررہا ہے، وہ قابلِ صد تعریف ہے۔ المد ینۃ العلمیۃ کی کچھ تصانیف ہمیں پہنچی ہیں ، خدا گواہ ہے دل بہت خوش ہوا، مدنی چینل کے بارے میں لوگوں سے سنتے ہیں ، ماشاء اللہبہت اچھا چینل ہے، اللہ دعوتِ اسلامی کے دن دگنی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحبیب! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمّد
(1068) حضرت مولانا محمد ثقلین مہروی مُدَّ ظِلُّہُ العَالِی
( خطیب جامع مسجد محمدیہ رضویہ نیو سول لائن اسٹیڈیم روڈ سردارآبادفیصل آباد)
اللہکریم کا اپنے پیارے محبوب صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمسے قرآن ِ پاک میں وعدہ ہے کہ وَ لَلْاٰخِرَةُ خَیْرٌ لَّكَ مِنَ الْاُوْلٰىؕ(۴) (پ۳۰، الضحی ۴) (ترجمۂ کنز الایمان: اور بے شک پچھلی تمہارے لئے پہلی سے بہتر ہے۔) پہلے وقتوں میں دُنیا کے جس کونے میں سرکار صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکا تذکرہ نہ ہوا وہاں اب دعوتِ اسلامی اَلْحَمْد للّٰہ عَزَّوَجَل مدنی چینل اور انٹرنیٹ کے ذریعے آپ صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا تذکرہ پہنچارہی ہے۔ میری دعا ہے اللہ کریم بانی جماعت دعوتِ اسلامی کو عمر خضری عطا فرمائے ، مدنی چینل کی ٹیم کی کاوشوں کو قبول فرمائے اور ان کو دن گیارھویں رات بارھویں کی برکات نصیب فرمائے۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحبیب! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمّد
(1069) حضرت مولانا غلام مرتضٰی قادری چشتی مُدَّ ظِلُّہُ العَالِی
( امام و خطیب جامع مسجد 54 S / pپاک پتن شریف )
دورِ حاضر میں میڈیا پر جہاں فحاشی و عریانی نے اپنے قدم جما رکھے ہیں وہاں ضرورت اِس امر کی تھی کہ کوئی ایسا چینل بھی ہوتا جو ہمیں اسلام کا صحیح راستہ دکھا سکے اور ہمیں فحاشی وعریانی سے بچاسکے۔اَلْحَمْد للّٰہ عَزَّوَجَل دعوتِ اسلامی کے بانی امیر اہلسنّت حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطار قادری نے اپنے رفقاء کے ساتھ مل کر مدنی چینل کا جو آغاز فرمایا تو دل کی مرجھائی کلیاں کھل اٹھیں ۔ اَلْحَمْد للّٰہ عَزَّوَجَل مدنی چینل قرآن و سنت کی روشنی میں زندگی کے ہر شعبے سے متعلق ہماری رہنمائی کررہا ہے۔اللہ عَزَّوَجَلّ امیر اہلسنّت اور آپ کے رفقاء پر خصوصی رحمت کانزول فرمائے اور مدنی چینل کو تاابد قائم و دائم رکھے۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع