دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Ameer e Ahlesunnat Kay Baray Main 1163 Ulama e Ahlesunnat Kay Tasurat | امیرِ اہلسنت اور آپ کی علمی و دینی خدمات کے بارے میں ۱۱۶۳ علماء اہلسنت کے تاثرات

book_icon
امیرِ اہلسنت اور آپ کی علمی و دینی خدمات کے بارے میں ۱۱۶۳ علماء اہلسنت کے تاثرات

رکھتے ہوئے شریعت و سنّت کے دائرہ میں  رہ کر بذریعہ مدنی  چینل  اسلام کی خدمات کا سلسلہ بے نظیر و بے مثال ہے۔

            پورے عالمِ اسلام کے مسلمانوں   کے لیے گھر بیٹھے علمِ دین فرائض ، واجبات،  سنن اور مستحبات سیکھنا آسان ترین ہوگیا ہے۔ اللہ عَزَّوَجَلّ بانی دعوتِ اسلامی کو استقامت و ترقی عطا فرمائے۔آمین

اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو

صَلُّوا عَلَی الْحبیب!      صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمّد

 (1061) حضرت مولانا حبیب اللہ مُدَّ ظِلُّہُ العَالِی

 ( خطیب جامع مسجد محکمہ زراعت جمالی چوک پاکپتن شریف )

            امیر اہلسنّت ،  بانی دعوتِ اسلامی،  حضرت العلام محمد الیاس قادری دامت برکاتہم العالیہ کی اُمّتِ مسلمہ کی اصلاح و تربیت کے لیے کی گئی مساعیٔ جمیلہ کو فراموش نہیں  کیا جاسکتا۔ اور یہ بھی ایک مسلمّہ حقیقت ہے کہ دورِ حاضر میں  مغرب زدہ میڈیا نے نوجوان نسل کی اخلاقی حالت بگاڑنے میں  کوئی کسر اُٹھا نہ رکھی تھی۔ اِس میدان میں  بھی قبلہ حضرت صاحب کی کاوش جومدنی  چینل کی شکل میں  سامنے آئی ہے،  قابلِ صد تحسین ہے۔ دُعا ہے کہ قبلہ حضرت صاحب کا فیض یونہی جاری و ساری رہے اور مدنی  چینل کے ذریعے اُن سے  پوری دنیا مستفید ہو۔

اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو

صَلُّوا عَلَی الْحبیب!      صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمّد

  (1062)  حضرت مولانا نصیر احمد قادری مُدَّ ظِلُّہُ العَالِی

 (بانی و مہتمم جامعہ قادریہ نصیر العلوم،  گلشن حیات پارک شاہدرہ مرکزالاولیاء  لاہور)

            دعوتِ اسلامی اہلسنّت کی نمائندہ جماعت ہے جس نے ہر شعبہ ہائے زندگی میں  نمایاں  کردار ادا کیا ہے۔ ہمیشہ جماعت کی کامیابی افراد،  مال اور علم کی ترقی پر منحصر ہوتی ہے۔ دعوتِ اسلامی علمی اداروں  کی مضبوطی سے  قائم و دائم ہے۔ قحط الرجال کی کمی علم سے  پوری ہوتی جارہی ہے اور جماعت کی اشاعت کے لیے میڈیا ریڑ ھ کی ہڈی کی مانند ہے۔ دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے احسن مشوروں  کے مطابق مدنی  چینل کا اجراء برموقع ہے۔ یہ اہلسنّت کی پہچان بن گیا اور ٹی وی پر آکر علماء کا بیان کرنا اس جماعت کی پائیداری کی ضمانت ہے۔ جماعت کے بانی مولانا محمد الیاس قادری صاحب کی زندگی اہلسنّت کے لیے نعمت ہے اور ٹی وی پر لوگوں  کے مشکل مسائل یعنی علمی مسائل کا حل ، بیماریوں  کا علاج اور پریشانیاں  دور کرنے کے لیے وظائف کا سلسلہ موجود ہے۔ مجھ سے  ہائی کورٹ کے ایک سینئر وکیل نے کہا ہے کہ اہلسنّت کے لیے مدنی  چینل کا اجراء ان کی پہچان اور بقاء کا ذریعہ ہے۔

اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو

صَلُّوا عَلَی الْحبیب!                          صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمّد

  (1063) حضرت مولانا رحمت علی جماعتی نقشبندی مُدَّ ظِلُّہُ العَالِی

 ( مہتمم مدرسہ جماعتیہ رضویہ امیر روڈ بلال گنج مرکزالاولیاء لاہور )

            اَلْحَمْد للّٰہ عَزَّوَجَلدعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء و المشائخ کے ذمہ داران تشریف لائے ، بین الاقوامی اجتماع ملتان کی دعوت پیش کی اور مدنی  چینل کا بھی ذکر ہوا ۔یہ میڈیا کے اس دور میں  اہل سنّت کی ترویج و اشاعت کے لیے عظیم کوشش ہے۔ میں  اپنے پیرو مرشد حضور قبلہ پیر سید جماعت علی شاہ صاحب محدث علی پوری رحمۃ اللہ القوی کے وسیلہ جلیلہ سے  اللہ عَزَّوَجَلّ کی بارگاہ میں  دُعا گو ہوں  کہ اللہ تعالٰی امیر اہل سنت بانی دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری رضوی مدظلہ العالی کو اس اہم کام پر اپنی بارگاہ سے  اجر جزیل عطا فرمائے اور مدنی  چینل کی حفاظت فرمائے۔ آمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلَّم

اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو

صَلُّوا عَلَی الْحبیب!              صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمّد

  (1064) حضرت مولاناصاحبزادہ پیر سیدمہرامام شاہ گولڑوی مُدَّ ظِلُّہُ العَالِی

 ( آستانہ عالیہ غوثیہ مہر آباد شریف و جامعہ غوثیہ مہرویہ لودہراں )

              فقیر کوآپ کا  مدنی  چینل  دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ہے،  اَلْحَمْد للّٰہ عَزَّوَجَل دعوتِ اسلامی اہلسنّت کی خلوص سے  کام کرنے والی تحریک ہے۔ بالخصوص مدنی  چینل کھولنا یہ صرف دعوت اسلا می کی ہی خصوصیت ہے۔ اللہ تعالٰی دعوتِ اسلامی کومزید ترقی عطا فرمائے ،  آمین

اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو

صَلُّوا عَلَی الْحبیب!                          صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمّد

 (1065) حضرت مولانا قاری محمد رفیق مُدَّ ظِلُّہُ العَالِی

 ( ناظم اعلیٰ مدرسہ جامعہ سلیمانیہ تنویر القرآن دیوپل روہی نالہ روڈ کینٹ مرکز الاولیاء لاہور)

            اَلْحَمْد للّٰہ عَزَّوَجَل ! اللہ تعالٰی کے فضل و کرم سے  جہاں  ہم پر دعوتِ اسلامی کے لاکھوں  احسانات ہیں ،  انہی میں  سے  ایک احسان یہ بھی ہے کہ ہمیں  میڈیا پر دعوتِ اسلامی کا

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن