30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
صَلُّوا عَلَی الْحبیب! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمّد
(1050) حضرت مولاناپیر محسن فرید چشتی صابری مُدَّ ظِلُّہُ العَالِی
( سجادہ نشین آستانہ عالیہ پیر کرم اللہ شاہ تحصیل و ضلع پاک پتن)
یہ بات اظہر من الشمس ہے کہ الیکٹرانک میڈیا اب اسی طرح چھا گیا ہے کہ معاشرہ کے اصلاح و بگاڑ میں اس کے کردار کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔احباب دعوتِ اسلامی نے وقت کی نزاکت کو سمجھتے ہوئے اور معاملے کی سنجیدگی کو بھانپتے ہوئے ، مغربیت نواز چینل ز کا بھرپور انداز میں جواب دیتے ہوئے خالصتاً تبلیغ و اصلاحی نوعیت کے چینل کا آغاز کیا ہے۔عوام کی طرف سے بھی اس کو پذیرائی ملی ہے۔ یہ چینل مکمل ضابطہ حیات ہے اس لیے یہ اسلامی چینل اپنے مختلف پروگراموں کے ذریعے زندگی کے ہر گوشے پر روشنی ڈالتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ مدنی چینل لوگوں کی توجہ کا مرکز بنتا چلا جارہا ہے ۔ ع یہی چراغ جلیں گے تو روشنی ہوگی، کے مصداق عشقِ مصطفی صلی اللہ تعالٰی علیہ والہ وسلم کی جو شمع مدنی چینل کی صورت میں فروزاں کی گئی ہے۔ان شاء اللہعَزَّوَجَلّ یہ چار دانگ عالم کو منّور کرے گی۔ اللہ تعالٰی کارکنانِ دعوتِ اسلامی کو اِس کاوش پر اجرِ عظیم عطا فرمائے اور مخالفتوں کا مردانہ وار مقابلہ کرنے کے لیے استقامت عطا فرمائے۔آمین بجاہ سیدالمرسلین صلی اللہ تعالٰی علیہ والہ وسلم
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحبیب! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمّد
(1051) حضرت مولانا حافظ محمد نور احمد مُدَّ ظِلُّہُ العَالِی
( خطیب جامع مسجد ہوتہ روڈ پاکپتن شریف )
اللہ کے فضل سے دعوتِ اسلامی کی خدمات پہلے سے ہی بے شمار ہیں مثلاً ملتان میں ہونے والے بین الاقوامی اجتماع نے ساری دنیا کے سنیوں کا سر فخر سے بلند کردیا ہے اور جب سے مدنی چینل کا آغاز ہوا ہے اس کی برکت سے ہر خاص و عام مردوں اور عورتوں بالخصوص نوجوانوں کو علمِ دین ، عمل اور عقیدے میں پختگی نصیب ہورہی ہے۔ اللہ تعالٰی دعوتِ اسلامی کو ترقی عطا فرمائے۔ ( آمین)
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحبیب! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمّد
(1052) حضرت مولانا غلام یامین قادری مُدَّ ظِلُّہُ العَالِی
( خطیب جامع انوار مدینہ کوٹ دیوان تحصیل و ضلع پاک پتن)
اَلْحَمْد للّٰہ عَزَّوَجَلفقیر نے مدنی چینل کو دیکھا تو دل باغ باغ ہوگیا اور یہ وہ واحد چینل ہے جو اسلام کی صحیح معنوں میں تبلیغ فرمارہا ہے۔ اس پرفتن دور میں جہاں بے حیائی اور برائی پھیلانے کے اتنے گندے چینل ہیں تو دعوتِ اسلامی والوں نے اس کا قلع قمع کرنے کے لیے جو بیڑا اٹھایا ہے اللہ تعالٰی ان کا حامی و ناصر ہو اور اس کی نصرت و حمایت ہر حال میں دعوتِ اسلامی والوں کے شامل حال رہے۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحبیب! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمّد
(1053) حضرت مولانا قاری محمد عباس سعیدی مُدَّ ظِلُّہُ العَالِی
( خطیب وامام جامع مسجد گنج شکر پاکپتن شریف )
مدنی چینل جو کہ دعوتِ اسلامی نے شرو ع کیا ہے اس نے لوگوں کی زندگی میں ایک ایسا انقلاب برپا کردیا ہے کہ دنیا حیران رہ گئی ہے۔ اس کی برکت سے ایسے لوگوں کی اِصلاح ہوئی ہے جو کہ ہر وقت ٹی وی کی زینت بنے رہتے تھے، کئی لوگوں نے داڑھیاں سجائی ہیں اور باعمل بن گئے ہیں اور ان کا یہ نعرہ ہے: ’’ مدنی چینل ساڈی جان اے۔ ‘‘ مدنی چینل کی برکت سے لوگوں کے کئی شرعی مسائل حل ہوئے اور ان کو شرعی احکامات سے آگاہی حاصل ہوئی ہے۔ اگر خدانخواستہ مولانا الیاس قادری صاحب یہ کاوش نہ کرتے تو یہ معاشرہ بدعقیدگی ، گمراہی اور تباہی کے گڑھے میں مزید گرتاجاتا۔ میری یہی دُعا ہے کہ خدا مولانا الیاس قادری صاحب کو اور تمام ان سبز عمامے والوں کو شاد و آباد رکھے ۔ (آمین)
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحبیب! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمّد
(1054) اما م ا لصرف و النحو استاذالعلماء حضرت مولانا محمد ہاشم نوری مُدَّ ظِلُّہُ العَالِی
(سابق مدرس دارالعلوم حنفیہ نوریہ بصیرپور ضلع اوکاڑہ )
اللہکریم جل وعلیٰ مدنی چینل کو خلق ِ خدا عَزَّوَجَلَّ کے لیے نافع بنائے اور اس کو نظرِ بد سے محفوظ رکھے، ماشاء اللہ عَزَّوَجَلّ احسن اقدام ہے۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحبیب! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمّد
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع