30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحبیب! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمّد
(1045) حضرت مولانا محمد یار قادری مُدَّ ظِلُّہُ العَالِی
(خطیب جامع مسجد غوثیہ ٹبرشیر کوٹ پاکپتن شریف)
دعوتِ اسلامی کا مدنی چینل روح کی غذا ہے ۔مدنی چینل مسلمانوں کے لیے ایک بہترین چینل ہے اور لوگوں کو گناہوں سے نکال کر نیکیوں کی طرف راغب کررہا ہے ۔اللہ تعالٰی مولانا محمد الیاس عطار قادری صاحب کا سایہ ہمارے سروں پر تادیر قائم و دائم رکھے اور اللہ تعالٰی مدنی چینل کوترقی دے ۔جب مدنی چینل دیکھتا ہوں تو میرا دل باغ باغ ہوجاتا ہے۔ اللہ تعالٰی دعوتِ اسلامی کو سلامت رکھے۔ (آمین)
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحبیب! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمّد
(1046) حضرت مولانا اسماعیل رضوی مُدَّ ظِلُّہُ العَالِی
( خطیب جامع مسجد بلال تحصیل عارف والا ضلع پاکپتن شریف )
دعوتِ اسلامی نے جس انداز میں شروع سے کام کیا اور شریعت اور سُنّت کے مطابق فرائض سر انجام دیئے ہیں بالکل اسی طرز پر میڈیا پر آکر سو فیصد شریعت و سنت کے مطابق جھلکیاں نظر آرہی ہیں ۔جس طرح مدنی انعامات اور مدنی قافلوں کی برکت سے لوگوں میں عمل کا جذبہ بیدار ہورہا ہے اِسی طرح مدنی چینل کی برکت سے علم کا جذبہ اُجاگر ہورہا ہے۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحبیب! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمّد
(1047) حضرت مولانا عبداللہ نوری مُدَّ ظِلُّہُ العَالِی
( امام و خطیب دربارِ عالیہ حضرت بابا سید محمد ظفر شاہ رحمۃ اللہ علیہ پاکپتن شریف )
مدنی چینل پر غیبت کے متعلق بیان سنا جو مولانا محمدعمران صاحب مدظلہ العالی نے فرمایا ، ایسے سوز و رقت کے ساتھ دل کا دُکھ بیان فرمایا کہ دل کی دنیا ہی بدل گئی۔ ان شاء اللہ عَزَّوَجَلّ جو بھی ایسے بیان سُنے گا دل خودبخود گناہ سے ہٹ کر نیکی کی طرف مائل ہوتا چلا جائے گا۔اللہ تعالٰی مدنی چینل کی ٹیم اور امیر اہلسنّت مدظلہ العالی کو اور زیادہ ہمت و طاقت دے کہ وہ مسلمانوں کو گناہوں کے عمیق گڑھے سے نکال کر نیکی کے گلستان میں پہنچائیں ۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحبیب! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمّد
(1048) حضرت مولانا محمد صدیق قادری مُدَّ ظِلُّہُ العَالِی
( خطیب جامع مسجد غوثیہ پیرکریاں پاکپتن شریف )
دعوتِ اسلامی کی غیر سیاسی اور عالمگیر تحریک کا ’’ مدنی چینل ‘‘ کا سلسلہ شروع کرنا اُمّت پر بہت بڑا احسان ہے۔ مدنی چینل کے ذریعے آج لوگوں کے عقائد و اعمال دُرست ہورہے ہیں ، بے حیائی کا خاتمہ اور نیکیوں کا سلسلہ بڑھ رہا ہے۔ لوگ سکون کے متلاشی تھے، مدنی چینل کے آنے سے لوگوں کو سکون اور راحت نصیب ہوئی، ہماری اسلامی بہنوں کو گھر بیٹھے پردے میں دین کی معلومات اور دیگر مسائل سیکھنے کا موقع مِلا، بے عمل لوگ با عمل بننے لگے، گانوں باجوں اور فلموں ڈراموں کے شائق اب مدنی چینل کے ذریعے اپنی دنیااور آخرت کو بہتر بنانے کی کوشش میں لگ گئے۔ اللہ عَزَّوَجَلّ امیر اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ اور تمام دعوتِ اسلامی والوں کو سلامت رکھے جن کی محنتوں ، کوششوں اور قربانیوں سے مدنی چینل کی ترکیب بنی۔ مدنی چینل کیا آیا اُمت کی اصلاح اور گھروں ، دکانوں اور جگہ جگہ رحمتیں برسنے لگیں ۔ ( سبحان اللہ عَزَّوَجَلّ) اللہ عَزَّوَجَلّ مدنی چینل کو بُری نظر سے بچائے اور اسے مزید ترقی عطا فرمائے۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحبیب! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمّد
(1049) حضرت مولانا حافظ غلام یسین قادری مُدَّ ظِلُّہُ العَالِی
( امام وخطیب جامع مسجد رمضانیہ چوک بائی پاس، تحصیل وضلع پاک پتن شریف)
میں نے جب مدنی چینل کو دیکھا تو اَلْحَمْد للّٰہ عَزَّوَجَل میرا ایمان تازہ ہوگیا۔ یہ چینل بے حیائی اور ہر قسم کے عیب سے پاک و منزہ ہے۔ یہی چینل ہے جو خوفِ خدا عَزَّوَجَلَّ و عشق مصطفے کا پیغام گھر گھر، دکان دکان، ہسپتال اور دفاتر میں پہنچانے کی سعی جمیل کررہا ہے، اللہ تعالٰی اس مدنی چینل کو دن رات ترقیاں عطا فرمائے۔ ( آمین )
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع