30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اَلْحَمْدُﷲ عَزَّوَجَلَّ مدنی چینل کو باقی ٹی وی چینل ز سے جو انفرادی حیثیت حاصل ہے وہ عالمِ اسلام کے لیے باعثِ فخر ہے۔ دل میں کافی عرصہ سے یہ خواہش تھی کہ امیر اہلسنّت کی طرف سے کوئی ایسا کرم ہو کہ ہم براہ راست ان کی زیارت سے بھی مشرف ہوسکیں ۔ مدنی چینل کے واسطے سے ہماری یہ خواہش پوری ہورہی ہے۔ ایک دن میں خود بیٹھا مدنی چینل دیکھ رہا تھا کہ امیر اہلسنّت خود عورتوں اور مردوں کی نماز کا طریقہ بمع رکوع و سجود ارشاد فرمارہے تھے جسے دیکھ کر دلی خوشی محسوس ہوئی اور یہ اطمینان قلبی حاصل ہوا کہ اب ہمارے اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں کی نماز سنت کے مطابق ادا ہوگی۔ کئی چینل ز کی وجہ سے باطل کو جو فروغ مل رہا تھا اس کو روکنے کے لیے ایسے کام کی سخت ضرورت تھی جس کی بہاریں ہم آج اپنی آنکھوں سے دیکھ رہے ہیں ۔ اس سے مسلک اعلیٰ حضرت کو فروغ ملا اور یارسول اللہ کے نعرے ٹی وی پر گونجنے لگے ۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحبیب! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمّد
(1041) حضرت مولانا قاری احمد دین نقشبندی قادری مُدَّظِلُّہٗ العَالِی
( امام و خطیب و مہتمم جامع مسجد نور مدینہ زکریا ٹاؤن گلی نمبر38مدینۃ الاولیاء ملتان)
دینِ اسلام قیامت تک رہنے والا دین ہے۔ اس دین متین کی خدمت اور اسکا پرچار کرنے کے لئے حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطار قادری مدظلہ العالی کے زیر نگرانی ٹی وی چینل ( مدنی چینل ) دورِ حاضر میں خدمتِ دین کے لیے بھرپور انداز میں ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ اللہ تعالٰی حضرت صاحب کو مزید ایسے ایسے دین متین کے کام کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ یہودی اور طاغوتی طاقتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے اوردینِ اسلام کا پرچم پوری دنیا میں لہرانے کی توفیق عطا فرمائے۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحبیب! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمّد
(1042) حضرت مولانا محمد افضل اویسی مُدَّظِلُّہٗ العَالِی
( خطیب جامع مسجد قاسم پور واپڈ ا کالونی مدینۃ الاولیاء ملتان)
دعوتِ اسلامی اہلِ سنّت کی عظیم اصلاحی تحریک ہے جس کے بانی حضرت مولانا محمد الیاس قادری صاحب دامت برکاتہم العالیہ ہیں ۔ اَلْحَمْدُﷲ عَزَّوَجَلَّ آپ کے زیر سایہ دینی کا م احسن انداز میں ہورہا ہے۔ وہ تمام اسلامی بھائی مبارک باد کے مستحق ہیں جنہوں نے صبح و شام ایک کرکے پر خلوص انداز میں دعوتِ اسلامی کے کام کو عبادت سمجھ کر کیا۔ موجودہ دور میڈیا کا دور ہے، اَلْحَمْدُﷲ عَزَّوَجَلَّ اس دور میں مدنی چینل کا آغاز اہلِ سنت وجماعت کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں ۔ مدنی چینل جہاں فحاشی و عریانی کے تدارک میں سنگِ میل ثابت ہوگا وہاں معاشرے کو حقیقی اسلامی سانچے میں ڈھالنے کے لیے بھی زبردست کردار ادا کرے گا۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحبیب! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمّد
(1043) حضرت مولانا محمد اقبال سکندر چشتی مُدَّظِلُّہٗ العَالِی
( خطیب جامع مسجد مدینہ ، محلہ حیدرپورہ مدینۃ الاولیاء ملتان)
دُنیاروز بروز نئی نئی ایجادات اور نئے ٹیلی کمیونیکیشن سسٹم سے مستفید ہورہی ہے لہٰذا دورِ حاضر کے تقاضوں اور دُنیا تک پیغام رسانی اور اطلاعات و معلومات کی ترسیل سائنسی انداز میں پہنچانا ضرورت کے معنی میں ہے۔ حالات اِس بات کا شدت سے تقاضا کررہے ہیں کہ اپنا پیغام کم وقت ، کم خرچ اور زیادہ دور اور ہر طرف پہنچایا جائے۔ اگرچہ کیبل نیٹ ورک اِس کا ایک بہت اہم ذریعہ ہے مگر غلط اور شیطانی پیغام اِس انداز میں پھیل رہے ہیں تو ضروری ہے کہ خدائی اور رحمانی پیغام بھی اصلاح و تبلیغ کے نقطئہ نظر سے زیادہ مؤثر انداز میں پھیلایا جائے۔مدنی چینل کا آغاز بالکل انہی مقاصد کے پیشِ نظر کیا گیا ہے، جس کے دو اہم فوائد ہیں ۔ (۱ول) اللہ اور اُس کے رسول کی یاد میں وقت کا گزرنا۔ (دوم) شیطانی دُنیا سے نجات۔نیز جولوگ کسی مجبوری کے باعث محافل میں حاضر ہونے سے قاصر ہیں تو وہ اس چینل کی مدد سے مسائل ، ذکر و اذکار، ثناء خوانی اور اللہ و رسول کی محبت و اطاعت کی گفتگو احسن طریقہ سے گھر بیٹھے سُن اور سمجھ سکتے ہیں ۔دُعا ہے کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ اِ س مدنی چینل کو عزت و ترقی عطا فرمائے اور اُمتِّ مُسلمہ کو فائدہ بہم پہنچائے ۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحبیب! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمّد
(1044) حضرت مولانا ابوالنحیف محمدحنیف ضیغم مُدَّ ظِلُّہُ العَالِی
( غازی آبادمرکز الاولیا لاہور)
اسلام ایک ایسا مکمل و اکمل دین متین ہے جو ہر انسان کی ہر ضرورت کو ہر دور میں پورا کرنے کی بخوبی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ دور برق رفتاری کے ساتھ انسانی ضروریات کو پورا کرنے کا خواہاں ہے۔ مذہبی ضرورت سب سے اہم ضرورت ہے، اس کو پورا کرنا ہر مسلمان کی دلی خواہش بھی ہے اور حکمِ شریعت بھی ۔ آج اس میڈیا کے دور میں دعوتِ اسلامی کے مدنی چینل نے مسلمانوں کی مذہبی ضرورت کو اس وقت پورا کیا جب عریانی و فحاشی ایک طرف مسلمانوں کی حیاء کی جڑیں کاٹ رہی ہے اور دوسری طرف بدعقیدگی اور غیر مسلم طاقتیں مسلمانوں کے نظریات کی پامالی کا باعث بن رہی ہیں ۔ مدنی چینل نے ان دونوں مشکلات کو حل کرنے کی سعی جمیل کی ہے۔ خدا تعالیٰ حامی و ناصر ہو۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع