30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اللہ تعالٰی ا س چینل کو مزید دن دگنی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے اور اللہ تعالٰی مسلکِ حق اہلسنت اور دعوتِ اسلامی کوہمیشہ زندہ تابندہ رکھے اور حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار دامت برکاتہم العالیہ کی عمر دراز فرمائے۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحبیب! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمّد
(1031) حضرت مولانا محمدحافظ عبدالرزاق مُدَّظِلُّہٗ العَالِی
( مدرسہ غوثیہ ہدایت القرآن ممتاز آباد مدینۃ الاولیاء ملتان)
ہم مدنی چینل کو دیکھ کربہت خوش ہوتے ہیں اس کو سنتے دیکھتے ہیں اور ہمارے مسئلے حل ہوتے ہیں ۔لہٰذا اس کو جاری رکھاجائے ۔ ہماری دعا ہے اللہ تعالٰی اس نیک کام میں ترقی عطا فرمائے۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحبیب! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمّد
(1032) حضرت مولانا محمدرب نواز سعیدی مُدَّظِلُّہٗ العَالِی
( جامعہ انوار العلوم ، جامع مسجد غوثیہ حنفیہ پیر کالونی نمبر۳ مدینۃ الاولیاء ملتان )
مسلکِ اہل سنت کی ترویج واشاعت کے لیے ہماری دعوتِ اسلامی نے بہت اچھا مدنی چینل شروع کیا ہے، اس میں بچے بھی سرپرعمامہ شریف سجائے ، سنتوں کے پیکرنعت پڑھتے ، بیان کرتے نظرآتے ہیں ۔ ان کو دیکھ کر دل میں حسرت ہوتی ہے ہمارے بچے بھی اس ماحول سے وابسۃ ہوجائیں ۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحبیب! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمّد
(1033) حضرت مولانا محمد قاری شہزاد حسین مُدَّظِلُّہٗ العَالِی
( فاضل جامعہ غوثیہ ہدایت القرآن ممتاز آباد مدینۃ الاولیاء ملتان )
مدنی چینل یہ بہت ہی اچھا ہے اور اس کو مزید آگے چلانا چاہیے کیونکہ اس سے لوگوں کو بہت فائدہ ہوتا ہے، دین کی معلومات بھی ہوتی ہے اور زندگی بسر کرنے کے طریقے بھی معلوم ہورہے ہیں ۔ہم لوگ، ہمارے بچے ، دوست اور اہلِ علاقہ اس کو توجہ سے سنتے ہیں اور بہت فائدہ ہوتا ہے۔ ہماری دعاہے کہ اللہ تعالٰی اس نیک کام میں ترقی عطا فرمائے۔ ( آمین)
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحبیب! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمّد
(1034) حضرت مولانا محمدحافظ اقبال سعیدی مُدَّظِلُّہٗ العَالِی
(عربی ٹیچر نشاط ہائی اسکول مدینۃ الاولیاء ملتان)
مدنی چینل کے ذریعے کروڑوں لوگوں کو تبلیغ کی جارہی ہے اس کے جتنے محاسن لکھے جائیں کم ہیں ، میرے خیال میں تواس کا نام مدنی تبلیغ ہونا چاہیے تھا کیونکہ اس پر فتن دور میں جہاں شیطانی کام پورے عروج پر ہوں یہ مدنی تبلیغ ایسے ہے جیسے رات کے اندھیرے میں روشنی کی چمک۔ اس مدنی تبلیغ کے شروع کرنے پر میں دعوتِ اسلامی والوں کو سلام پیش کرتا ہوں ۔ کہاجاتاہے: ’’ سو سنار کی ، ایک لوہار کی ‘‘ ۔اس کی جگہ میں یہ کہناچاہوں گا: ’’ سو سنار کی ، ایک عطار کی ‘‘ ۔ علامہ الیاس عطار قادری دامت برکاتہم العالیہ نے یہ کام کرکے ہمارے دل جیت لیے ہیں ۔ دعا ہے اللہ تعالی اس کام اور تبلیغ کو تاقیامت جاری رکھے تاکہ اس سے کروڑوں لوگ مستفید ہوتے رہیں ۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحبیب! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمّد
(1035) حضرت مولانا محمدحافظ نذر حسین چشتی مُدَّظِلُّہٗ العَالِی
( فاضل جامعہ اسلامیہ انوارالعلوم ٹی بلاک مدینۃ الاولیاء ملتان )
سب سے پہلے تو امیر اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ اورمدنی چینل کی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔ دعا ہے کہ اللہ تعالٰی مدنی چینل کو مزید ترقی عطاء فرمائے اور اس کے ذریعہ سے دین اسلام اور مسلک حق اہلسنّت کو فروغ عطا فرمائے۔ مدنی چینل کی ساری نشریات بڑی مبارک ہیں اور ماہِ صفر المظفر میں جو ہفتہ اعلیٰ حضرت اور پھر ربیع الاول شریف میں عشق مصطفیٰ کی جو شمعیں روشن کیں قابلِ دید تھیں ۔امیر اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کی خوبصورت نصیحت آموز باتیں ، وضواور نماز کے مسائل یہ عام لوگوں کے لیے بڑے فائدے مند ثابت ہورہے ہیں ۔ جب سے مدنی چینل کا اجراء ہوا ہر گھر بچہ بچہ اپنی زبان سے بولتا ہوا نظر آتا ہے : ’’ ہم کو بلانا مدنی مدینے والے۔ ‘‘
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحبیب! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمّد
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع