دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Ameer e Ahlesunnat Kay Baray Main 1163 Ulama e Ahlesunnat Kay Tasurat | امیرِ اہلسنت اور آپ کی علمی و دینی خدمات کے بارے میں ۱۱۶۳ علماء اہلسنت کے تاثرات

book_icon
امیرِ اہلسنت اور آپ کی علمی و دینی خدمات کے بارے میں ۱۱۶۳ علماء اہلسنت کے تاثرات

نے بہت احسن طریقے سے  شروع فرمایا۔ درس و تدریس کے ذریعے اور قافلے مختلف مقامات پر جا کر پیارے آقا صلی اللہ تعالٰی علیہ والہ وسلمکی پیاری پیاری سنتوں  پر عمل پیرا ہونے کی دعوت کو عام کررہے ہیں ۔ اب چونکہ جدید دور ہے،  سائنسی دور ،  ٹیکنیکل دور اور میڈیا کا دور،  بہت سے   چینل  پاکستان میں  قائم دائم ہیں  جس میں  مختلف قسم کے پروگرام نشر ہوتے ہیں  لیکن ایسا  چینل  کوئی نہ تھا جو صرف مدنی آقا صلی اللہ تعالٰی علیہ والہ وسلم کی سنتوں  کا پرچار کرے۔ یہ شرف صرف مدنی  چینل  کو ہی نصیب ہوا جس میں  اسلامی بھائی آکر بہترین انداز میں  مختلف اسلامی موضوعات پر بیانات کرتے ہیں  جن کو سُن کر کافی نوجوانوں  کے دل میں  تڑپ پیدا ہوتی ہے کہ ہم بھی اسی طرح تبلیغ کا کام کریں  اور اسی طرح نعتِ رسول مقبول صلی اللہ تعالٰی علیہ والہ وسلمکے پڑھنے کی سعادت حاصل کریں ۔ مدنی  چینل  تبلیغی  چینل  ہے جس سے  ہر گھر میں  عشقِ رسول مقبول صلی اللہ تعالٰی علیہ والہ وسلمکی شمع جلے گی،  جو لوگ دین سے  دور ہیں  ان کی اصلاح ہوگی،  ہر گھر میں  اللہ تعالٰی کی عبادت کرنے کا پیغام پہنچے گا،  اس  چینل  سے  ہم سب کی دین و دنیا بہتر ہوگی،  اچھے اچھے پروگرام نشرہوں  گے،  لوگوں  کی اور ہم سب کی اصلاح ہوگی ،  دین سے  دوری نہیں  ہوگی بلکہ دین کے ساتھ محبت ہوگی۔ میری دعا ہے کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ اس  چینل  کوقائم ودائم فرمائے اور اس  چینل  کے بانیان،  عملہ،  معاونین اور مخلصین کو کامیاب وکامران کرے،  دارین کی سعادتیں  نصیب فرمائے آمین ثم آمین۔

اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو

صَلُّوا عَلَی الْحبیب!                          صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمّد

 (1027) حضرت مولانا محمدخدا بخش چشتی  مُدَّظِلُّہٗ العَالِی

 ( مہتمم جامعہ عربیہ دارالعلوم نوریہ سعیدیہ رشید آبادمدینۃ الاولیاء ملتان)

            دعوتِ اسلامی کا مدنی  چینل  دین اسلام کی ترویج و اشاعت میں  بہت اہم کردار ادا کررہا ہے ۔اللہ رب العزت اس مدنی  چینل  کو مزید کامیابی و کامرانی عطا فرمائے۔دعوتِ اسلامی کا مدنی  چینل  دین اسلام کی اشاعت کے لیے عصر ِ حاضر کی اہم ضرورت تھی،  اللہ عَزَّوَجَلَّ اسے  مزید ترقی عطا فرمائے۔

اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو

صَلُّوا عَلَی الْحبیب!                          صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمّد

  (1028)   حضرت مولانا محمدقاری امیر بخش   مُدَّظِلُّہٗ العَالِی

 (خطیب و امام جامع مسجد فرید سکھرا  شاہ فیصل کالونی مدینۃ الاولیاء ملتان )

            جب سے  ہمیں  یہ معلوم ہوا ہے کہ ہمارے مسلک حق کا مدنی  چینل  چل رہا ہے تو ہمیں  بہت زیادہ خوشی ہوئی۔ اکثر و بیشتر اس  چینل  کو دیکھتے ہیں ،  ہمارے مسائل کے حل ملتے ہیں ، دین حق ،  نعت خوانی ،  دعااور اذکار کے بارے میں  بہترین معلومات ملتی ہیں ۔ یہ اہلِ اسلام کی بہت بڑی خدمت ہے۔ اس  چینل  کے بہت سے  اثرات لوگوں  پر پڑ رہے ہیں ۔ کئی گھروں  میں  لوگ اس  چینل  کو دیکھتے اور استفادہ کرتے ہیں ۔ ہم حضرت علامہ محمد الیاس قادری مدظلہ العالی کو دل کی گہرائیوں  سے  دعا دیتے ہیں  جنہوں  نے دعوتِ اسلامی کی بنیاد رکھی اور اس میں  مزید کاوشیں  کیں  جن کو دن بدن مزید عروج مل رہا ہے،  اللہ تعالٰی اس جماعت کو قائم رکھے اور ترقیاں  دے۔  آمین

اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو

صَلُّوا عَلَی الْحبیب!      صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمّد

 (1029) حضرت مولانا محمدحافظ غلام شبیر مُدَّظِلُّہٗ العَالِی

 ( جامعہ غوثیہ ہدایت القرآن مدینۃ الاولیاء ملتان)

             جب سے  یہ معلوم ہوا ہے کہ مدنی  چینل  کے نام سے  ایک  چینل  کا اجراء ہوا ہے تو یہ جان کر بہت خوشی ہوئی ہے۔ اَلْحَمْدُﷲ عَزَّوَجَلَّدین ِاسلام کی اشاعت کے لیے پہلے بھی دعوتِ اسلامی کی خدمات بے شمار ہیں ،  جس کی بدولت دنیا بھر میں  اسلام کی اشا عت ہوئی ہے۔ امیر اہلسنّت حضرت مولاناابوبلال محمد الیاس قادری مدظلہ العالی نے مدنی  چینل  کا اجراء کرکے بہت اہم فریضہ انجام دیاہے،  اس سے  پہلے لوگوں  کے بچے گانے گاتے ہوئے نظر آتے تھے۔ اب اس  چینل  کی بدولت وہی بچے سرکارِ رسالت صلی اللہ تعالٰی علیہ والہ وسلمکی نعتوں  کے گُن گارہے ہیں ،  اللہ تعالٰی امیر اہلسنّت کی اس کاوش کو قبول فرمائے۔  (آمین)

اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو

صَلُّوا عَلَی الْحبیب!      صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمّد

 (1030) حضرت مولانا حافظ محمد قاسم سعیدی مُدَّظِلُّہٗ العَالِی

 ( مدرسہ عربیہ  انوارالعلو م مدینۃ الاولیاء ملتان)

             جب سے  معلوم ہوا ہے کہ مدنی  چینل  کے نام سے  مسلک حق اہل سنّت کی ترویج و اشاعت کے سلسلہ میں  ابتداء ہوئی ہے انتہائی خوشی ہے اور میں  باقاعدہ مدنی  چینل  دیکھتا ہوں ۔ جیسا کہ آپ کو معلوم ہے کہ عوام الناس کی دین سے  دوری ہے اسلئے مسائل کے حوالے سے  مدنی  چینل  بہت ہی اہم کردار ادا کررہا ہے۔ اور اس میں  یہ بہت ہی خوشی کی بات ہے کہ اس میں  بالخصوص عورتوں  کی تصاویر سے  اجتناب کیا گیا ہے۔یہ اسلامی شریعت و احکامات کے عین مطابق ہے اور یہ  چینل  دینِ متین کی ترویج و اشاعت میں  نہایت ہی اہم رول ادا کررہا ہے،  اور بالخصوص مسلک حق اہل سنت کے حوالے سے  ایک عظیم الشان انقلاب آئے گا۔

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن