دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Ameer e Ahlesunnat Kay Baray Main 1163 Ulama e Ahlesunnat Kay Tasurat | امیرِ اہلسنت اور آپ کی علمی و دینی خدمات کے بارے میں ۱۱۶۳ علماء اہلسنت کے تاثرات

book_icon
امیرِ اہلسنت اور آپ کی علمی و دینی خدمات کے بارے میں ۱۱۶۳ علماء اہلسنت کے تاثرات

اِنتہائی اعلیٰ دِماغ،  دور اندیش،  بااخلاق ،  منکسرالمزاج،  متحمل و بردبار،  منصوبہ ساز،  عاشق رسول اور قائدانہ صلاحیتوں  کے مالک ہیں ۔ غرضیکہ ایک کامیاب قائد و امیر ہونے کے لیے جتنے اوصاف جمیلہ کی ضرورت ہے اللہعَزَّوَجَلنے وہ سب کے سب آپ کو عطائے فرمائے ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ آج مولانا کی تحریک دنیا بھر میں  اہلسنّت و جماعت کی سب سے  بڑی اور مضبوط تحریک ہے۔

            مولانا نے دعوت و تبلیغ کے لیے صرف اجتماعات تک اپنی کارکردگی کو محدود نہیں  بنایا بلکہ انہوں  نے دین و سنیت کے استحکام کے لیے پوری دنیا میں  عموماً اور پاکستان میں  خصوصاً بے شمار مدارس دینیہ بھی قائم فرمائے،  جہاں  ہزاروں  طلباء زیور ِ علم سے  آراستہ کیے جارہے ہیں ۔ نیز  ’’  مکتبہ المدینہ  ‘‘  کے نام سے  ایک اشاعتی ادارہ قائم فرمایا جو اعلیٰ حضرت علیہ الرحمۃ والرضوان کی کتب کے ساتھ ساتھ علمائے اہلسنّت کی قدیم و جدید کتابوں  اور مولانا کے اصلاحی رسالوں  کو بڑے پیمانے پر چھاپ کر شائع کررہا ہے۔حال ہی میں  مکتبہ المدینہ نے ایک تاریخی کارنامہ انجام دیا ہے۔ مجدد اسلام اعلیٰ حضرت امام احمد رضا قدس سرہ العزیز کے فتاویٰ کا مجموعہ  ’’ فتاویٰ رضویہ  ‘‘  کو کمپوزکرکے اس کی وی سی ڈی بنادی ہے جس کی بنیاد پر فتاویٰ رضویہ کا مطالعہ کمپیوٹر کے ذریعہ باآسانی کیا جاسکتا ہے،  ایک بہت بڑی سہولت یہ ہوگئی کہ مفتیانِ کرام اگرفتاویٰ رضویہ سے  کوئی حوالہ نقل کرنا چاہیں  تو مطلوبہ عبارت کو Copyکرکے الگ سے  اپنے فتوے میں  چسپاں   (Paste) کرسکتے ہیں  ۔ دعوتِ اسلامی کا یہ کارنامہ بھی غیر معمولی کارنامہ ہے۔اس کے علاوہ بے شمار علاقوں  اور ملکوں  میں  تربیتی مراکز قائم فرمائے اور یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے۔ تحریک کے ذمہ داران جس علاقے میں  ضرورت محسوس کرتے ہیں  وہاں  مسجد ومرکز قائم کردیتے ہیں ۔

            دین و سنیت کا مختلف جہتوں  سے  کام کرنے والی اس عالمگیر تحریک نے حال ہی میں مدنی  چینل  کے نام سے  ایک ٹی وی  چینل  بھی شروع کردیا ہے۔ ٹی وی  چینل  شروع کرنا دعوتِ اسلامی کے انتہائی مستحکم تحریک ہونے کی بہت بڑی دلیل ہے۔ اپنے مشن اور اپنی آواز کو دُنیا کے گوشہ گوشہ میں  پہنچانے کے لیے ٹی وی  چینل  شروع کرنے کا یہ فیصلہ یقیناً مولانا الیاس قادری صاحب کا قابلِ تحسین اِقدام ہے اور اس بات کی علامت بھی کہ وہ عصر حاضر کے تقاضوں  سے  پوری طرح واقف ہیں ۔موجودہ دور میں  میڈیا کتنی بڑی طاقت ہے اس کا اندازہ ہر دانشمندکو ہے۔ انسانی دلوں  پرحکومت کرنے کے لیے قلم اور خطاب کی تاثیر کی دنیا ایک زمانہ سے  قائم ہے۔ لیکن اب اس میں  میڈیا کا بھی اضافہ کرنا ہوگا۔ اس لیے کہ ماضی میں  افکار و نظریات کی تعمیر کا جو کام قلم اور خطاب سے  کیا جاتا تھا وہی کام اب اس سے  زیادہ مؤثر انداز میں  میڈیا سے  لیا جارہا ہے۔ اس کی تاثیر کا حال یہ ہے کہ آپ چند سیکنڈوں  میں  پوری دنیا میں  اپنی آواز کروڑوں  انسانوں  تک پہنچاسکتے ہیں  اور اس کے ذریعہ نظریات بدلے جاسکتے ہیں ،  فکر بدلی جاسکتی ہے،  تاریخ کا دھارا موڑا جاسکتا ہے۔دُنیا کی بہت ساری قومیں  اپنے مذہبی نظریات کی تبلیغ کے لیے اس کا استعمال کررہی ہیں  بلکہ یہود و نصاریٰ تو اسلام اور مسلمانوں   کے خلاف غلط فہمی پیدا کرنے کے لیے اس کا استعمال ایک عرصہ سے  کررہے ہیں  جسے  دیکھ کر ہمارا دل ہمیشہ مضطرب رہتا تھا لیکن اسباب و وسائل کی کمی کی وجہ سے  اس کے مقابلہ میں  ہم نہ کوئی ٹی وی  چینل  شروع کرسکتے تھے اور نہ اسلام اور مسلمانوں   کے خلاف پھیلائی جانے والی غلط فہمیوں  کا جواب اسی انداز میں  دے سکتے تھے۔

            لیکن اب  اَلْحَمْدُ ﷲعَزَّوَجَلّ ! اہلسنّت و جماعت کی ایک تحریک اسباب و وسائل کے لحاظ سے  اس قابل ہوگئی کہ اس نے اپنا  چینل  شروع کردیا تو یہ بات ہمارے لیے انتہائی خوشی کا باعث ہے کہ آج ہماری ایک بے بسی و بے کسی دور ہوگئی اور اب ہم بہت حد تک اس قابل ہوگئے کہ اغیار کی پھیلائی ہوئی گمراہیوں  کا جواب دے سکیں ۔ مدنی  چینل کی سب سے  بڑی جو خصوصیت ہے وہ یہ ہے کہ اس پر آپ کو نہ عورتیں  نظر آئیں  گی اور نہ میوزک کی آواز ۔  مدنی  چینل اس طرح کی کمزوریوں  اور خامیوں  سے  پاک خالص مذہبی  چینل  ہے اس لیے کہ یہ  چینل  ایک ایسی مذہبی تحریک کے زیر اہتمام ہے جو شریعت کے تقاضوں کی پامالی ہرگز گوارا نہیں کرسکتی۔ امید ہے تحریک کے ذمہ داران ہمیشہ اس بات کا التزام کریں  گے۔میرا خیال یہی ہے کہ آپ لوگوں  نے میدانِ جنگ میں  امتِ مسلمہ کو وہی ہتھیار فراہم کردیا ہے جس کی اسے  اپنے بقا کے لیے ضرورت تھی،  اس کے ذریعہ اپنا دفاع بھی کیا جاسکتا ہے اور دشمن کی کاٹ بھی۔

اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو

صَلُّوا عَلَی الْحبیب!                صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمّد

 (1025)  حضرت مولانا مفتی محمدجمال اختر   مُدَّظِلُّہٗ العَالِی

 (مہتمم مدرسہ احسان العلوم کریم الدین پور گھوسی ہند)

            اللہ تبارک و تعالیٰ  کے فضل و کرم سے  و بعنایت رسول اکرم صلی اللہ تعالٰی علیہ والہ وسلم دعوتِ اسلامی ایک غیرسیاسی تحریک محض دینی و ملی اصلاحی تحریک ہے کیونکہ صرف تقریر کے ذریعے تبلیغ کا کام درکار نہیں  لہٰذا عملی میدان میں  ہر پہلو سے  تبلیغ کو عام کرنا بہت ضروری ہے۔ مدنی  چینل  سے  دین کی بات ہر اسلامی بھائی کے گھر میں  پہنچانا  ہم سب برداران ِ اسلام کا دینی و ملی و قومی و ملکی فریضہ ہے۔

اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو

صَلُّوا عَلَی الْحبیب!      صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمّد

 (1026) حضرت مولانا محمدریاض گولڑوی   مُدَّظِلُّہٗ العَالِی

 (مہتمم مدرسہ غوثیہ مہریہ تعلیم القرآن جامع مسجد رحمن چوک مدینۃ الاولیاء ملتان)

            اَلْحَمْدُﷲ علی احسانہ امیر اہلسنّت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری رضوی دامت برکاتہم العالیہ کے فیوض و برکات سے  لاکھوں  نوجوان مسلمانوں   کے دلوں  میں  خشیت ِ الہٰی اور عشقِ رسول صلی اللہ تعالٰی علیہ والہ وسلم کی شمع جلی اور اس پُر فتن دور میں  نیکی کی دعوت دینا اور کسی کو برائی سے  روکنا بہت بڑا جہاد ہے۔ اَلْحَمْدُﷲ عَزَّوَجَلَّ یہ کام دعوتِ اسلامی

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن