30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(1021) حضرت مولانا غلام حسین رضوی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(مہتمم دارالعلوم غوثیہ رضویہ، ہاؤسنگ کالونی ، کلورکوٹ، ضلع بھکر، پنجاب، پاکستان)
حق وباطل کامقابلہ انسان کی آفرینش (پیدائش) سے جاری ہے ، حضرت سیِّدُنا آدم صفی اللہ عَلٰی نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلامکے مقابلے میں ابلیس، حضرت ہابیل رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ کے مقابلے میں قابیل ، حضرت سیِّدُنا ابراہیم عَلٰی نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام کے مقابلے میں نمرود، حضرت سیِّدُنا موسیٰ عَلٰی نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلامکے مقابلے میں فرعون اورہمارے پیارے پیارے آقا حضرت محمدمصطفٰیصلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکے مقابلے میں ابولہب وابوجہل وغیرہ۔ اس طرح ہرزمانہ میں باطِل مختلف اشخاص اور صورتوں میں حق سے نبردآزما رہا ہے لیکن فتح ہمیشہ حق کوحاصل ہوئی اورباطِل کو شکست کا منہ دیکھنا پڑاکیونکہ اللہ تعالٰی کا فرمان ہے: {وَ قُلْ جَآءَ الْحَقُّ وَ زَهَقَ الْبَاطِلُؕ-اِنَّ الْبَاطِلَ كَانَ زَهُوْقًا(۸۱)(پ۱۵بَنِی اسراء یل۸۱) } امام اہلسنّت ، اعلیٰ حضرت ، مجدِّددین وملّت مولاناشاہ امام احمد رضا خانعلیہ رحمۃ الرحمن اپنے شہرۂ آفاق ترجمۂ قرآن کَنزُالایمانمیں اس کا ترجَمہ یوں فرماتے ہیں : ’’ اورفرماؤکہ حق آیا اور باطل مٹ گیا بے شک باطل کومٹنا ہی تھا۔ ‘‘
اعلیٰ حضرت عظیم البرکت شاہ امام احمد رضا خان علیہ رحمۃ الرحمن نے بدمذہبوں کا مقابلہ کیا، اسی کی کڑی اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ کا فیضان اورپیغام لے کرموجودہ دورمیں دُنیا کے کونے کونے میں ہرعام وخاص تک پہنچانے کاسہرا امیرِاہلسنّت، محسنِ اہلسنّت حضرت قبلہ مولانا محمدالیاس عطارؔقادری دامت برکاتہم العالیہ کے سرہے، اس عظیم مشن کوامیرِاہلسنّت دامت فیوضہم نے دعوتِ اسلامی کی بنیادرکھ کرپوری دُنیامیں سرانجام دیا، اور مَدَنی چینل کے ذریعے اہلسنّت وجماعت کی اس کمی کوبھی پوراکردیا۔
ہماری دُعا ہے کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ حُضُورِ اکرم صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکے طفیل حضرت مولانامحمدالیاس عطارؔقادری دامت برکا تہم العالیہ کی عمرمیں بَرَکت عطافرمائے اور مَدَنی چینل کودن دُونی اوررات چُوگنی ترقی عطا فرمائے اورآپ کو مزیداہلسنّت کی خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے، آمین۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(1022) حضرت مولانا محمدممتازاحمدباروی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(جامعہ نعمانیہ رضویہ، حامدآباد، لیّہ، پنجاب ، پاکستان)
عُریانی اورفحاشی کے اِس عالمگیرماحول میں ضرورت تھی کہ ایک ایسا اِسلامی چینل ہونا چاہیے جومعاشرے کوعُریانی اورفحاشی سے محفوظ کرے اوربدمذہب لوگوں کو بھرپورجواب دے اورمسلمانوں خُصُوصاً نوجوان نسل کے دِلوں میں عشقِ الہٰی عَزَّوَجَلَّ اورعشقِ رسالت مآب صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکوٹ کوٹ کربھردے۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ مَدَنی چینل ان تمام تقاضوں کواَحسَن طریقے سے پوراکررہاہے اور مسلکِ اعلیٰ حضرت کی ترویج کررہاہے۔دُعا ہے کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ مَدَنی چینل کودن دُونی اوررات چُوگنی ترقی عطا فرمائے اوریہ چینل اپنی مدنی مُشکباربہاریں اسی طرح مسلمانوں کے لیے عُمُوماً اوراہلسنّت کے لیے خُصُوصاً پیش کرتا رہے، آمین۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(1023) خلیفہ ٔ قطب مدینہ حضرت مولانا الہٰی بخش ضیائی مُدَّظِلُّہٗ العَالِی
(خطیب اہلسنّت ، شاداب کالونی، علامہ اقبال روڈ گڑھی شاہومرکزالاؤلیاء لاہور )
فرمان الٰہی عَزَّوَجَلَّ ’’ اُدْعُ اِلٰى سَبِیْلِ رَبِّكَ بِالْحِكْمَةِ وَ الْمَوْعِظَةِ الْحَسَنَةِ ‘‘ (پ ۱۴اَلنَّحْل۱۲۵) (ترجَمۂ کنزالایمان: اپنے ربّ کی راہ کی طرف بلاؤ پکی تدبیر اور اچھی نصیحت سے ۔) پرعمل کرتے ہوئے دعوت اسلامی اہلسنّت و جماعت کی طرف سے اس وقت تبلیغ دین کا فریضہ سرانجام دے رہی ہے۔اللہعَزَّوَجَل دعوتِ اسلامی کو دِن دونی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے اوراس کے مدنی چینل کو نظرِ بد سے بچائے۔امین
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحبیب! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمّد
(1024) حضرت مولانامحمدیوسف رضا قادری اختری مُدَّظِلُّہٗ العَالِی
(خطیب اہلسنت وبانی ایم۔یو۔ایف۔ہند )
وہ ساعت بھی کتنی مقدس تھی جب مسلمانانِ عالم کی اصلاح کے لیے دعوتِ اسلامی کی بنیاد رکھی گئی۔ کسے معلوم تھا کہ دیکھتے ہی دیکھتے یہ تحریک بحروبر کی وسعتوں میں پھیل جائے گی اور افکار و اعمال کے اصلاح کی سب سے بڑی تحریک بن جائے گی۔ مولانا الیاس قادری صاحب قبلہ کی مساعی جمیلہ کے نتیجے میں آج دعوتِ اسلامی 66 (تاحا ل ڈیرھ سو سے زائد ) ممالک میں قائم ہوچکی ہے اور کروڑوں مسلمان اس تحریک کے ذریعہ صوم و صلوٰۃ اور سنت نبوی کے پابند ہوگئے ہیں ۔
اِس تحریک کی کامیابی کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ اسے ایک انتہائی مخلص اور باعمل قائد و امیر نصیب ہوا۔ مولانا الیاس قادری صاحب جہاں ایک باعمل داعیٔ اسلام ہیں وہیں
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع