30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
میرے لیے سب سے بڑی خوشی کی بات یہ ہے کہ جب مَدَنی چینل کومخالفتوں کا سامنا ہوا، تومیرے پیرومرشد، حضرت علامہ سیّدحامدسعید کاظمی شاہ صاحب نے بَہُت بڑاکرداراداکیا ہے۔ہماری دُعا ہے کہ اللہتبارک وتعالیٰ حُضُورنبیٔ کریم صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکے نعلینِ پاک کے صدقے مَدَنی چینل کو اپنی حِفظ واَمان میں رکھے، آمین ۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(1016) حضرت صاحبزادہ منصوراحمدنقشبندی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(آستانہ عالیہ، مبیل شریف، کلورکوٹ، ضلع بھکر، پنجاب ، پاکستان)
دَورِحاضرایک پُرفتن دَورہے، اورمسلمانوں کی پوزیشن بَہُت نازُک ہے، یہودونصاریٰ نے پرنٹ میڈیااورالیکٹرانک میڈیاسے مسلمانوں کوتباہی کے دَہانے پر لا کرکھڑاکردیاہے۔مَیں سمجھتا ہوں کہ مَدَنی چینل کا اِجراء تمام مسلمانوں کے لیے بَہُت بڑی تبلیغی اَہمیت کا حامل ہے، اس سے پوری دُنیا میں اِسلام اور اہلسنّت کا چرچاہوگا۔یہ وقت کی اَہم ضرورت تھی جس کا اِجراء اللہتبارک وتعالیٰ نے اہلسنّت وجماعت کی عظیم الشان غیرسیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے ہاتھوں سے کروایا۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ مَدَنی چینل کودن دُونی رات چُوگنی ترقی عطا فرمائے، اوراس کودَورِحاضرکے لوگوں کے لیے راہ ِ نجات کا ذریعہ بنائے، آمین ۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(1017) حضرت مولانا محمدسلیم اخترندیم مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(سرپرست بہارِمدینہ سوسائٹی، ضلع لیہ، پنجاب ، پاکستان)
نیکی کی دعوت کیلئے مَدَنی چینل کا اِجراء ایک اچھا اِقدام ہے ۔ سُنَّتِ نبوی علیٰ صاحبھا الصلوٰۃ والسلام کے فروغ کے لیے دعوتِ اسلامی دن رات کوشاں ہے، سُنَّتوں بھرے اجتماعات اس جماعت کاشیوہ ہے۔اس جماعت کاہرسپاہی سُنَّتِ نبوی علیٰ صاحبھا الصلوٰۃ والسلام پرگامزن ہے، اس جماعت نے ایک مختصرسے عرصہ میں بینَ الاقوامی شُہرت حاصل کرلی ہے، یہ اِس کی سچائی کا بیّن ثبوت ہے، اب اس جماعت اورتحریک کے زیرِاِہتمام مَدَنی چینل شروع کیا گیاہے۔مَیں اس چینل کی پوری ٹیم کومُبارکبادپیش کرتاہوں ۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(1018) حضرت مولانا صاحبزادہ محسن رضا اعظمی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(مہتمم جامعہ مدینۃ العلوم، ضلع لیہ، پنجاب ، پاکستان)
دعوتِ اسلامی ایک عظیم جماعت ہے جوکہ دُنیاکے طول وعرض میں پھیلی ہوئی ہے، دعوتِ اسلامی پہلے بھی دین کی تبلیغ، حُضُورسرورِکائنات صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی ناموس اورپیارے آقا صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی سُنَّتوں کوعام کرنے کے لیے کام کررہی تھی۔اب نیکی کی دعوت کیلئے اس کا مَدَنی چینل کا آغازکرناایک بَہُت اچھا اِقدام ہے، اس عظیم کاوِش سے لوگ مزیدزیورِعلم سے آراستہ ہوں گے۔ اللہعَزَّوَجَلَّپیرطریقت حضرت قبلہ محمد الیاس عطارؔقادری دامت برکا تہم العالیہ کی عمرمیں بَرَکت عطا فرمائے، آمین۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(1019) حضرت مولانا محمدامیراعظم چشتی گولڑوی نظامی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(خطیب جامع مسجدغوثیہ ، محلہ بستی خیل، تحصیل کورکوٹ ، ضلع بھکر، پنجاب ، پاکستان)
اَلْحَمْدُلِلّٰہعَزَّوَجَلَّآج کے اس پُرفِتَن دَورمیں مَدَنی چینل کے ذریعے ہمیں نیکی وبھلائی ، نیکی کی تلقین اورمحبتِ عشقِ رسُول صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکی تعلیمات کا درس مِلا ہے۔ مَدَنی چینل نوجوان نسل پڑھالکھاطبقہ، بالخصوص اسلامی بھائیوں اوراسلامی بہنوں کے لیے حُصُولِ علمِ دین کا ایک اہم ذریعہ ہے۔تمام اسلامی بھائی اور اسلامی بہنیں مَدَنی چینل کے ذریعے اپنی زندگیوں کودینِ اسلام کے مطابق گزاریں اور اپنے علم وعمل میں اِضافہ کرکے ثواب حاصل کریں ۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(1020) حضرت مولانا محمدسلطان چناء الدین مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(سجادہ نشین دربارعالیہ سرداربخش رحمۃ اللہ علیہ، بھکر، پنجاب ، پاکستان)
مَجلِس رابِطہ بِالعُلمَاء وَالمَشائِخکی زبانی مَدَنی چینل کے بارے میں معلومات ہوئیں ، مَیں ویسے بھی دعوتِ اسلامی کے بھکرمیں ہونے والے سُنَّتوں بھرے اِجتماعات میں شرکت کا شرف حاصل کرتا رہتاہوں اور حسبِ توفیق اسلامی بھائیوں سے تعاوُن بھی کرتاہوں تاکہ دعوتِ اسلامی دن بدن ترقی کرے، اوروہ مَدَنی چینل اور اپنے اجتماعات کے ذریعے لوگوں کے دِلوں میں حُضُور صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکے عشق کی شمع روشن کرتے رہیں ، اللہعَزَّوَجَلَّاوراس کا رسُول صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم آپ کا حامی وناصرہو، آمین۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع