30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
(1000) حضرت مولانا سیدحافظ سجاداحمدشاہ مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(خطیب وامام جامع مسجدنورانی، تحصیل وضلع مظفرگڑھ ، پنجاب ، پاکستان)
ہرعام وخاص کے لیے مَدَنی چینل دیکھنا بَہُت ضروری ہے ، جس نے وُضُو، غسل، طہارت اورنمازکے مسائل سیکھنے ہوں مَدَنی چینل پابندی سے دیکھے اورسُنے ، سنّتیں سکھانے کے لیے توایک بہترین اُستادکی حیثیت رکھتا ہے۔ مَدَنی چینل اِنسان کواچھا مسلمان بنادیتاہے اورسچا عقیدہ فراہم کرتاہے۔ اللہعَزَّوَجَلَّدیکھنے کی توفیق عطا فرمائے، آمین۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(1001) حضرت مولانامحمدجمال مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(امام جامع مسجداڈاٹیل، تحصیل وضلع مظفرگڑھ، پنجاب ، پاکستان)
تمام ٹی وی چینل جوچل رہے ہیں ، سب میں بے پردگی توہے، چاہے خبریں ہی کیوں نہ سُن رہے ہوں ، کمرشل نشریات میں توبَہُت زیادہ ہوتی ہے مگرقربان جاؤں حضرت امیرِاہلسنّت دامت برکا تہم العالیہ کی سوچ پرجنہوں نے مَدَنی چینل چلا کرگھربیٹھے تبلیغ شروع کردی۔بَہُت سے لوگ مَدَنی چینل دیکھ کرنمازکے پابند ہو گئے ہیں اورکافی سُنَّتیں سیکھنے لگے اورعلمِ دین کاہروقت درس جاری ہے۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ کامیاب فرمائے اورامیرِ اہلسنّت دامت برکا تہم العالیہ کی زندگی درازفرمائے ، آمین۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(1002) حضرت مولانا سیدغلام مرتضٰے شاہ مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(خطیب جامع مسجد، لال چوک، موضع بھٹ قائم شاہ، تحصیل وضلع مظفرگڑھ، پنجاب ، پاکستان )
ہم دعوتِ اسلامی کے کام پر قربان ہیں ، ہم ہروقت دُعاگوہیں کہ اللہ عَزَّوَجَلَّامیرِاہلسنّت دامت برکا تہم العالیہ کی زندگی درازفرمائے، جنہوں نے مَدَنی چینل چلا کراہلسنّت پراِحسان کیا ، جس کے ذریعے عقیدے کوسمجھنے اور اس پرکاربندرہنے کاجذبہ بیدارہوااوربدعقیدگی کے سیلاب کوروکنے کااہم کردار اداکیا۔ مَدَنی چینل کو چلنا چاہیے ، اللہعَزَّوَجَلَّکامیاب وکامران فرمائے ، آمین۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(1003) حضرت مولانا حکیم محمدمنظورالحق رزاقی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(خطیب جامع مسجدالکاظمی، تحصیل وضلع مظفرگڑھ ، پنجاب ، پاکستان)
مَدَنی چینل کودیکھ کر بَہُت متأثرہوا، ایک مرتبہ میرابیٹاگم ہوگیا، میں نے اللہعَزَّوَجَلَّسے دُعا کی کہ اگردعوتِ اسلامی حق پرہے اوریہ سب تیرے برگزیدہ بندے ہیں توگمشدہ بچہ مل جائے ، اَلْحَمْدُلِلّٰہعَزَّوَجَلَّشام تک بچہ مل گیا۔
دُعا ہے کہ جب میں مَروں تودعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول میں مروں ، امیراہلسنّت دامت برکا تہم العالیہ نے اپنے دشمنوں کوپیشگی معاف کررکھاہے ، میں بھی خطابات میں اپنے دشمنوں کوپیشگی معاف کرنے کااعلان کرتا ہوں۔دعوتِ اسلامی قولاً نہیں فعلاًہے، صرف تقریراًاورتحریراًنہیں بلکہ عملاً ہے۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(1004) حضرت مولانا حکیم سیدمحمدرمضان شاہ مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(آستانہ عالیہ دربارجال والا، پیرچوک وسندے، تحصیل وضلع مظفرگڑھ، پنجاب، پاکستان )
اِس پُرفِتَن دورمیں اللہعَزَّوَجَلَّنے حضرت مولانا محمدالیاس عطارؔقادری دامت برکاتہم العالیہ کودینِ متین کی خدمت کے لیے چُن لیاہے، جہاں نوجوان بے راہ رَوی کا شکارتھے ، فحاشی وعُریانی کادَوردَورہ تھا، وہاں دعوتِ اسلامی کے ذریعے سُنَّتوں پرعمل کرنا عام ہوگیا، جونوجوان کھیل کودمیں وقت گزارتے تھے اب وہ مدنی کام میں دُھوم دھام سے مصروف ہیں ۔سبزسبزعماموں کی بہارآگئی، چوک درس سے لوگوں کو بازارمیں علمِ دین حاصل کرنے کاموقع ملا، صدائے مدینہ نے توبَہُت سوں کونمازی بنادیا۔مدنی قافلے میں سفرکرکے جوواپس آتا ہے، ماں باپ کے ہاتھ چومتا نظرآتا ہے، نعت شریف پڑھتا اورجھُومتا نظرآتا ہے، یہ سب دعوتِ اسلامی کے ذریعے امیرِ اہلسنّت دامت فیوضہم کا فیضان ہے۔
علاوہ ازیں مَدَنی چینل نے توپوری دُنیا میں تہلکہ مچادیاہے، کئی لوگ اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان علیہ رحمۃ الرحمن کے نام سے بھی واقف نہ تھے، اَب توحقیقت کھل کرسامنے آئی ہے کہ وہی مردِقلندر، مجددِّدین وملت، عاشقِ رسُولِ مقبول صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمجنہوں نے بدمذہبوں کے آگے بند باندھ دیا، اِس کے علاوہ عشقِ مصطفٰے صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکی شمع روشن کی ، کُندذِہنوں کوروشنی پہنچائی۔عشق ومحبت بھراکلام حدائق بخش اور قصیدہ بُردہ شریف اچھے اندازمیں نشرکیا۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ کامیاب فرمائے، آمین۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع