30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
(995) حضرت مولانا نورمحمد باروی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(سگ درِاولیاء لیہ ، پنجاب ، پاکستان)
قاری ذیشان صاحب اورپروفیسرکرامت اللہ صاحب نے جس عقیدت کا اظہارفرمایا، بندہ ٔناچیزبھی اِن تمام باتوں کودِل سے تسلیم کرتا ہے۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ ہمیں نیک عمل کی توفیق عطا فرمائے، آمین۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(996) حضرت مولانامحمدشفیق رضا مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(امام وخطیب جامع مسجدچک نمبر120-T.B.Aفاضل جامعہ نظامیہ رضویہ مرکزالاولیاء لاہور)
اَلْحَمْدُلِلّٰہعَزَّوَجَلَّجس چیزکی اُمتِ مُسلِمہ کوضرورت تھی وہ اَہم چیزٹی وی پراچھے چینل کی تھی جوکہ دعوتِ اسلامی نے مَدَنی چینل کا اِجراء کرکے پوری کردی۔دُعا ہے کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ دعوتِ اسلامی اوراِس مَدَنی چینل کومزیدترقی عطا فرمائے، آمین۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(997) حضرت مولانا غلام شبیر سعیدی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(خطیب جامع مسجدڈیوالہ، تحصیل وضلع علی گڑھ ، پنجاب، پاکستان)
اِسپُرفِتن دَورمیں مَدَنی چینل خزاں میں رحمت کا قطرہ ثابت ہواہے۔ مَدَنی چینل پرجوپروگرام دیکھے اورسُنے جاتے ہیں اس کا علمائے کرام ، طلباء اورعوام النّاس کویکساں فائدہ ہورہاہے۔جہاں کیبلزپرباقی ماندہ چینل زنے معاشرے کوتباہی کے کنارے پرپہنچادیاہے۔وہاں اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ مَدَنی چینل نے کردارسازی میں اہم کام کیاہے۔نوجوان نسل کوگھربیٹھے ، ہوٹل اورقہوہ خانے میں اچھے پروگرام دیکھنے کا موقع ملا ہے۔بَہُت سے لوگوں سے معلوم ہواہے کہ مَدَنی چینل کے پروگرام سُن کرتوبہ کی توفیق ملی ہے، صوم وصلوٰۃ کے پابند ہوگئے ہیں ۔ اللہعَزَّوَجَلَّ مَدَنی چینل چلانے والوں کومزیداچھے پروگرام چلانے کی ہمت دے، آمین۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(998) حضرت مولانا محمداقبال سعیدی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(مہتمم مدرسہ غوثیہ سعیدیہ مظہرالعلوم، تحصیل کبیروالا، ضلع خانیوال ، پنجاب ، پاکستان)
اَلْحَمْدُلِلّٰہعَزَّوَجَلَّہماری تمنّاکے مطابق دعوتِ اسلامی نے ہمیں اس چینل سے آگاہ کیاہے، جس سے ہم بالکل ناواقف تھے۔ مَدَنی چینل ہمیں زندگی کے تمام طریقے سُنَّت کے عین مطابق سکھارہاہے، اس چینل سے ناصرف ہمارے علاقہ کی تربیت ہورہی ہے، بلکہ پوری دُنیااس چینل سے فائدہ حاصل کررہی ہے۔اس چینل سے ہمیں سُنَّتیں سیکھنے اورحضرت صاحب کے بیانات سننے کوملتے ہیں اورہم آپ کے دِیدارکوتڑپتے تھے لیکن مَدَنی چینل نے ہمیں دیدارِعطارؔسے بھی نوازا، اَلْحَمْدُلِلّٰہعَزَّوَجَلَّ حضرت صاحب کا بیان سننے سے ہمیں بڑالُطف اوردرسِ عبرت حاصل ہواہے، جس سے ہمیں اپنی ، اپنے دوستوں ، گھر والوں اوراپنے بچوں کی زندگی سُنَّت کے مطابق گزارنے کا موقع ملاہے۔اوراس چینل سے ہمیں قراٰنِ پاک کی تلاوت ، نعت خوانی ، درسِ قراٰن وحدیث اورسُنَّتوں بھرے بیانات ہروقت سننے کوملتے ہیں ، مَدَنی چینل کا سب سے بڑافائدہ یہ ہے کہ اس سے ہمارے مسلک حق اہلسنّت کا وسیع پیمانے پرکام ہورہاہے، اللہعَزَّوَجَلَّکے کرم سے جب سے مَدَنی چینل ہمارے علاقے میں چلنا شروع ہواہے، ہرطرف بہاریں ہی بہاریں نظرآتی ہیں ۔
ہماری دعاہے کہ اللہعَزَّوَجَلَّاِس مَدَنی چینل کودن دُونی رات چُوگنی ترقی عطا فرمائے اورفیضانِ عطارؔتاقیامت جاری رہے، آمین۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(999) حضرت مولاناسیدمختاراحمدشاہ مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(امام وخطیب جامع مسجدفیضانِ مدینہ ، تحصیل وضلع مظفرگڑھ ، پنجاب ، پاکستان)
اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ دعوتِ اسلامی نے مَدَنی چینل کا آغازکرکے اہلسنّت وجماعت کا مسئلہ حل کردیاہے۔چونکہ یہ میڈیاکا دَورہے، لوگ گھروں میں وقت گزارنے کے لیے ٹی وی دیکھتے ہیں ۔تقریریں سُنتے ہیں ، تواس سے نوجوان نسل کے عقائدتنزل کاشکارتھے، جب سے مَدَنی چینل چلاہے، اپنے پرائے کا فرق سمجھنا آسان ہوگیا ہے۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ مَدَنی چینل چلانے والوں کی کوششوں کوقبول فرمائے اوراَمیردعوتِ اسلامی مُدَّظِلُّہُ العَالِی کی زندگی دراز فرمائے، آمین ۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع