دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Ameer e Ahlesunnat Kay Baray Main 1163 Ulama e Ahlesunnat Kay Tasurat | امیرِ اہلسنت اور آپ کی علمی و دینی خدمات کے بارے میں ۱۱۶۳ علماء اہلسنت کے تاثرات

book_icon
امیرِ اہلسنت اور آپ کی علمی و دینی خدمات کے بارے میں ۱۱۶۳ علماء اہلسنت کے تاثرات

کو دنیا بھر میں  عام کرنے کا عزمِ مُصمّم رکھتی ہے،  اِن تمام اُمور کو بحسنِ خوبی سر انجام دینے کے لئے متعدِّد مجالس کا قیام عمل میں  لایا گیا ہے جن میں  سے  ایک مجلس  ’’ المدینۃ العلمیۃ  ‘‘ بھی ہے جودعوتِ اسلامی کے جید وقابل عُلمائے کرام کَثَّرَ ھُمُ اللّٰہُ تعالٰی پر مشتمل ہے ،  جس نے خالص علمی،  تحقیقی او ر اشاعتی کام کا بیڑا اٹھایا ہے۔ اس مجلس کے مندرجہ ذیل چھ شعبے ہیں :

 (۱) شعبہ کتُبِ اعلیٰ حضرت     (۲) شعبہ تراجمِ کتب    (۳) شعبہ درسی کُتُب

   (۴) شعبہ اصلاحی کُتُب    (۵) شعبہ تفتیشِ کُتُب    (۶) شعبہ تخریج

             ’’ المدینۃ العلمیۃ  ‘‘ کی اوّلین ترجیح سرکارِ اعلیٰ حضرت اِمامِ اَہلسنّت، عظیم البَرَکت، عظیمُ المرتبت،  پروانۂ شمعِ رِسالت،  مُجَدِّدِ دین و مِلَّت،  حامیٔ سنّت ،  ماحیٔ بِدعت،  عالِمِ شَرِیْعَت،  پیرِ طریقت، باعثِ خَیْر و بَرَکت،  حضرتِ علاّمہ مولیٰنا الحاج الحافِظ القاری شاہ امام اَحمد رَضا خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰن کی گِراں  مایہ تصانیف کو عصرِ حاضر کے تقاضوں  کے مطابق حتَّی الْوَسْع سَہْل اسلُوب میں  پیش کرنا ہے۔ تمام اسلامی بھائی اور اسلامی بہنیں  اِس عِلمی ، تحقیقی

اور اشاعتی مدنی کام میں  ہر ممکن تعاون فرمائیں  اورمجلس کی طرف سے  شائع ہونے والی کُتُب کا خود بھی مطالَعہ فرمائیں  اور دوسروں  کو بھی اِ س کی ترغیب دلائیں  ۔

             ’’ المدینۃ العلمیۃ  ‘‘ میں  تشریف لانے والے کثیر علماء کرام میں  سے  چندشخصیات کے تاثرات کے اقتباسات ملاحظہ فرمائیے:

 (44)  حضرت مولانا ابو الخیر سید حَسِین الدین مُدَّظِلُّہُ العَالِی

 (خلیفہ سید قطب مدینہ ،  سر براہ اعلیٰ تنظیم المدارس اہلسنّت پاکستان،  مہتمم جامعہ رضویہ ضیاء العلوم راولپنڈی)

            اسلام کی طرف دعوت دینا ، ہر عاقل بالغ مسلمان پر بقدر علم و استطاعت فرض و لازم ہے ۔ پاکیزہ خانقاہوں ،  علمی مذاکرات اور مذہبی تقریبات و اعراسِ مبارکہ میں  جہاں  جہاں  پر شریعت کے مطابق تبلیغی و اشاعتی پروگرام ہوتے ہیں  ان میں  بہت نمایاں اور منظم طریقے پر دعوتِ اسلامی اپنا دعوتی پیغام پیش کر رہی ہے۔ میرے لیے یہ بھی بہت خوشی کی بات ہے کہ دعوتِ اسلامی کے پیغام سے  عام لوگ جو ہر روز مساجد ،  مدارس یا خانقاہوں  میں  آتے جاتے ہیں  ان کو متاثر کرنے کی بہ نسبت وہ نوجوان جو کالجوں  ،  یونیورسٹیوں  یا بازاروں میں  اپنا وقت گزارتے ہیں  ان پر زیادہ توجہ کی گئی ہے اور الحمدللّٰہ اس کے بہت بہتر ثمرات ہمارے سامنے آشکار ہوئے ہیں ۔ دعوتِ اسلامی کے امیر،  ان کے مشیر اور رفقا ء کار نے جامعات اور دارالعلوم کی طرف توجہ دی تو ان مدارس کے طلبہ وطالبات کی تعداد بھی روز بروز بڑھ رہی ہے اور امتحانی نتائج کے لحاظ سے  بھی ان کی پوزیشن اچھی جارہی ہے۔

            بڑی خوشی کی بات ہے کہ دعوتِ اسلامی کے شعبہ المدینۃ العلمیہ  نے مختلف اور نایاب کتابوں  کی اشاعت بالخصوص درس نظامی کی شروحات اور ان کے حواشی کی طباعت بہت عمدہ اور احسن طریقے سے  کرنا شروع کردی ہے۔مجھے یہ سن کربھی بہت خوشی ہوئی ہے کہ پاکستان کے علاوہ انڈیا ،  بنگلہ دیش ، نیپال اور دوسرے کئی ممالک میں  بھی جامعات کا قیام ہوچکا ہے،  میں  ا س پر بہت مبارکباد دیتا ہوں ۔اللہ مزید فروغ عطا فرمائے۔

اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !                                           صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد

 (45)  حضرت مولانا عبد الحق چشتی مُدَّظِلُّہُ العَالِی

 (ادارہ آغوش محمد،  چشتیہ منزل،  رحمت کالونی،  مصطفی آباد مرکز الاولیاء لاہور)

            حامدامصلیاومسلما، مرکز فیضان مدینہ میں  حاضری کا شرف حاصل کیا، صوری ومعنوی حسن کی بہار پائی،  علم وفضل اور عمل وتعمیل کے دھارے بہتے دیکھے ، تحقیق وتدقیق اور نشر واشاعت شعبہ جات کی کرنیں  پھوٹتی نظرآئیں  الحمد للّٰہ ۔

            اللہ تعالٰی اپنے محبوب کریم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کے نعل کے تصدق بانی ٔادارہ حضرت علامہ مولانا محمد الیاس قادری دامت فیوضوہم کو اپنی تمام فکری و نظریاتی اعلیٰ صلاحیتوں  کے ساتھ ساتھ عمر خضری نوازے،  ان کی خدمات کو درجات قبولیت سے  نوازتے ہوئے اپنے ادارہ کو پوری کائنات میں  بکھری برائیوں  کے دفاع ہی میں  نہیں  ان پرحملہ آور ہونے والی فحاشی وعریانی اور بے دینی کی یلغار کو روکنے کیلئے نہ صرف آسانیاں  پیدا فرمائے بلکہ خصوصی نگہبانی فرمائے۔

این دعا ازمن و از جملہ جہاں  آمین باد

اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !                                           صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد

 (47)   حضرت مولانا محمد مرید احمد چشتی مُدَّظِلُّہُ العَالِی

 (پنڈی سید پور،  تحصیل پنڈ دادنخان،  ضلع جہلم)

            ۸رجب ۱۴۲۹ھ کو مفتی شاہدعطاری مدظلہ العالی کی دعوت پرفیضان مدینہ پہنچا، مرکز کا مختصر دورہ کیا، ماشااللہ المدینۃ العلمیہ میں  جملہ شعبہ جات پر عمدہ ترین کام ہورہا ہے جسے  دیکھ کر زبان پر برجستہ سبحٰن اللہ  اور صلی علی کے کلمات جاری ہو گئے ۔ دعا ہے اللہ تعالی المدینۃ العلمیہ کی برکات تا قیامت جاری وساری رکھے۔ آمین بجاہ سید المرسلین صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم

اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن