30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(990) حضرت مولانا غلام مجتبیٰ معینی نظامی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(محلہ بشیرآباد، نزد مدرسہ انواالاسلام، تونسہ شریف، ڈیرہ غازی خان ، پنجاب ، پاکستان)
آج کے اس پُرفِتَن دورمیں جب کہ میڈیا نے بَہُت ترقی کرلی ہے اوراسی میڈیاکے ذریعے فحاشی اورعُریانی بَہُت پھیل رہی ہے، جہاں اَخلاق سے گری ہوئی چیزیں دِکھائی جارہی ہیں ، وہاں وقت کی ضرورت تھی کہ کوئی ایسا چینل ہوجودِین اور سُنَّتِ رسُول صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکادَرس دے۔اَلْحَمْدُلِلّٰہعَزَّوَجَلَّ مَدَنی چینل نے اِس ضرورت کوپوراکردیا، جونہی مَدَنی چینل کی نشریات شروع ہوئی ہیں ، دِل میں ٹھنڈک پیداہوئی ہے اوردل باغ باغ ہوگیاہے۔ مَدَنی چینل کی رُوحانی نشریات سے گھروں میں بیٹھ کرتمام حضرات دِین سے اورسُنَّتِ مصطفیٰ صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمسے اپنے قُلُوب کومُنوَّرکرتے ہیں ۔
اللہعَزَّوَجَلَّامیرِاہلسنّت دامت برکا تہم العالیہ کوعمرِخضرعطافرمائے، جنہوں نے ہمارے لیے یہ اِہتمام فرمایا اور اللہعَزَّوَجَلَّ مَدَنی چینل میں کام کرنے والے تمام حضرات کوکامیابی عطا فرمائے اوریہ چینل سُنَّتِ رسُول صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم سکھانے میں اَہم کرداراداکرے ، آمین۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(991) حضرت مولانا حافظ محمدسلیم گولڑوی نصیرویمُدَّظِلُّہُ العَالِی
(جامع مسجدنظامیہ ، ملتان روڈ، مظفرگڑھ، پنجاب ، پاکستان)
اَلْحَمْدُلِلّٰہعَزَّوَجَلَّ مَدَنی چینل بَہُت اچھا اِقدام ہے، اسے تو بَہُت پہلے چلنا چاہیے تھا، اس کے چلنے سے تربیت گھرکے دروازے پرپَہُنچ رہی ہے ۔ میں نی مَدَنی چینل دیکھا تواس میں پانی پینے کے سُنَّتیں اورآداب بتائے جارہے تھے، گلاس پکڑنے کاطریقہ جوبتارہے تھے ، میں حیران رہ گیاکہ اِتنی باریکی سے سُنَّتیں سکھارہے ہیں ۔
ہماری دُعا ہے کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ دعوتِ اسلامی والوں کومزیدترقی عطا فرمائے ، حضرت مولانامحمدالیاس عطارؔقادری رضوی دامت برکاتہم العالیہ کو درازیٔ عمربالخیرعطا فرمائے، شرِاَعداء سے محفوظ رکھے، اورباقی تمام اسلامی بھائی جوتبلیغی کام میں جہاں ہیں اورجس شعبے سے تعلق رکھتے ہیں بالخصوص مَدَنی چینل چلانے والے اسلامی بھائیوں کوَاپنے حِفظ واَمان میں رکھے ، آمین۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(992) حضرت مولانا محمد حسن مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(خلیفہ تونسہ شریف، ضلع ڈیرہ غازی خان، پنجاب ، پاکستان)
یہ رُوح پروَر چینل دینِ اِسلام کواُجاگرکررہاہے۔ مَدَنی چینل کی سا ری ٹیم کومبارکباد دیتا ہوں ۔ اللہربُّ العزّت مَدَنی چینل والوں کودن رات مزیداِسلام کی خدمت کرنے کی توفیق عطافرمائے، آمین
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(993) حضرت مولانا قاری محمدذیشان مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(خطیب جامع مسجدگڑیانی والا، محلہ رضائے مصطفٰے، چوبار، ضلع لیہ ، پنجاب ، پاکستان)
اَلْحَمْدُلِلّٰہعَزَّوَجَلَّ مَدَنی چینل سے بُرائی کاخاتمہ ہواہے اور بَہُت ساری دِینی معلومات ملتی ہیں ۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(994) حضرت پروفیسرکرامت اللہ خان مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(گورنمنٹ کالج چوبار، ضلع لیہ، پنجاب ، پاکستان)
اَلْحَمْدُلِلّٰہعَزَّوَجَلَّ مَدَنی چینل کا آغازہواتوبگڑتے ہوئے عقائدکی اِصلا ح ہوناشروع ہوئی، غَلَط اوردُرُست کا علم ہوا، مُرشدِکامل کا دِیدارآنکھوں کی ٹھنڈک کا باعث بنااوربیانات اِصلاح کا باعث بنے۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ مزید ترقی عطا فرمائے، آمین۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع