دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Ameer e Ahlesunnat Kay Baray Main 1163 Ulama e Ahlesunnat Kay Tasurat | امیرِ اہلسنت اور آپ کی علمی و دینی خدمات کے بارے میں ۱۱۶۳ علماء اہلسنت کے تاثرات

book_icon
امیرِ اہلسنت اور آپ کی علمی و دینی خدمات کے بارے میں ۱۱۶۳ علماء اہلسنت کے تاثرات

(خطیب جامع مسجد محمدی،  بیروالیاں  ، ضلع راولپنڈی، پنجاب،  پاکستان)

            اَلْحَمْدُلِلّٰہعَزَّوَجَلَّدعوتِ اسلامی نے جو مَدَنی   چینل  آن ایئرکیا ہے، اس  چینل  کی مددسے  تمام مسلمانانِ دُنیاکواپنے دِین اورپیارے آقا صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکے اُسوئہ حسنہ کی پیروی کرنے کا موقع ملے گا۔اِس پُرفِتَن دَورمیں  جہاں  یہودو نصاریٰ کی مذموم کوششوں  نے مسلمانوں   کونتِ نئے بے حیاء پروگرام دیکھنے پرمجبور کیاہوا ہے، عُریانی وفحاشی نے ہماری نئی نسل کو تباہی کے دَھانے پرکھڑاکیاہواہے۔  مَدَنی   چینل  کی مددسے  اُمیدہے کہ مسلمانوں   کوگھروں  میں  اپنے دین کی حقیقت جاننے کا موقع ملے گا۔اِس سے  پہلے بھی دعوتِ اسلامی کے سربراہ پیرِ طریقت، امیرِاہلسنّت اوراسلامی بھائیوں  نے بَہُت ساری کُتُب شائع کی ہیں ، جس سے  مسلمان مُستَفِیدہورہے ہیں ، تاہم ہرکوئی کتاب نہیں  پڑھ سکتا۔اب اَن پڑھ لوگ بھی  مَدَنی   چینل  دیکھ اورسن کراِستفادہ کرسکتے ہیں  ، یعنی اس  چینل  کے ذریعے ہرخاص وعام بے حدفائدہ حاصل کرسکتا ہے ۔ہماری مسلمان مائیں ، بہنیں  سرِعام بے پردہ پھررہی ہیں ، اُمیدہے کہ وہ بھی  مَدَنی   چینل  کی مددسے  اپنے دِین کی تعلیم حاصل کریں  گی اورحیاء کی چادراوڑھ کراسلامی طریقۂ کارکے مطابق زندگی بسرکریں  گی۔دعوت ِ اسلامی کی جانب سے   مَدَنی   چینل  کی نشریات اُمتِ مُسلِمہ پربَہُت بڑااِحسان ہے۔

            دُعا ہے کہ اللہعَزَّوَجَلَّ مَدَنی   چینل  کو ہمیشہ قائم رکھے،  اللہ عَزَّوَجَلَّ  مَدَنی   چینل  کودن دُونی رات چُوگنی ترقی عطا فرمائے اوربانیٔ دعوتِ اسلامی پیرِطریقت ، رہبرِشریعت،  امیرِاہلسنّت حضرت علامہ ابوبلال محمدالیاس عطارؔقادری رضوی دامت برکاتہم العالیہ کی عمردرازکرے، آمین۔

اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !                                           صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد

 (988) حضرت مولانا نور محمد حبیبی نقشبندیمُدَّظِلُّہُ العَالِی

 (خطیب جامع مسجد قلعہ ، خاران،  بلوچستان، پاکستان)

             مَدَنی   چینل  دَراصل حضرت علامہ امیرِاہلسنّت بانیٔ دعوتِ اسلامی ابوبلال محمدالیاس صاحب قادری دامت برکاتہم العالیہ کی کرامت ہے۔ مَدَنی   چینل  کے قیام پراِنتہائی خوشی ہوئی کہ اس  چینل  سے  عوام کوبَہُت فائدہ حاصل ہوتا ہے، مثلاً وُضُوکا طریقہ، نمازکا طریقہ ، غسل کرنے کا طریقہ اوراِس کے علاوہ عظمتِ مصطفٰے صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم، اولیاء اللہ رحمہم اللہ تعالٰی کے مراتب اورمختلف اِیمان افروز واقعات سے  لوگ باخبرہوتے ہیں  اور اِنْ شَآ ءَ اللہ عَزَّوَجَلَّوہ وقت قریب ہے کہ مَدَنی   چینل  کے ذریعے سے  پوری دُنیا میں  مسلکِ حق اہلسنّت بریلوی حنفی کا بول بالا ہوجائے اورباطِل فرقوں  کا منہ کالا ہوجائے۔ اللہعَزَّوَجَلَّدعوتِ اسلامی کو دن دُونی رات چُوگنی ترقی عطا فرمائے ، آمین ۔

اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !                                           صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد

 (989) حضرت مولانا محمد زمان خان قادری مُدَّظِلُّہُ العَالِی

 (خطیب جامع مسجد مہریہ ، کلورکوٹ،  ضلع بھکر، پنجاب ، پاکستان)

ہزاروں  سال نرگس اپنی بے نوری پہ روتی ہے

بڑی مشکل سے  ہوتا ہے چمن میں  دیدہ ور پیدا

       مُحسنِاہلسنّت، عاشقِ اعلیٰ حضرت ، قبلہ امیرِاہلسنّتدامت برکاتہم العالیہکی  ’’ سدابہار  ‘‘ حکمتوں  پر ’’ سوجان سے  قربان  ‘‘ جس سمت آگئے ہیں  سِکے بٹھادیئے ہیں  ۔آج کے اس پُرفِتَن دورمیں  اس عاشقِ صادق نے قلم اُٹھایاتوشریعت ، طریقت، سائنس اورطِبّ کے ساتھ ساتھ اَخلاقیات، فقہ اورسُنَّت کے موضوع پرعلم کے دریا بہادیئے۔مدارِس کی طرف توجہ فرمائی تومدارِس کا جال بِچھا دیابلکہ مدنی قافلوں  کی صورت میں  علمِ دین کی چلتی پھرتی یونیورسٹیاں  عطا فرمادیں ۔

            اُمّت کی خیرخواہی میں  اِصلاحِ اُمت کی خاطر72مدنی انعامات کاگلدستہ عطا فرمادیا، جگہ جگہ دارالافتاء آپ ہی کی نظرِکیمیاء اَثرکا فیض ہے، مختلف شعبہ جات کے ذریعے مدنی کام کو مدینے کے بارہ چاندلگادیئے، نونہالوں  کی تعلیم وتربیت کے لیے جگہ جگہ مدارس بنام  ’’ مدرسۃ المدینہ  ‘‘ قائم فرمائے، بالغان کیلئے اُن کے علاقوں  میں  مدارِس عطا فرمائے، اجتماعات، مختلف کورسز، مدنی قافلے، گونگے بہرے اسلامی بھائیوں  کی اِسلامی تربیت، مدارِس ومساجد کا قیام،  ناگہانی آفات میں  اُمت کی خیرخواہی وغمگساری ، وطن سے  محبت کا عظیم جذبہ آپ ہی کی عنایات ہیں، اَلمَدِینَۃُ العِلمِیَّۃآپ دامت فیوضہم کا اُمّت پروہ اِحسانِ عظیم ہے جس اِحسان پرہماری گردنیں  بطورِتشکّرخم ہیں ۔

            غیرسیاسی عالمگیرتحریک دعوتِ اسلامی اوراس سے  متعلقہ جوبھی مدنی کام ہیں  دراصل امیرِاہلسنّت   دامت برکاتہم العالیہ  کا ہی فیضان ہیں  اورخُصُوصی طورپراس گئے گزرے فحاشی سے  بھرپورماحول میں  مَدَنی   چینل   ’’ رحمت کی موسلا دھاربارش سے  کم نہیں ۔  ‘‘ میں  نے خوداپنی آنکھوں  سے  اس کے نُورانی پروگرام دیکھے ہیں ۔کہیں  اجتماع کی بہاریں  توکہیں  مدنی قافلوں  کی قطاریں ، کہیں فیضانِ انبیاء علیہم الصلوٰۃ والسلام کا سلسلہ ہے توکہیں  دُعاومناجات کاسلسلہ، بدل بدل کرمختلف مبارک سلسلوں  کا ایسا سماں  ہے کہ جی چاہتا ہے کہ بس  مَدَنی   چینل  دیکھتا ہی رہوں۔امیرِاہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کی ان تمام دِینی خدمات اوراُمت کے دَرْدمیں  بے قراری وغمگساری دیکھ کردِل کی گہرائیوں  سے  آوازآتی ہے:

حضرت عطارؔ پر نُور کی برسات ہو

عاشقِ شہِ ابرار پر نُور کی برسات ہو

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن