30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
موجودہ دَورمیں جہاں دُشمنانِ اسلام خُصُوصاً دُشمنانِ آقا ، بارگاہِ رِسالت مآب صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکی عظمت وشان کوکم کرنے میں سرگرمِ عمل ہیں ، روپے پیسے کی یلغارمیں عظمتِ مصطفٰے صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کو غلامانِ مصطفٰے صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکے سینوں سے نکالنے کی سرتوڑناپاک جسارت کررہے ہیں ۔لہٰذااِس دورمیں پوری دُنیا میں مقامِ مصطفٰے صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکے تَحفُّظ کافریضہ سرانجام دینا یہ اِیمان کا تقاضا ہے اورمسلمان ہونے کی نشانی ہے۔
مَیں سمجھتا ہوں کہ موجودہ دورمیں مَدَنی چینل جو کہ بانیٔ دعوت ِاسلامی امیرِاہلسنّت، پیرِطریقت، رہبرِشریعت ، عالمِ باعمل، حضرت علامہ محمدالیاس عطارؔقادری دامت برکاتہم العالیہ کے زیرِسیادت وزیرِقیادت ہے ۔یہ اللہعَزَّوَجَلَّکی نعمت ِعظمی ہے کہ جس کے ذریعے آقا علیہ الصلوٰۃ والسلام کے عشق کے دریا بہائے جارہے ہیں اورباغِ عالم جس کی پُرکیف خُوشبوسے مُعطَّرہورہاہے۔ مَدَنی چینل موجودہ دورمیں نبیٔ پاک صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کاسچاغلام بنانے کافریضہ سراَنجام دے رہا ہے۔بندئہ ناچیزدعوتِ اِسلامی پرحُسنِ ظن رکھتا ہے کہ جوپروگرام بھی مَدَنی چینل سے شروع ہوگا وہ اُمتِ مصطَفوی علیٰ صاحبھا الصلوٰۃ والسلام کی مکمل اِصلاح اوررہبری کا پوراپورا حق اداکرے گا۔ اللہتبارک وتعالیٰ امیرِدعوتِ اسلامی کودن دُونی رات چُوگنی ترقی عطا فرمائے، آمین۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(985) حضرت مولانا غلام شبیرفاروقی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(پرنسپل دارالعلوم جامعہ اسلامیہ حنفیہ، مرکزالاولیاء لاہور )
اَلْحَمْدُلِلّٰہعَزَّوَجَلَّ مَدَنی چینل کا اِجراء اِس اِنتہائی پُرآشوب، مشکل ترین اورپُرفِتَن دورمیں عالمگیرغیرسیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کا عظیم قابلِ تحسین کارنامہ ہے۔اس جدیددَورمیں اِسلام دُشمن طاغوتی قوّتیں جس تیزرفتاری سے اُمتِ مُسلِمہ کے اِیمان کوکمزورکرنے کے لیے مذموم ہتھکنڈے اِستعمال کررہی ہیں ، ایسے نازُک وقت میں امیرِاہلسنّت علامہ مولانا محمدالیاس عطارؔقادری صاحب کا اس بے اِیمانی وبدعقیدگی کے سیلاب کوروکنے کے لیے میدانِ عمل میں آکر مَدَنی چینل کے ذریعے مجاہدانہ کرداراداکرناجہادِاَکْبَرسے کم نہیں ، مسلکِ اہلسنّت وجماعت کا بَرملا پَرچارامامِ اہلسنّت مولانا شاہ احمدرضا خان علیہ رحمۃ الرحمٰنکی لازوال ، عظیم جذبہ عشقِ مصطفٰے صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمسے سرشاردِینی، ملی ومذہبی خدمات کے تذکرات اوران کا اِظہاراس سے بڑھ کرنوجوان نسل کے چہروں پرسُنَّتوں کی بہار اوراُن کے سروں پرسبزدَستار مَدَنی چینل کا یہ وہ قابلِ فخراعزازہے جس کا زمانہ مُعتَرف ہے۔
اِن نازک حالات میں ضرورت اس اَمرکی ہے کہ تبلیغِ دین اِس اَنداز سے کی جائے کہ َاغیاربھی متأثرہوں ۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہِعَزَّوَجَلَّیہ مثبت اورمضبوط اَندازامیرِدعوتِ اسلامی کا ہے، مَدَنی چینل پرنشرہونے والے تبلیغی پرگراموں میں جس قدرپائیداری ہوگی اسی قدر مَدَنی چینل کی مقبولیت میں اِضافہ ہوگا۔اللہتبارک وتعالیٰ بطفیل محبوبِ کریم صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم امیراہلسنّت دامت برکا تہم العالیہ اورآپ کے رُفقائے خاص کی کوششوں کواپنی بارگاہ میں شرفِ قبولیت عطا فرمائے ، آمین۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(986) حضرت مولانا قاری ظہوراحمداسعدمُدَّظِلُّہُ العَالِی
(خطیب جامع مسجدگلزارمدینہ، نگیال ، تحصیل گوجر خان، راولپنڈی، پنجاب، پاکستان )
بندہ ٔاحقرحُضُورقبلۂ عالم ، پیرِطریقت، رہبرِشریعت، امیرِاہلسنّت حضرت علامہ ابوبلال محمدالیاس عطارؔ قادری دامت برکا تہم العالیہ سے دِل وجان سے محبت اور پیارکرتا ہے اورحُضُور قبلۂ عالَم کی اِسلام اور مسلکِ اہلسنّت کی گراں قدرخدمات کوبڑی قدرکی نگاہ سے دیکھتا ہے۔قبلہ امیرِاہلسنّت دامت فیوضہمنے حُضُور صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی خُصُوصی نگاہِ کرم سے کم وقت میں خاصا کام کیا اوراعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ کے فیضان سے کثیرتعدادمیں کُتُب اوربالخصوص فتاویٰ رضویہ کی تدوین ، اور اس کے علاوہ غیرسیاسی تحریک دعوتِ اسلامی جوکہ پاکستان اوردیگرممالک میں دن بدن عُرُوج کی طرف رَواں دَواں ہے اور مَدَنی چینل جوکہ اس وقت بَہُت بڑاکارنامہ ہے۔
میں امیرِاہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ سے بَہُت زیادہ متأثرہواہوں ، آپ کے اَخلاقِ کریمانہ، مخلوقِ خداکی خدمت اورعلمائے کرام کے ساتھ پیار، محبت اور آداب کودیکھ کر میں نے بھی تین دن کے مدنی قافلے میں سفرکیا ہے، اورآئندہ کیلئے بھی نیّت کی ہے کہ میں دوبارہ مدنی قافلے میں سفرکی کوشش کروں گا۔اورحُضُورکی نگاہِ کرم سے میں نے اپنا بیٹاپوری زندگی کے لیے دعوت ِ اسلامی کے لیے وقف کردیا ہے، جو کہ اس وقت فیضانِ مدینہ میرپورمیں زیرِتعلیم ہے۔ مَدَنی چینل کے وسیلے سے میرے بیٹے کونعت شریف پڑھنے، عِمامہ شریف سجانے اورکپڑے بھی سُنَّت کے مطابق پہننے کا شوق پیداہوا، مَدَنی چینل چونکہ اب جاری ہواہے لیکن اس کوپہلے جاری ہونا چاہیے تھا۔اَلْحَمْدُلِلّٰہعَزَّوَجَلَّ ہماری مسجدمیں ہرروزبیان اوردرسِ قرآن ہوتا ہے۔
اللہعَزَّوَجَلَّسے دُعا ہے کہ مجھے مرنے سے پہلے پہلے امیرِاہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کا دِیدارنصیب ہوجائے اوراُن کا سایہ تادیرعوامِ اہلسنّت پرقائم ودائم رہے ، آمین ۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(987) حضرت مولانا قاری بابرحسین مُدَّظِلُّہُ العَالِی
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع