دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Ameer e Ahlesunnat Kay Baray Main 1163 Ulama e Ahlesunnat Kay Tasurat | امیرِ اہلسنت اور آپ کی علمی و دینی خدمات کے بارے میں ۱۱۶۳ علماء اہلسنت کے تاثرات

book_icon
امیرِ اہلسنت اور آپ کی علمی و دینی خدمات کے بارے میں ۱۱۶۳ علماء اہلسنت کے تاثرات

  (966) حضرت مولانا قاری محمد عابد  مُدَّظِلُّہُ العَالِی

 (مہتمم ادارہ صوت الاسلام،  منڈی روڈ ، گلزارطیبہ  (سرگودھا) پنجاب ، پاکستان)

            دعوتِ اسلامی تبلیغ اسلام کی ایک عالمگیرتحریک ہے، خُصُوصاً اہلسنّت وجماعت کی فکری ونظری سرحدوں  کی حفاظت کے ساتھ ساتھ اُمتِ مُسلِمہ کی علمی تربیت کا بہترطریقے سے  فریضہ سرانجام دے رہی ہے، دعوتِ اسلامی نے  مَدَنی   چینل  کی صورت میں  ایک بَہُت بڑا اِقدام کیا ہے۔جہاں  دوسرے  چینل زکے ذریعے فحاشی و عُریانی اور بے دینی پھیلائی جارہی ہے، اس کا مقابلہ یقیناً اِسی صورت میں  ممکن تھا، لہٰذا دعوتِ اسلامی نے ایک بڑی ضرورت کو پورا کرکے ایک مُستَحسَن قدم اُٹھایا ہے، اللہ تعالٰی دعوتِ اسلامی کو مزید ترقی عطا فرمائے، آمین۔

اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !                                           صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد

 (967) حضرت مولانا محمد مشتاق  مُدَّظِلُّہُ العَالِی

 (خطیب جامع مسجد غوثیہ ، چواسیدن شاہ ، چکوال ، پنجاب ، پاکستان)

            ٹیلی ویژن کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے  اگرچہ باقاعدہ  مَدَنی   چینل  کی نشریات سے  محروم ہیں ، لیکن کبھی کبھار دیکھنے کا موقع مل جاتا ہے اور دوسرے دوست جن کو یہ سہولت حاصل ہے اُن کی زبانی  مَدَنی   چینل  کی نشریات سے  آگاہی ہوتی رہتی ہے۔دَورِ جدید کے تقاضوں  کے مطابق دعوتِ اسلامی اپنی دعوت کو عام کررہی ہے۔اللہ تعالٰی دعوتِ اسلامی کی سعی ٔجمیلہ کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے اور مزید ترقی عطا فرمائے اور امیرِاہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کی عمرو علم میں  مزید بَرَکت عطا فرمائے، آمین۔

اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !                                           صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد

 (968) حضرت مولانا ڈاکٹر نذر حسین سکندری  مُدَّظِلُّہُ العَالِی

 (پیرسید صبغت اللہ شاہ شہید ، ڈگری کالج،  سانگھڑ، باب الاسلام سندھ ، پاکستان)

            اِس وقت مسلم معاشرہ کو جو خطرات لاحق ہیں ، اُن میں  سب سے  بڑا خطرہ الیکٹرانک میڈیا کا ہے، جس سے  مسلم سماج میں  حیوانیت کو پَروان چڑھانے کے لیے نِت نئے انداز اپنائے جارہے ہیں ، اور یہ وباء بُری طرح سے  عالمی سطح سے  لے کر مقامی محلہ اور ہرگھرمیں  تیزی سے  پھیل رہی ہے، اس برائی کو روکنے اور اس کے سدِّباب کیلئے  مَدَنی   چینل  کا اِجراء یقیناً مؤثرذریعہ ہے، دعوتِ اسلامی کا یہ عمل قابلِ ستائش ہے، جس سے  اُمتِ مسلمہ کو شیطانی ہتھکنڈوں  سے  محفوظ رکھا جاسکتا ہے،  اور دِفاعی صورت بھی وہی کارآمد ہوا کرتی ہے کہ دشمن جس طرح کا حملہ کرے تو بالکل اسی نَہج پر اسے  جواب دیا جائے۔ مَدَنی   چینل  نے بھی باطِل اور گمراہ کن  چینل ز کی بیخ کنی کا جو بیڑا اُٹھایا ہے، اِنْ شَآ ءَ اللہ عَزَّوَجَلَّانہیں  ضرورزِک پہنچے گی، اور  مَدَنی   چینل  کے اِجراء سے  صحیح عقائد کی نشرو اشاعت میں  کافی مدد ملے گی اور ہماری دُعا ہے کہ مَدَنی   چینل   کو دن دُونی رات چُوگنی ترقی حاصل ہو، آمین۔

اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !                                           صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد

 (969) حضرت مولانا محمد سراج احمد قادری سعیدی رضوی  مُدَّظِلُّہُ العَالِی

 (ناظم اعلیٰ مدرسہ عزیز العلوم،  اُوچ شریف ، ضلع بہاولپور، پنجاب ، پاکستان)  

          امیرِاہلسنّت ، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار ؔقادری مُدَّظِلُّہُ العَالِی کی کاوشوں  ، محنتوں  اور ہمت ساز وجد آفرین جُہدِمسلسل سے   مَدَنی   چینل  کی آمد اور اِنعقادتعلیم وتربیّت اور تبلیغ ِدین کا بہترین ذریعہ ثابت ہوئی۔ مَدَنی   چینل  نے چمنستانِ اسلام کی بہار کی داغ بیل ڈال کر اس کی خوشبو کو دُنیا میں  پھیلا کر لوگوں  کے مسامِ جان و اِیمان کو مُعَطَّرو مُعَنبراور مُطہَّرکردیا ہے۔بندۂ ناچیز ربیع النور شریف میں  عیدِمیلاد النبی صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکے جلسوں  میں  بیان کرنے کے لیے مختلف مقامات پر گیا، مثلاً ضلع مظفرگڑھ، ضلع میانوالی، موسیٰ خیل ، تلہ گنگ،  چکوال ، ضلع ملتان، ضلع بہاولپور، ضلع رحیم یار خان وغیرہ جہاں  بھی گیا  مَدَنی   چینل  کی دُھوم سنائی دی ، اور مسلمانوں   میں  خوشی کی لہردوڑ گئی ہے۔اُنہوں  نے  مَدَنی   چینل  کو اِسلام کی نشرو اشاعت کے لیے اَنمول تحفہ قرار دیا ہے۔یہ  چینل  معاشرتی برائیوں  سے  اِجتناب و اِنسداداور اِسلام کی ترویج وتبلیغ کا حق خُوب ادا کررہا ہے۔اس کی وجہ سے  کافی لوگ راہِ راست پر آگئے ہیں ، بنات ِاسلام نے اپنے آپ کو شریعت کا پابندبنادیا ہے اوراِسلام کے رنگ میں  خودکوسجالیا ہے۔ہماری دُعا ہے کہ اللہ تعالٰی  مَدَنی   چینل  کی ٹیم کو خدماتِ اسلامی سے  دائمی طورپرسرفراز فرمائے، آمین۔

اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !                                           صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد

 (970) حضرت مولانا قاری محمد علی نقشبندی  مُدَّظِلُّہُ العَالِی

 (مہتمم جامعہ حضرت کرمانوالہ،  نیو مسلم ٹاؤن،  ساہیوال، پنجاب ، پاکستان)

            آج کے اِس پُرفِتَن دَور میں  جبکہ ایک تعداد آخر الزمان نبیصلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکے بتائے ہوئے فرمودات کو بُھول چکی ہے ، اور آخرت کے لیے گناہ جمع کرنے میں  

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن