30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(961) اُستاذالعلماء حضرت مولانامحمد اکرم الازھری مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(ناظم تعلیمات دارالعلوم محمدیہ غوثیہ، داتا نگر ، بادامی باغ ، مرکزالاولیاء لاہور)
امیرِاہلسنّت مُدَّظِلُّہُ العَالِی نے جو مَدَنی چینل کا عظیم کام سرانجام دیا وہ بے حد قابلِ تحسین ہے۔اِس سے نوجوان نسل اِسلامی تعلیمات سے رُوشناس ہوگی، اور دین کی تبلیغ کا فریضہ بطریقِ اَحسن انجام پائے گا۔اللہتبارک و تعالیٰ آپ کو اور تمام مسلمانوں کو خدمتِ اسلام کی توفیق عطا فرمائے، اور آقا کریمصلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی سُنَّتوں کو عام کرنے کی توفیق عطا فرمائے، آمین۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(962) حضرت مولانا محمد وسیم رضا مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(چیف ایڈیٹرفکر رضا لاہور، ادارہ فکرِ رضا1178خضرمال ر وڈ مرکزالاولیاء لاہور)
مَدَنی چینل کے آغاز سے عوامِ اہلسنّت کے دِل جگمگا اُٹھے اور اس نیک کام کے اِجراء پر لاکھوں دِلوں سے دُعائیں نکلی، دعوت ِ اسلامی کی مجلس خُصُوصاً مرکزی مجلس ِشوریٰ کا مَیں تہہ دل سے شکر گزار ہوں کہ انہوں نے عرسِ اعلیٰ حضرت امامِ اہلسنّت رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ کو فیضانِ رضا کی صورت میں مَدَنی چینل کے ذریعے دُنیا کے کئی ممالک میں دِکھایا، جسے دیکھ کرمیرا اپنا دِل فیضانِ رضا سے جُھوم اُٹھا اور ایک عرصہ سے یہ خواہش دِل میں تھی جو دعوتِ اسلامی کی مجلس برائے مَدَنی چینل نے پوری کردی، اور اس پر مزید یہ کہ فتاویٰ رضویہ شریف کو سوفٹ ویئرکی صورت ایک سی ڈی میں رکھ دیا گیا ہے جو دُنیا بھرکے مسلمانوں کے لیے عظیم تُحفہ ہے۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(963) حضرت پیرسید مقبول حسین شاہ قادری بخاری مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(خطیب و امام جامع مسجد محمدی، کالونی روڈ، میلسی، ضلع وہاڑی ، پنجاب، پاکستان)
تبلیغ قرآن و سُنَّت کی عالمگیرغیرسیاسی تحریک دعوتِ اسلامی جو اِس وقت بے شمار شعبہ جات میں سُنَّتوں کو اُجاگرکررہی ہے، اِس میں خاص کر مَدَنی چینل بھی ہے۔ مَدَنی چینل کے ذریعے بَہُت سے لوگوں کو مُستَفِیض ہونے کا شرف حاصل ہوتا ہے، اور لوگوں کے دِلوں میں عشقِ مُصطَفویصلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمپیدا کرنے کا بہترین طریقہ ہے، ایسے لوگ بھی جو صبح صبح ڈرامے اورگانے باجے سُنا کرتے تھے ، اَب وہ صبح صبح نعتیں اوربیانات سے اپنے دِلوں کو مُنوَّر کررہے ہیں ، اور دعوتِ اسلامی کے امیرکو دُعائیں دیتے ہیں ، دعوتِ اسلامی آج کے دورمیں مَدَنی چینل کے ذریعے فریضۂ تبلیغ اچھی طرح سرانجام دے رہی ہے۔ اللہتبارک و تعالیٰ اس مَدَنی چینل کو عُرُوج و دوام نصیب کرے، آمین۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(964) حضرت مولانا محمد صدیق رضوی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(جامعۃ الحبیب ضیاء العلوم ، واہ کینٹ ، ضلع راولپنڈی ، پنجاب، پاکستان)
مُحسنِ اہلسنّت، امیرِاہلسنّت، شیخ طریقت، محافظِ دین و ملت، کشتۂ عشقِ مصطفٰیصلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم حضرت علامہ مولانامحمدالیاس عطارؔقادری صاحب کی دن رات اَنتھک کوششوں کی بَرَکتوں سے اللہ تعالٰی نے اہلسنّت و جماعت کی عظیم تحریک دعوتِ اسلامی کو چارچاند لگادیئے ، پوری دُنیا میں یارسولَ اللہصلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی صدائیں بلند ہونے لگیں ، جو کام لاکھوں مسلمان مل کر نہ کرسکے وہ کام دعوتِ اسلامی کے مَدَنی چینل نے قلیل وقت میں پیش کردیا۔ مَدَنی چینل نے اہلسنّت و جماعت کے پیغامات کو عوام النّاس تک پہنچانے میں اَہم کردار ادا کیا ہے، عوام النّاس گھروں میں بیٹھ کراِسلامی تعلیمات سے مُستَفِید ہورہے ہیں ۔
دُعا ہے کہ اللہ تعالٰی اپنے حبیب لبیبصلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکے صدقے میں مَدَنی چینل کو دن دُونی رات چُوگنی ترقی عطا فرمائے، آمین۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(965) حضرت مولانا محمد ذاکر الہاشمی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(مدرس جامعہ قادریہ رضویہ ، سردارآباد (فیصل آباد) پنجاب، پاکستان)
مَیں یہ بات پورے اِعتماد اور وُثوق کے ساتھ کہوں گا کہ جس طرح دعوتِ اسلامی کے نیٹ ورک نے اپنے مسلک کے بَہُت سے ایسے شعبے جوپسماندگی کا شکار رہے اُن میں نہ صرف اُمیدِپُرنور بہارپیدا کی ہے، بلکہ ایسی قابلِ قدرخدمات سرانجام دیں جو آئندہ نسلوں کے لیے بَہُت بڑا سرمایہ ہوگا۔اِسی طرح مدنی چینل بھی دِینی خدمات اور اِشاعت ِدین میں ایک اَہم قدم ہے۔خُصُوصاً عملی تربیت کا نظارہ قابلِ دِیدو دادہوتاہے ۔میں نے برگرفیملیزکے لوگوں کو مَدَنی چینل میں دِلچسپی لیتے پایا ہے ۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع