دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Ameer e Ahlesunnat Kay Baray Main 1163 Ulama e Ahlesunnat Kay Tasurat | امیرِ اہلسنت اور آپ کی علمی و دینی خدمات کے بارے میں ۱۱۶۳ علماء اہلسنت کے تاثرات

book_icon
امیرِ اہلسنت اور آپ کی علمی و دینی خدمات کے بارے میں ۱۱۶۳ علماء اہلسنت کے تاثرات

            موجودہ دَور فتنہ وفساد کا دَور ہے، مختلف قوّتیں  مسلمانوں   کو صحت ِعقیدہ اور اعمالِ صالحہ کی خیرو برکت سے  محروم کرنے کے لیے سَرگرداں  ہیں  ، ایک طرف مذہب کے رُوپ میں  ایمان اور یقین ِمُحکم کے لُٹیروں  کی کثرت ہے، تو دوسری طرف اُمّت کے پاکیزہ اَفکار اور طیّب و طاہرکردار کو دُھندلا کرنے کے لیے فحاشی و عُریانی کا سیلاب ہے، آج اُمّت صحت ِعقیدہ اور اعمالِ صالحہ ہردو لحاظ سے  اِفتراق و اِنتشار کا شکار ہے، صحتِ عقیدہ دولت ِلازوال ہے، کیونکہ دُرُست عقیدے کے بغیرعمل کی کوئی حیثیت ہی نہیں ، بدعقیدگی ایسا مرض ہے جو انسان کو قبل از موت ہی مار دیتا ہے، اور بدعقیدگی ایسا لاشہ ہے جس کی بدبُو اور تَعَفُّن فِکر وشُعُور کو مُتَعفَّن کرنے کے ساتھ ساتھ قلب و رُوح کے آئینۂ اِدراک کو بھی دُھندلا کردیتا ہے۔ضرور ت اِس اَمرکی تھی کہ انسان صحتِ عقیدہ کی بلندیوں  پر بھی فائز ہو اور اعمالِ صالحہ کی چاشنی،  لذّتِ ذِکر و فکر اور قُربِ خداوندی عَزَّوَجَلَّ کی دولت سے  بھی مالا مال ہو۔

          اُمتِ مُسلِمہ کے زاویۂ سوچ کو ٹیڑھا کرنے کے لیے سازشوں  کا جال بچھا دیا گیا ہے اور اُمتِ مسلمہ چہار سمت سے  اِعتقادی اور نظریاتی حملوں  کی زد میں  ہے، ایسے  اَلمناک دَور میں   مَدَنی   چینل   نے ایک اَہم اور مؤثر کردار ادا کرنے کا تَہیّہ کر رکھا ہے،   مَدَنی   چینل  آیا اور آناً فاناً چھا گیا، اوریُوں  شہرت کی بلندیوں  کو چُھونے لگا،  جیسے  اس کی کسی نے مُنادی کردی ہو، اور لوگ یوں  اس سے  مُستَفِیض ہونے لگے جیسے  سالوں  سے  اپنی اِصلاح اور علمی سوغات کے لئے تِشنہ ہوں ، اور یُوں  اِس کے گرویدہ ہونے لگے جیسے  ہرسوچ اور ہرفکر کسی ایسے  اِصلاحی  چینل  کی متلاشی ہو۔ مَدَنی   چینل  نے ایک طرف تو اِصلاحی اور فکر اَنگیز بیانات نشرکرکے اُمّت میں  حُبِّ خداوندی عَزَّوَجَلَّ اور فکرِآخرت کے جذبہ کو اُجاگرکیا، تو دوسری طرف آرائش و زیبائش سے  پاک اندازِ نعتِ رسُولِ مقبول صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمسے  دِل کی دُنیا کو روشن و منّور کرنے اور محبتِ خیر الانام صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم میں  آنسو بہانے کا پُرسوزاور رُوحانی ماحول مہیا کیا ہے، اور دیگر خُصُوصی نشریات کے ذریعے لاعلمی اور جہالت کے اَندھیروں  میں  علم کے دِیپ جلائے اور مُردہ فکر کو جِلا بخشنے کی مسلسل  جِدّو جُہداور سعیٔ جمیل کی۔  مَدَنی   چینل   اہلسنّت و جماعت کی عالمگیرمذہبی تحریک دعوتِ اسلامی کی اَنتھک محنتوں  اور کاوشوں  کا نتیجہ ہے، یوں  تو دعوتِ اسلامی کی مَسلکی اور دِینی خدمات کسی سے  ڈھکی چھپی بات نہیں ، مگر ایسے  حالات میں  جب میڈیا پراللہعَزَّوَجَلَّاور اُس کے پیارے محبوب صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکو ایذا دینے والی تعلیمات کا سلسلہ شروع ہوچکا تھا ۔ایسے  کڑے وقت میں   مَدَنی   چینل   اِنتہائی مثبت اَندازِ فکر اور ہرطرح کے تَعَصُّب سے  پاک اَندازِ تبلیغ ، ذِمَّہ دارانہ نشریات کے اِجراء اور مؤثر اِصلاحی طریقہ کار سے  اِسلامی تَحفُّظ کا اَہم اور عظیم کردار نبھارہا ہے۔ناچیزذاتی طورپریہ سمجھتا ہے کہ  مَدَنی   چینل   صرف دعوتِ اسلامی ہی کی ضرورت نہیں  تھی بلکہ یہ اہلسنّت و جماعت کی ضرورت تھی، دعوتِ اسلامی نے  مَدَنی   چینل  کے ذریعے نہ صرف تنظیم کی ضروریات کو بلکہ اہلسنّت و جماعت کی ضروریات کو مکمل کیا ہے، وگرنہ دعوتِ اِسلامی اپنے مشن کی تکمیل کے لیے نہ پہلے  مَدَنی   چینل  کی محتاج تھی اور نہ ہی اَب محتاج ہے، اور نہ ہی  مَدَنی   چینل  نے دعوتِ اسلامی کو مشہور کیا ہے ۔

            دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ و اراکین اِس عظیم کارنامہ پر مبارکباد کے مستحق ہیں ، اللہعَزَّوَجَلَّوحدہٗ لاشریک کی بارگاہ میں  بوسیلہ محبوبِ کبریا صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمدُعا ہے کہ  مَدَنی   چینل   ِاسی طرح دین اِسلام کی خدمات کا اَہم فریضہ ادا کرتا رہے اور اس کے ناشرین و ناظرین اُخروی دولت سے  مالا مال ہوں ،  آمین۔

اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !                                           صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد

 (958) حضرت مولانا الحاج حاکم علی وریانی چشتی  مُدَّظِلُّہُ العَالِی

 (خطیب جامع مسجد گلزارِمصطفٰے،  سبی،  بلوچستان ، پاکستان)

            عصرِرَواں  میں معاشرے پر میڈیا کے اَثرات بَہُت گہرے ہیں ۔ایسے  میں  اِسلامی قوّتوں  کو اپنا پیغام معاشرے تک پہنچانے کیلئے میڈیا کے ذرائع کا اِستعمال ازحدضروری ہے۔تبلیغِ قرآن وسُنَّت کی غیرسیاسی عالمگیرتنظیم دعوت ِاسلامی کا  مَدَنی   چینل   شروع کرنا عالمِ اسلام کیلئے اِنتہائی خوشی کا باعث ہے۔مَیں  امیرِاہلسنّت حضرت مولانا الیاس عطارؔقادری دامت برکاتہم العالیہ اور  مَدَنی   چینل   کی پوری ٹیم کومبارک باد پیش کرتا ہوں ۔

اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !                                                                   صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد

 (959) حضرت مولانا شمس الحق  مُدَّظِلُّہُ العَالِی

 (خطیب جامع مسجد کلر کہار، ضلع چکوال، پنجاب، پاکستان)

             مَدَنی   چینل   آیاتو بڑی خوشی ہوئی ، اِس کے ذریعے تبلیغِ اِسلام کی صورت بنی، ہم خود بھی اِسے  دیکھیں  گے،  اور دوسروں  کو بھی مشورہ دیں  گے،  اِس کی بڑی ضرورت ہے ۔دُعا ہے کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ امیرِاہلسنّت دام فیوضہم  کی عمردراز فرمائے اور آپ کا فیض جاری وساری رہے ، آمین۔

اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !                                           صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد

 (960) حضرت مولانا محمدعابد نقشبندی  مُدَّظِلُّہُ العَالِی

 (خطیب جامع مسجد نورانی ، ظہور حیات کالونی،  بھلوال،  گلزارِ طیبہ  (سرگودھا) پنجاب ، پاکستان)

             مَدَنی   چینل   بَہُت اچھا ہے، یہ اِس فحاشی و عُریانی کے مادی دَور میں  روشنی کا ایک مینار ہے، اوراہلسنّت کے مسلک کی ترویج کا ذریعہ ہے۔دُعاہے کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ اپنے حبیب صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے صدقے آپ کے جاری کردہ مدنی پروگرام کودن دُونی رات چُوگنی ترقی عطا فرمائے، آمین ۔

اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن