30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
دُعا گوہوں کہ اللہ تعالٰی حضرت قبلہ مولانا محمد الیاس عطارؔقادری مُدَّظِلُّہُ العَالِیکی عمرمیں بَرَکت عطا فرمائے اور ہمیشہ اِستقامت کے ساتھ اِن تمام نیک اِرادوں کو شادوآباد رکھے، آمین۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(956) حضرت مولاناقاری محمد بخش چشتی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(مہتمم صدر مدرس مدرسہ طیب العلوم، سمن آباد کالونی، مَدِینَۃُ الاَولِیاء ملتان ، پنجاب ، پاکستان)
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِعَزَّوَجَلَّدعوتِ اسلامی کی عالمگیرتحریک کی بَرَکتوں سے اِسلامی چینل مَعرضِ وُجُود میں آیا ہے، ایک اِنتہائی اَہمیت کا حامل ہے، اور اِس وقت مغربی یَلغار کے مقابلہ میں جس طرح اِسلامی تعلیم کو فروغ دے رہا ہے، یہ انتہائی خوش آئندہے، جس کی وجہ سے دین کاپیغام اور نیکی کی دعوت گھرگھرمیں پَہُنچ رہی ہے۔نوجوان ، بچے، بچیاں اوربوڑھے نماز کے مسائل یعنی فرائضِ نماز اور سُنّتیں ، غسل کے فرائض و طریقہ، وُضُو کے فرائض و سُنتیں وغیرہ مَدَنی چینل کے ذریعہ سن کر مُستَفِید ہورہے ہیں اور دعوتِ اسلامی کو دُعائیں دے رہے ہیں ، باقی تمام چینل چھوڑ کر مَدَنی چینل کو سنتے ہیں اور محبت کرتے ہیں ۔
اللہ عَزَّوَجَلَّامیرِدعوتِ اسلامی مولانا محمد الیاس عطارؔ قادری صاحب اور اُن کے بچوں کی زندگی دراز کرے، جنہوں نے مَدَنی چینل کا اِنتظام کرکے لوگوں پر ایک بَہُت بڑا اِحسان کیا ہے۔مَیں نے ا س بار ے میں سنا اور دیکھا بھی کہ بَہُت سے لوگوں کی غلط فہمیوں کا اِزالہ ہورہا ہے، اور کتنے لوگ حلقہ ٔ بگوشِ اسلام ہورہے ہیں ۔مَیں نے مَدَنی چینل کو عالمِ اسلام کے لیے خیر و بَرَکت کا باعث پایا اور یہ اس لئے کہ اس میں نہ صر ف اہلسنّت و جماعت کے عقیدے کی صحیح تعلیم دی جاتی ہے، بلکہ اللہ تعالٰی کے حُضُور رِقّت آمیزدعائیں بھی کی جاتی ہیں اور حُضُور صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکی بارگاہ میں گلہائے عقیدت کے نذرانے بھی پیش کئے جاتے ہیں ، جسے ہر مسلمان سن کر محبت سے جُھوم اُٹھتاہے ، یہ بَہُت اچھا اِقدام ہے، لاکھوں مسلمانوں کے ایمان کی حفاظت کا ذریعہ بنے گا اور حُضُور، سرورِ کائنات صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمسے محبت کرنے کے طریقے سے آشنا کرے گا اور سُنَّتوں کی اِتّباع کی تعلیم سے بہرہ وَرْ کرے گا۔یہ مَدَنی چینل اِنْ شَآ ءَ اللہ عَزَّوَجَلَّٹی وی کے ذریعے جو غیراسلامی چیزیں ہمارے گھروں میں داخل ہوچکی ہیں اُن کو ختم کرنے میں مدد گار ثابت ہوگا، اور اِنْ شَآ ءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ تمام بُرے اَثرات اور غیراسلامی چینل ز کی بُرائیاں ہمارے گھروں سے دُور ہوجائیں گی۔
مَدَنی چینل کی اوّلین ترجیح حُضُورصلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمپرکثرت سے دُرُودِ پاک پڑھنا ہے، اس کے علاوہ بیانات اور درس میں ناظرین کیلئے حکمت و دانائی کے بے پناہ پیغامات ہیں ، جو اُنہیں صراطِ مستقیم کی طرف گامزن کرتے ہیں ۔ مَدَنی چینل میں جب بھی کوئی پہلا شخص گفتگو کرتا ہے تو صرف محبت ِرسُولصلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکے بول ہی بولتا ہے اور جب دوسرا شخص آتا ہے تو وہ بھی اپنے بیان میں نغمہائے محبت ِرسُولصلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی خوشبوئیں پھیلاتا ہے، اور یونہی ہر ایک اپنے بیان میں محبت ِرسُولصلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی باتیں کرتا ہے، اور یہی محبتِ رسُول صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکے پیغام کو عام کرنے کا بے مثال طریقہ ہے۔ مَدَنی چینل کے ذریعے کفروشرک، عُریانی، زنا کاری، بدکرداری، بے حیائی اور فحاشی جیسے اَفعالِ بد سے لوگوں کو نجات مل رہی ہے، اِس پُرفِتَن دَور میں جب کہ ہرطرف سے عالمِ کفر نے مسلمانوں کو گمراہ کرنے ، بداَخلاق بنانے، دَورِجہالت کی تہذیب میں مبتلا کرنے اورمسلمانوں میں اَفکارِ فاسدہ پھیلانے کیلئے اپنے ٹی وی چینل زکے ذریعے بھرپور یلغار کررکھی ہے، اِس کو روکنا بَہُت ضروری ہے۔
مَیں سمجھتا ہوں اِس پُرفِتَن دَور میں مَدَنی چینل کا آنا ضروری تھا، جس کا قبلہ امیرِاہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ نے اِنتظام فرمادیا ہے، بلندی ٔشرف کا حُصُول ہمت وکوشش کے مطابق ہی ہوتا ہے، مگر جسے بلندی حاصل کرنی ہو اُسے راتوں کو جاگنا پڑتا ہے۔
خودی کو کر بلند اِتنا کہ ہر تقدیرسے پہلے
خدا بندے سے خود پوچھے بتا تیری رضا کیا ہے
قبلہ عطارؔصاحب یہ بندۂ ناچیزآپ کو مبارکبادپیش کرتا ہے کہ اللہ عَزَّوَجَلَّنے آپ کو ایک بَہُت بڑے نیک کام کے لیے چن لیا ہے، یہ بے شک اللہعَزَّوَجَلَّکی مرضی ہے جس کو چاہتا ہے عطا فرمادیتا ہے۔ (وَ اللّٰهُ یَخْتَصُّ بِرَحْمَتِهٖ مَنْ یَّشَآءُؕ- (پ۱ البقرۃ ۱۰۵) ترجمۂ کنزالایمان: اوراللہ اپنی رحمت سے خاص کرتا ہے جسے چاہے) اس دَور میں اپنی اولاد اپنے والدین کے قابومیں نہیں ہے، لیکن اللہ عَزَّوَجَلَّنے آپ پر کتنی کرم نوازی فرمائی ہے کہ آپ کے حکم پر لاکھوں پروانے دِیوانے پوری دُنیا میں پھیلے ہوئے ہیں ، اللہعَزَّوَجَلََّکا دِین پھیلا رہے ہیں ، ہروقت آپ کے دِیدار کے لئے دیوانے تڑپتے رہتے ہیں اور آپ کے حکم کے مُنتظِررہتے ہیں ، جب بھی حکم کرتے ہیں سالانہ اجتماع میں اَکٹھے ہوجاتے ہیں ، اللہعَزَّوَجَلَّاور اُس کے پیارے حبیب صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکی مدد آپ کے شاملِ حال ہے، اِسی چیز کو دیکھ کر آپ کے دِیدار کا شوق ہوا توبندہ ملتان سے چلا اور کراچی پہنچ گیا، فیضانِ مدینہ کاپوچھا، فیضانِ مدینہ پَہُنچا تو غالباً آپ گیارھویں شریف کے سلسلے میں وَعْظ فرمارہے تھے ، ہجوم کو چیرتا ہوا آپ تک پہنچا اور خُوب سیرہو کر دیدار کیا ، یہ ہے وہ انسان جس کو اللہعَزَّوَجَلَّنے اپنے خاص بندوں میں شامل کرلیا ہے۔دُعا ہے کہ اللہعَزَّوَجَلَّاپنے اِس خاص بندے پر کرم نوازی فرمائے، آمین۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(957) حضرت مولانامجاہد عبدالرسُول خان مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(سُنی رہنمامرکزالاولیاء لاہور)
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع