30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
دعوتِ اسلامی کی طرف سے مَدَنی چینل کا جاری ہونا، یہ ایک اِنقلابی قدم ہے، اہلسنّت کی طرف سے نظریاتی سطح پریہ پہلا چینل ہے، اس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔مَیں دعوتِ اسلامی کو اس زبردست پروگرام پر مُبارکباد پیش کرتا ہوں ، دورِ حاضرمیں ہرطرف فحاشی و عُریانی عُرُوج پرہے، اس فتنہ اَنگیزدور میں مَدَنی چینل ایک عظیم نعمت سے کم نہیں ہے۔نیزعوامِ اہلسنّت کے عقائد و اعمال کی دُرُستی کے لئے بہترین ذریعہ ہے۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(946) حضرت مولاناقیصریعقوب مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(صدر مدرس جامعہ شمس دارالعلوم حنفیہ حسینیہ ، ہمدانی بھنگالی شریف ، گوجر خان، راولپنڈی، پنجاب، پاکستان)
دِینی تربیت کا اِنسانی کردار کی تشکیل پر بڑا گہرا اَثر ہوتا ہے ، اِسی دِینی تربیت کا اِہتمام دعوتِ اسلامی نے مَدَنی چینل کی صورت میں پیش کیا، اِنْ شَاءَ اللہعَزَّوَجَلَّوہ دن دُور نہیں جب مَدَنی چینل کی وَساطَت سے گلشنِ محمدی صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکی چہکتی مہکتی کلیاں اپنے علم کی روشنی سے چہار دانگ ِعالَم کو مُنوَّر کریں گی۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(947) حضرت مولانامحمد نعمان رضوی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(مہتمم دارالعلوم غوثیہ انوارالقرآن ، پوڑمیانہ شریف، حسن ابدال ، اٹک ، پنجاب، پاکستان)
عصرِحاضرمیں جو اِنقلاب مَدَنی چینل نے بَرپا کیا ، آج تک تمام کا تمام میڈیا مل کر نہ کرسکا، نوجوانانِ اہلسنّت کو سیدھی راہ ، اپنے مَسلک کی صحیح پہچان، قرآن و سُنَّت سے عقیدت و محبت یہ سب کچھ مَدَنی چینل کا سچا فیضان ہے۔ دُعا ہے کہ اللہعَزَّوَجَلَّ مَدَنی چینل کو دن گیارھویں رات بارھویں ، شام ۲۵ ویں اور صبح ۲۶ ویں ترقی عطا فرمائے۔اور ہم سب کو مسلکِ رضا، مسلکِ حق اہلسنّت وجماعت کی پکی سچی تڑپ اور لگن عطا فرمائے ، آمین ۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(948) حضرت مولانا مختار احمد سکندری مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(مدرسہ صبغۃ القادریہ اسلامیہ، پیروسن میرواہ ، ضلع خیرپور میرس، باب الاسلام سندھ، پاکستان)
آج پوری دُنیا میں اِسلام کو جو کہ خالِص محبت اور سلامتی کا مَظہرہے، دہشت گردی اور اِنتہا پسندی کے نام سے مغربی تہذیب و تمدن کے مدِّمقابل نیچا دِکھانے کی کوشش کی جارہی ہے، اس میں ہماری یہ کمزوری ہے کہ ہم بے دِین لوگوں کے ہاتھ میں اپنے عقائد و ضوابِط کا عَلَم دے بیٹھے ہیں ۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہِعَزَّوَجَلَّ مَدَنی چینل کے نظارے کے بعد مذکورہ بالا اِلزامات کے مُرتکِب گروہ بھی ہکے بکیّ رہ جائیں گے کہ اسلام اللہ عَزَّوَجَلَّ اور اس کے پیارے حبیب صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا وہ عنایت کردہ اِحسان ہے جو خالقِ کائنات عَزَّوَجَلَّ نے کسی اور اُمت پر نہیں کیا، اِسلام اپنی حقیقت میں اَمن و سلامتی کا گہوارہ ہے۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(949) حضرت مولانا امیر اعظم چشتی گولڑوی نظامی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
( مسجد غوثیہ مہریہ ، محلہ مستی خیل ، تحصیل کلوروکوٹ ، ضلع بھکر، پنجاب ، پاکستان)
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِعَزَّوَجَلَّآج کے اِس پُرفِتَن دور میں مَدَنی چینل کے ذریعے ہمیں نیکی و بھلائی کی تلقین اورمحبت وعشقِ رسُول صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکی تعلیمات کا دَرس ملا ہے، اور یہ نوجوان طبقہ، بالخصوص اسلامی بھائیوں اور اِسلامی بہنوں کے لئے اشاعتِ دین کا ایک اَہم ذریعہ ہے۔تمام اسلامی بھائی اور اسلامی بہنیں مَدَنی چینل کے ذریعے اپنی زندگیوں کو دین اِسلام کے مطابق گزاریں اور اپنے علم و عمل میں اِضافہ اور ثواب حاصل کریں ۔
دُعا گو ہوں کہاللہ عَزَّوَجَلَّ امیراہلسنّت حضرت مولانا قبلہ محمد الیاس عطارؔ قادری مدظلہ العالی کی عمرمیں بَرَکت عطا فرمائے اور مَدَنی چینل کو دن دُونی رات چُوگنی ترقی عطا فرمائے، آمین۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(950) حضرت مولاناقاری عبدالرَّء ُوف قادری مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(صدرمدرس جامعہ حسنیہ منظوریہ مہرالعلوم ، بھکر، پنجاب ، پاکستان)
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ ثُمَّ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِعَزَّوَجَلَّدعوتِ اسلامی نے سُنَّتوں بھرے ماحول اور محافل سے ہمارے دِلوں کو بَہُت ہی روشن و منور کردیا ہے، اور خُصُوصاًدعوتِ اسلامی کے مَدَنی چینل نے عوام کے دِلوں کو اپنی طرف مائل کرلیا ہے اور اپنی کوشش سے اِنقلاب پیدا کردیا ہے۔ہم دُعا کرتے ہیں کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ امیراہلسنّت حضرت علامہ مولانا الیاس عطارؔ قادری مدظلہ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع