دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Ameer e Ahlesunnat Kay Baray Main 1163 Ulama e Ahlesunnat Kay Tasurat | امیرِ اہلسنت اور آپ کی علمی و دینی خدمات کے بارے میں ۱۱۶۳ علماء اہلسنت کے تاثرات

book_icon
امیرِ اہلسنت اور آپ کی علمی و دینی خدمات کے بارے میں ۱۱۶۳ علماء اہلسنت کے تاثرات

امامِ عرش مقام،  امامِ ہُمام ،  امامِ تِشنہ کام،  حضرتِ سیِّدُنا امامِ حُسین رضی اللہ تعالٰی عنہ نے اس کی بے راہ رَوی اور بے حیائی کا راستہ روکا۔ اَب جبکہ میڈیا کا دور ہے اور اِس پُرفِتَن دور میں  غیرملکی  چینل ز اُمتِ مُسلِمہ کو اپنی لپیٹ میں  لے کر گمراہ کررہے ہیں ، ضرورت اِس اَمرکی تھی کہ کوئی ایسا مردِ مجاہد ہوتا جو اس کا جواب دیتا ، تو اللہتبارک و تعالیٰ  نے یہ اِنعام امیرِاہلسنّت ، نائبِ اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ،  حضرت مولانا محمد الیاس عطار ؔقادری مدظلہ العالی کے حصے میں  کردیا، یہ وہ مردِمجاہد ہیں  جو  مَدَنی   چینل   کی اسکرین پہ آکر بھی کتاب و سُنَّت سے  رُو گردانی نہیں  کرتے، بلکہ دیکھنے والے بھی اُن کو دیکھ کر اپنا قبلہ دُرُست کرتے ہیں ۔دُعا ہے کہ اللہتبارک و تعالیٰ  اِن کے فُیُوض و بَرَکات میں  ترقی عطا فرمائے اور ہمیں ان سے  فیض یاب ہونے کی توفیق نصیب فرمائے ، آمین۔

اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !                                           صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد

 (942)  ڈاکٹر و حکیم غلام مصطفٰے ڈھاوا  مُدَّظِلُّہُ العَالِی

 (نئی آبادی ، نزدڈگری کالج ، کلور کوٹ، ضلع بھکر، پنجاب ، پاکستان)

            اِس وقت عالمِ اِسلام دِینی ودُنیوی مسائل سے  دو چار ہے، میڈیا مسلمانوں   کو تباہی کے کنارے لے جارہا تھا، عین اسی وقت اللہربُّ العزَّت کا فضل ہوا، اور نبی مکرّم،  نُور ِمجسَّم،  تاجدار ِاَنبیاء،  سرورِ کائنات صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے وسیلۂ جلیلہ سے   مَدَنی   چینل   کا آغاز ہوا ور جو لوگ ٹی وی،  ڈرامے اور فلمیں  دیکھتے تھے اَب جب وہ  مَدَنی   چینل  دیکھیں  گے تو ڈراموں  اور فلموں  سے  جان چھوٹ جائے گی ، اِنْ شَاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ گھرگھرقرآن و سُنَّت کا دَرْس پَہُنچے گا۔

            اللہربُّ العزَّت امیرِاہلسنّت حضرت مولانا ابوبلال محمد الیاس قادری دامت برکاتہم العالیہ کی عمردراز فرمائے اور ہمیشہ صحت و ایمان سے  رکھے، اُن کا سایہ ہمارے سروں  پر اور اُن کے رفقاء پرقائم و دائم رہے، جنہوں  نے یہ عظیم کام سر انجام دیاہے ۔

          اَلْحَمْدُ لِلّٰہِعَزَّوَجَلَّہمارے علماء و مشائخِ عظام بھی دینِ متین کی خدمت کررہے ہیں ،  اور اَہم کام سر انجام دے رہے ہیں ، لیکن  مَدَنی   چینل    کا سب سے  بڑا فائدہ یہ ہوگا کہ وہ لوگ جو علماء و مشائخ کے نزدیک نہیں  آتے، اَب جب وہ اپنے گھرمیں  بیٹھے دن میں  چاہے تھوڑا سا وقت  مَدَنی   چینل   دیکھیں  گے تو اُن کی کایا پلٹ جائے گی، اور وہ لوگ جنہیں  اپنے عقائد کا علم نہیں ، اُنہیں  اپنے عقائد کا پتہ چلے گا، اور سُنِّیت کا پتہ چلے گا کہ سُنِّیت کیا ہے؟ اللہربُّ العزَّت  مَدَنی   چینل   کے منتظمین کو اپنی بارگاہ سے  اَجرعطا فرمائے،  آمین۔

اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !                                           صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد

  (943) حضرت مولانا محمد ظہور احمد سیالوی  مُدَّظِلُّہُ العَالِی

 (جامعہ ہمدانیہ ، محلہ شاہ نور زمان،  ہسپتال روڈ ، تلہ گنگ ، چکوال ، پنجاب، پاکستان)

             مَدَنی   چینل   دیکھنے سننے کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے  وضاحت سے  نہ لکھنے پرمعذرت خواہ ہوں ، ہاں  اِتنا عرض ہے کہ ایک رات محلہ پڑوس میں  اِتفاقاً جانا ہوا تو اُن لوگوں  نے کیبل پر فلمیں  لگائی ہوئی تھیں ، جب بندۂ ناچیزاجازت کے ساتھ داخل ہوا تو اُنہوں  نے احترام کرتے ہوئے  چینل  تبدیل کرکے  مَدَنی   چینل   لگادیا ،  بندہ کو اُسی دِن سے  چند منٹ کے لئے دیکھنے کا شرف بھی حاصل ہوا،  اور اُن لوگوں  کویہ تأثُّربھی ملا کہ دِینی ومذہبی لوگ فلموں  ، ڈراموں  سے  نفرت کرتے ہیں ۔ لہٰذا چند منٹ کے لیے یہ  چینل  نصیب ہوا، اُمید ہے یہ چند لمحات جو فلمیں  دیکھنے سے  یہ لوگ بچ گئے تو اس کا اَجر بھی  مَدَنی   چینل   کے اِجراء کرنے والے اسلامی بھائیوں  کو ملا ہوگا۔اللہ عَزَّوَجَلَّ سے  دُعاہے کہ یہ سلسلہ تاقیامت جاری رہے اور مزید ترقی کرنے کی توفیق بخشے، آمین

اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !                                           صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد

 (944) حضرت مولانا عبدالجلیل قریشی قادری  مُدَّظِلُّہُ العَالِی

 (خطیب جامع مسجد اشکوٹ،  ضلع نیلم،  کشمیر)

            گلستانِ مدینہ یعنی دعوتِ اسلامی سدا بہار شجرہے، جو سدا بہار ہونے کے ساتھ سدا پھل پھُول دار بھی ہے، اللہعَزَّوَجَلَّمزید بَرَکت عطا فرمائے۔رہی بات  مَدَنی   چینل   کی ، راقم نے آج تک نہیں  دیکھا اور نہ سہولت ہے۔بَہَرحال  مَدَنی   چینل   کے بارے میں  جناب کے مراسلہ میں  معلوم ہوا تو نہایت خوشی ہوئی، دُنیائے اِسلام میں   مَدَنی   چینل   کی ضرورت تھی جو اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّپوری ہوئی۔جس طرح دعوتِ اسلامی غلامانِ مصطفٰے صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّممیں  منفرد مقام رکھتی ہے ، اِسی طرح ہزارہا درجہ منفرد مقام دیگر  چینل ز میں   مَدَنی   چینل   کا ہے۔اللہکریم جلَّ جلالہٗ دُنیائے اسلام میں   مَدَنی   چینل   کو سدا بہار بنادے،  آمین۔

اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !                                           صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد

 (945) حضرت مولاناحافظ محمدبرکت علی  مُدَّظِلُّہُ العَالِی

 (صدر مدرس جامعہ شمس العلوم نقشبندیہ ، خاران،  بلوچستان، پاکستان )

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن