30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
العزَّت اس کوشش کواپنے محبوبِ کریم صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکے صدقے قبول فرمائے، آمین۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(937) حضرت مولانامفتی محمد رضا ء المصطفٰے سیالوی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(ناظم مدرسہ جامعہ حنفیہ غوثیہ ضیاء العلوم ، کچھی والا، بہاولنگر، پنجاب ، پاکستان)
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْناُس مالک کا بے حد کرم ہے کہ جو لوگ اس دور کے اندر بُرائی اور فحاشی و عُریانی پھیلا رہے تھے اور لوگوں کو بُرائی کی طرف لارہے تھے ۔ مَدَنی چینل نے اِس کی روک تھام کی، اَب ایک طرف بُرائی ہے اوردوسری طرف مولانا الیاس قادری دامت برکاتہم العالیہکا فیضان ہے، ایک طرف مختلف چینل ز لوگوں کو گمراہ کررہے ہیں اور دوسری طرف مَدَنی چینل کی وجہ سے لوگوں کے دِلوں میں اِیمان کی روشنی بڑھ رہی ہے۔ایک طرف چینل زکے ذریعے بے حیائی ، بداَخلاقی اورفِسق وفُجور عام کیاجارہا ہے اوردوسری طرف مَدَنی چینل محبت رسُول صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم اور بھائی چارے کا دَرس دے رہا ہے۔آج کے دور میں میڈیا کا بڑا کردار ہے۔مَیں کیا کہوں کہ مَدَنی چینل کی بدولت لاکھوں اِنسانوں نے اپنی اِصلاح کی۔ایک دن میرے دوست نے بتایا کہ آج ہم مَدَنی چینل دیکھنے گئے، جب ہم نے دیکھا تواسلامی مسائل کے بارے میں بَہُت کچھ سیکھا اور ہم اسے ہرروز دیکھتے ہیں اور مَیں کافی آدمیوں کو مَدَنی چینل دیکھنے کی دعوت دے رہا ہوں ۔ایک آدمی نے باقاعدگی سے دیکھنا شروع کیاتو اَلْحَمْدُ للّٰہعَزَّوَجَلَّ مَدَنی چینل کی وجہ سے اُس آدمی نے داڑھی رکھ لی۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(938) حضرت مولانا نیک محمدشاہ بخاری حسینی نقشبندی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(درگاہِ عالیہ جھانپور شریف، تحصیل و ضلع گھوٹکی، باب الاسلام سندھ، پاکستان)
مَدَنی چینل کے ذریعے سے خاص طور پرنوجوان نسل تک دین ِاِسلام کی جو معلومات پَہُنچ رہی ہیں ، وہ قابلِ تعریف ہے، موجودہ دور میں جہاں بے حیائی اور غیرشرعی کاموں میں وقت گزررہا تھاوہاں مَدَنی چینل نے کام کردکھایا۔خدا عَزَّوَجَلَّہم سب مسلمانوں کو مدنی سرکارصلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے وسیلے سے صراطِ مستقیم پر چلائے، آمین۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(939) حضرت مولانا پروفیسر قاری محمدظفر اقبال مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(مہتمم جامعہ زینت الاسلام مسجد مہاجرین ، میانوالی، پنجاب، پاکستان)
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ بین الاقوامی تین روزہ سنّتوں بھرے اِجتماع مَدِینَۃُ الاَولِیاء ملتان شریف کی کامیابی کے بعد مَدَنی چینل اہلسنّت کے لیے تازہ بہار ہے۔ مَدَنی چینل نے اہلسنّت کے گھرگھر، کو چہ کوچہ اورقریہ قریہ سُنَّتوں کی دُھوم مچادی ہے، اِس وقت میڈیا کے بغیرکوئی کام آفاق نہیں بن سکتا۔مَیں جناب کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں کہ جنابِ عالی نے اہلسنّت کا وہ عظیم کارنامہ سرانجام دیاہے ، جس پرہم سب ہمیشہ نازکرتے رہیں گے۔میری دِلی دُعا ہے کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ مدنی پھولوں کو سدا مہکتا رکھے اور سُنَّتوں کی بہاریں پوری دُنیا میں عام ہوں ، آمین۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(940) حضرت مولانا قاری محمدطفیل انیس مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(خطیب جامعہ مسجد حمیدیہ مہریہ، سودگنگال نزدساگری ، ضلع راولپنڈی ، پنجاب، پاکستان)
دعوتِ اسلامی نے مَدَنی چینل کاآغاز فرما کر عشقِ مصطفٰیصلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکی صدا بلند کی اورعشق و محبت کو مسلمانوں کے گھروں بلکہ سینوں تک پہنچادیا ہے۔ مَدَنی چینل کا اِجراء طاغوتی طاقتوں کے سینوں میں خنجرکی حیثیت رکھتا ہے۔اُمیدہے کہ باطِل کے اندھیرے چَھٹیں گے اورہرطرف نُورِاسلام کی بہار عام ہوجائے گی اور یہ مدنی رنگ اِنْ شَاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ سب رنگوں پر غالب آجائے گا۔بانیٔ دعوتِ اسلامی اوردیگر اراکینِ دعوتِ اسلامی اس پر مبارکباد کے مُستَحق ہیں ۔اللہ عَزَّوَجَلَّ ان کے علم و عمل اور عُمرمیں بَرَکتیں نصیب فرمائے، آمین۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(941) حضرت صاحبزادہ سیدمحمد عطاء الحق شاہ مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(آستانہ عالیہ چشتیہ احمد شاہیہ کچاتاندلہ شریف ، تحصیل تاندلیا نوالہ، سردارآباد (فیصل آباد) پنجاب، پاکستان)
اِس دُنیا میں جب سے حضرت ِ انسان نے قدم رکھا ، خیرو شَرمیں کھینچا تانی ہوتی رہی، اگر فرعون آیا تو اللہعَزَّوَجَلَّنے حضرت سیِّدُنا موسیٰ علیہ السلام کو اپنی بُرہان بنا کر بھیج دیا، اگر نمرود نے دعویٔ خدائی کیا تو حضرتِ سیِّدُنا ابراہیم علیہ السلام کی شکل میں خدا عَزَّوَجَلَّ نے بنی نوع آدم پر کرم کیا ، اگر یزید نے اِسلام کی عظمت پہ داغ لگانے کی ناکام کوشش کی تو امامِ عالی مقام ،
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع